دو ریٹنگز ۔ دلچسپ و عجیب

احمد محمد

محفلین
بارہا مشاہدہ میں آیا ہے کہ کثیر الکیفیت مراسلہ میں قارئین اپنے ذوق کے مطابق اس کی درجہء بندی کر دیتے ہیں مگر وہ درجہ بندی لڑی کے موضوع سے مطابقت نہیں رکھتی یا اس درجہ بندی کے باعث گفتگو کا زاویہ تبدیل ہونے کا احتمال ہوتا ہے اور کہیں وہ درجہء بندی نامناسب بھی معلوم ہوتی ہے۔ اس ضمن میں حالیہ جو ایک مشاہدہ ہوا اس کی بابت عرض ہے کہ لڑی اصلاح کی تھی اور اس میں ایک نہایت گراں قدر استادِ محترم نے اپنے مراسلہ کے ایک پیرا میں خود کو ہی موضوعِ مزاح بنا کر ایک اصلاحی بات کہی جو کہ یقیناً مزاحیہ تھی اور محفلین میں سے کسی نے اس مراسلہ کی درجہ بندی پرمزاح کردی جس کے باعث اس مراسلہ میں دی گئی اصلاح کی اہمیت قدرے کم ہوتی محسوس ہوئی۔

جب ہم مراسلہ کے کسی خاص حصہ کا چناؤ (سلیکشن) کرتے ہیں تو ساتھ ہی ایک ذیلی فہرست نمودار ہوتی ہے جس میں صرف دو آپشن ہوتے ہیں "اقتباس" اور "جواب" ۔۔۔۔۔ تو کیا ایسا ممکن ہے کہ انہی کے ساتھ ہی تیسری آپشن درجہء بندی کی آ جائے اور ایک ہی مراسلہ کے مختلف پیرا جات کی کیفیات کی بناء پر الگ الگ درجہء بندی کی سہولت میسر آ سکے تا کہ ایک ہی مراسلہ کے مختلف موضوعات کا جدا گانہ تشخص اور وقار بحال رہ سکے اور دیگر محفلین کی دل آزاری سے بچا جا سکے۔

ابن سعید بھائی، محمد تابش صدیقی بھائی و دیگر متعلقہ انتظامیہ ممبران سے خصوصی درخواست۔
 
Top