تعارف کون ہوں میں؟

منیب الف

محفلین
مجھے نجانے کیوں لگتا ہے کہ ہندی والے لائن لگا کر سب کچھ لائن کے نیچے لکھتے چلے جاتے ہیں۔ بھلا اوپر لکھ لیا کریں۔:)
میں نے سنا ہے کہ ہندی فطرتاً خائف ہیں۔
انھیں خوف رہتا ہے کہ حروف صفحے سے نیچے نہ گر جائیں۔
اس لیے وہ انھیں لکیر لگا کر ٹانگ دیتے ہیں۔
کپڑوں کی طرح ٹانگے جانے سے ایک اور فائدہ یہ ہوتا ہے کہ ان کی سیاہی جلدی خشک ہو جاتی ہے۔ :bashful:
 
آخری تدوین:

لاریب مرزا

محفلین
بہت شکریہ، لاریب بھائی۔
آپ کی تصویر دیکھ کر مجھے یہ شعر یاد آ گیا،
لوگ بےچہرہ ہوتے جاتے ہیں
وقت یہ آئینے پہ بھاری ہے
شعر خوب ہے۔
ہائیں!! بھائی؟؟ ہو سکتا ہے لاریب نام کا آپ کا کوئی بھائی ہو۔ ہم تو بہن ہیں۔ :)
 
منیب الف

محفلین
شعر خوب ہے۔
ہائیں!! بھائی؟؟ ہو سکتا ہے لاریب نام کا آپ کا کوئی بھائی ہو۔ ہم تو بہن ہیں۔ :)
بہت معذرت چاہتا ہوں۔ میرا دھیان ہی نہیں گیا کہ آپ بہن بھی ہو سکتی ہیں :bulgy-eyes:
اصل میں آپ کا کہنا ٹھیک ہے۔ لاریب نامی ایک میرا کلاس فیلو ہوا کرتا تھا۔ اس کے علاوہ میں نے کسی لاریب کو نہیں جانا۔
اب دوسری لاریب آپ ہیں۔
چلیں اس بھول کا یہ فائدہ تو ہوا کہ مجھے ایک نیا نام یاد ہو گیا جو مذکر مؤنث دونوں کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔
اب یہ بات لا ريب فيه ہے کہ میں لاریب نام کبھی نہیں بھولوں گا۔ :curl-lip:
 
منیب الف

محفلین
پوری کیوں نہیں لکھ پاتے ؟
بہت شکریہ، عاطف بھائی۔
पूरी इस लिये नहीं कहा कि पाकिस्तान में रहता हूं. यहां लिखने पढ़ने को इतनी हिन्दी नहीं मिल्ती और मश्क़ कम होने के कारण अकसर इम्ला की ग़लती हो जाती है. अब आप मिल गये हैं, उम्मीद है कि आप मेरी ग़लतियां दुरुस्त फ़र्मा दिया करें गे​
:)
 
آخری تدوین:

لاریب مرزا

محفلین
بہت معذرت چاہتا ہوں۔ میرا دھیان ہی نہیں گیا کہ آپ بہن بھی ہو سکتی ہیں :bulgy-eyes:
اصل میں آپ کا کہنا ٹھیک ہے۔ لاریب نامی ایک میرا کلاس فیلو ہوا کرتا تھا۔ اس کے علاوہ میں نے کسی لاریب کو نہیں جانا۔
اب دوسری لاریب آپ ہیں۔
چلیں اس بھول کا یہ فائدہ تو ہوا کہ مجھے ایک نیا نام یاد ہو گیا جو مذکر مؤنث دونوں کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔
اب یہ بات لا ريب فيه ہے کہ میں لاریب نام کبھی نہیں بھولوں گا۔ :curl-lip:
بھئی آپ کے توسط سے ہماری معلومات میں بھی اضافہ ہو گیا کہ لاریب نام کسی لڑکے کا بھی ہو سکتا ہے۔ :)
 
منیب الف

محفلین
جی ہاں ! یہ شکستہ تحریریں ہماری ہی ہیں۔
بیک وقت شاعری اور ریاضی!
یہ دو شرقی غربی جہتیں کم ہی لوگوں میں بہم ہوتی ہیں۔ سنا ہے کہ غالب شاعری کے ساتھ ساتھ ریاضی اور منطق میں بھی طاق تھا۔ وہ الگ بات ہے کہ تاریخ کہنے سے بہت گھبراتا تھا۔ مجھے شک ہے کہیں آپ روح غالب لے کر تو ہم ستم زدگان کے اس جہان تنگ میں تشریف نہیں لائے جس میں کہ ایک بیضہ مور یہ اردو محفل ہے؟
 
اے خان

محفلین
واہ منیب بھائی آپ بولتے بہت ہیں. اور اچھا بولتے ہیں..اور ایسے لوگ میرے بہت پسندیدہ ہیں.
 
Top