دیوانِ غالب * نسخۂ اردو ویب * اینڈرائڈ ایپ

عباس اعوان

محفلین
ریختہ پر غالب کی غیر مطبوعہ غزلوں کے عنوان سے 248 غزلیں موجود ہیں۔ کیا یہ تصدیق شدہ ہے کہ یہ واقعی غالب کا کلام ہے؟
دراصل میری خواہش تھی کہ غالب کا تمام کلام اکٹھا کروں۔ اگر یہ واقعی غالب کی ہیں تو غیر مطبوعہ کلام کے نام سے ایپ میں ڈالی جا سکتی ہیں۔
الف عین
محمد وارث
فرخ منظور
 
فرخ منظور

لائبریرین

میرا خیال ہے غالب کی ہی ہیں۔ کچھ غزلیات اس تھریڈ میں بھی موجود ہیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
میرا خیال ہے غالب کی ہی ہیں۔ کچھ غزلیات اس تھریڈ میں بھی موجود ہیں۔
ریختہ والی غزلیات میں سے کئی غزلیں ایک کسی پرانے دیوان غالب میں پڑھی ہوئی ہیں ۔ غیر مطبوعہ کلام کو بطور غیر مطبوعہ حصے کے ہی رکھا جانا چاہیئے۔ دیوان میں بغیر کسی تفریق کے شامل کر نا مناسب نہیں ۔
 
ریختہ والی غزلیات میں سے کئی غزلیں ایک کسی پرانے دیوان غالب میں پڑھی ہوئی ہیں ۔ غیر مطبوعہ کلام کو بطور غیر مطبوعہ حصے کے ہی رکھا جانا چاہیئے۔ دیوان میں بغیر کسی تفریق کے شامل کر نا مناسب نہیں ۔
جی ان میں سے کچھ اردو ویب نسخہ پر بھی موجود ہیں۔
 
یہ بھی ہو سکتا ہے کہ نسخہ حمیدیہ اور غیر مطبوعہ کلام کی ایک الگ اپلیکیشن بنا لی جائے۔
بہتر یہی ہو گا کہ اسی میں الگ سیکشن دیا جائے۔
اور صرف وہی شامل کی جائیں جو ابھی تک اس نسخہ میں موجود نہیں ہیں۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
بہتر یہی ہو گا کہ اسی میں الگ سیکشن دیا جائے۔
اور صرف وہی شامل کی جائیں جو ابھی تک اس نسخہ میں موجود نہیں ہیں۔

یہ نسخہ متداول نسخہ کہلاتا ہے۔ جس میں چند غیر متداول انتخاب نسخہ حمیدیہ کا بھی کچھ شامل ہے۔ اگر غیر مطبوعہ شامل کرنا ہے تو پورا نسخہ حمیدیہ ہی کیوں نہیں جبکہ نسخہ حمیدیہ کا پورا ٹیکسٹ بھی آپ کو مل سکتا ہے۔
 
کلام شئر کرنے کی سہولت کے ساتھ ایپ اپڈیٹ کر دی ہے۔
فیس بک پر ٹیکسٹ شئر کرنے کا طریقۂ کار فیس بک نے کافی مشکل بنا دیا ہے۔ اس لیے اس کی الگ آپشن ہے،جس پر کلک کرنے سے نظم کا ٹیکسٹ کاپی ہو جائے گا اور فیس بک شئرنگ ونڈو کھل جائے گی، جہاں صرف پیسٹ کرنا ہو گا۔
اس کے علاوہ ٹیکسٹ میں کچھ مسائل درست کیے ہیں۔ وٹس ایپ اور کچھ جگہوں پر پیسٹ کرتے وقت تمام مصرعے جڑ جانے کا مسئلہ بھی حل کیا گیا ہے۔ :)
 
Top