مبارکباد میرے بچوں کی خوش خبریاں

آج کل کا ایف جی سکولز کا امتحانی سسٹم مجھے تو بہت سخت لگتا ہے۔ ہر دوسرے ماہ ’بائی منتھلی‘ ہورہا ہوتا ہے اور اس کے نمبر بھی فائنل امتحان میں شامل کیے جاتے ہیں جو آخری فیصد پر سخت اثر انداز ہوتے ہیں۔ یعنی اگر کسی ایک بھی بائی منتھلی میں پوری تیاری کے ساتھ نا گئے تو پوزیشن گئی۔
جی آپ کی بات ٹھیک ہے۔ میرا مطلب ہے کہ زیادہ تر امتحانی سسٹم اب معروضی ہوگیا ہے جس میں دو ٹوک جواب آسان ہوتا ہے۔ پہلے کی طرح نہیں کہ کل تین ہی سوال ہوں اور جوابات شیطان کی آنت کی طرح ختم ہونے پر ہی نہ آئیں۔
 
جی ایسے ہی ہے چوہدری صاحب۔ اے پی ایس میں بھی ایسا ہی سسٹم ہے۔ آئے روز امتحان ہی چل رہے ہوتے ہیں۔ میں تو ریاضی پڑھا پڑھا کر "پھاوا" ہی ہو جاتا ہوں لیکن پھر سوچتا ہوں کہ بچوں کی ماں بیچاری وہ باقی سارے مضمون پڑھاتی ہے۔ اللہ اللہ! :)
اس معاملے میں، میں کافی خوش قسمت ہوں۔ بچوں کی تعلیم اور اس سے متعلقہ وغیرہ وغیرہ میں میرا حصہ اتنا ہی ہے کہ پڑھائی کے سلسلے کو جاری رکھنے کے لیے جو رقم درکار ہے، وہ مہیا کیے رکھنا۔ باقی ماں جانے تے اولاد جانے۔

البتہ منجھلی بیٹی کو کبھی کبھار انگلش گرائمر میں مشکل پیش آتی ہے تو وہ ایک بار مجھ سے ضرور سمجھنے آئے گی اور میں تو پھر منٹ نہیں لگاتا۔
تینوں پھپھوؤں میں سے کسی کا نمبر ملا کر فون بیٹی کو تھما دیتا ہوں ۔۔۔ ایہہ لے آپ ای پُچھ تے آپ ای سمجھ:cool2:
 
جی آپ کی بات ٹھیک ہے۔ میرا مطلب ہے کہ زیادہ تر امتحانی سسٹم اب معروضی ہوگیا ہے جس میں دو ٹوک جواب آسان ہوتا ہے۔ پہلے کی طرح نہیں کہ کل تین ہی سوال ہوں اور جوابات شیطان کی آنت کی طرح ختم ہونے پر ہی نہ آئیں۔
میں نے پیپر دیکھے ہیں، چھوٹی کلاسوں میں معروضی زیادہ ہے لیکن جوں جوں کلاسیں اوپر جاتی ہیں ویسے ویسے یہ آنتوں والا سلسلہ بھی بڑھتا چلا جاتا ہے۔
 
سین خے

محفلین
آج ایف جی سکولز میں رزلٹ ڈے تھا، چھوٹی بیٹی نے سیکنڈ کلاس میں 99.73 فیصد نمبر لیے اور ماشااللہ سے سکول میں اول آئی۔ جبکہ منجھلی بیٹی نے ساتویں کا امتحان دیا ہوا تھا وہ بھی اپنی سیکشن میں 93 فیصد نمبر لیکر اول آئی، البتہ سکول میں اس کی تیسری پوزیشن تھی۔

آج میں نے چھوٹی بیٹی کے کلاس میں تقریباً تمام ہی بچیوں کا رزلٹ دیکھا۔ جو بچیاں سیکنڈ اور تھرڈ تھی ان کی فیصد 99.2 اور 98.98 تھی اور 35 طالبات والی کلاس میں سب سے کم پاسنگ مارکس والی بچی کی فیصد 85 تھی۔

سوچتا ہوں شاید ہم رج کے نالائق تھے یا پھر پیپر چیک کرنے والے سخت۔ :)

بہت بہت مبارک ہو آپ کو عبدالقیوم بھائی :) ما شاء اللہ بہت لائق بچیاں ہیں۔ اللہ پاک ہمیشہ کامیابیاں عطا فرمائے آمین
 
سب کو مبارکباد۔
شکر ہے کہ یہاں سب اپنے ہی بچوں کے نتائج بتا رہے ہیں۔
ورنہ سوشل میڈیا پر تو آج کل لوگ ان رشتہ داروں کے بچوں کے نتائج بھی بتا رہے ہوتے ہیں، جن سے ملے سالہا سال گزر چکے ہوتے ہیں۔ اور ان کا نتیجہ معلوم ہونے پر پہلا جملہ یہ ہوتا ہے، کہ "اتنا سا تو تھا، اتنا بڑا ہو گیا"۔
پھر فخر سے فیس بک پر بتاتے ہیں کہ میرے پھوپھا کے چاچا کی بیٹی کی نند کے بیٹے نے 98 فیصد نمبر حاصل کیے ہیں۔
 
:) بہت مبارک ہو لئیق بھائی آپ کو۔ ما شاء اللہ بہت لائق بیٹی ہے۔ اللہ پاک ہمیشہ کامیابیاں عطا فرمائے آمین
بہت مبارک ہو بھائی۔
آپ کو مبارک ہو لئیق بھائی۔
آپ سب احباب کا بہت بہت شکریہ
 
جاسمن

لائبریرین
آج ایف جی سکولز میں رزلٹ ڈے تھا، چھوٹی بیٹی نے سیکنڈ کلاس میں 99.73 فیصد نمبر لیے اور ماشااللہ سے سکول میں اول آئی۔ جبکہ منجھلی بیٹی نے ساتویں کا امتحان دیا ہوا تھا وہ بھی اپنی سیکشن میں 93 فیصد نمبر لیکر اول آئی، البتہ سکول میں اس کی تیسری پوزیشن تھی۔

آج میں نے چھوٹی بیٹی کے کلاس میں تقریباً تمام ہی بچیوں کا رزلٹ دیکھا۔ جو بچیاں سیکنڈ اور تھرڈ تھی ان کی فیصد 99.2 اور 98.98 تھی اور 35 طالبات والی کلاس میں سب سے کم پاسنگ مارکس والی بچی کی فیصد 85 تھی۔

بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ ہمیشہ ایسی ہی شاندار کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین!
 
محمد وارث

لائبریرین
محمد وارث بھائی!
بچوں کا نتیجہ کیسا رہا؟
جی بہن جی، بڑے بیٹے نے فرسٹ ایئر کے پیپرز دیئے ہوئے ہیں اور اس کا نتیجہ ستمبر میں متوقع ہے۔

چھوٹے بیٹے کا نویں کا رزلٹ آ گیا ہے، 510 میں سے 482 نمبرز ہیں۔

(بڑے کی طرح اس نے بھی اردو میں میری ناک کٹوا دی ہے۔ ویسے بچے میرے پرانے رزلٹ کارڈز دیکھ دیکھ کر ہنستے ہیں کہ ہمارے زمانے میں میڑک کے 850 میں سے بمشکل اتنے نمبرز آتے تھے، اب تو اللہ اللہ ہے)۔:)
 
Top