عظیم

محفلین
دکھ ہوا تھا مجھے بھی ڈال کے کھا جانے کا لیکن انسان کس کس بات کا دکھ کرے ۔ یہاں تو حال یہ ہے کہ سگے بھائی دشمن بنے بیٹھے ہیں ۔ کسی اور کے دشمن ہونے کا کیا دکھ ۔ اندھے ہیں اللہ کی قسم وہ لوگ جو یہ سمجھتے ہیں کہ کسی کا مذاق بنا کر جیت جاتے ہیں حالانکہ جن لوگوں کی یہ سرِ عام ہتک کرتے ہیں وہ ہی نہیں خود اللہ بھی ان پر لعنت کرتا ہے مگر افسوس ہے ان کم ظرفوں پر ان اندھوں پر کہ انہیں خود بھی اس بات کا اندازہ نہیں ہوتا کیا یہ کم ظرف یہ نہیں جانتے کہ ایک دن اس خدا کے سامنے پیش ہونا ہے جس نے ان عالِموں کو پیدا کیا ہے ۔ کیا ملتا ہے انہیں کسی کو تکلیف دے کر ؟ خوش ہوتے ہیں کسی کی خرابی پر ۔ مگر اے کم ظرفو !سلامتی ہو تم پر !
 

عظیم

محفلین
تمہاری بات سے لگتا ہے عظیم کہ کسی کی بات کا برا مان بیٹھے ہو۔ ارے میاں یہاں تو سب بس ہنسی دل لگی کے لیے بیٹھے ہیں۔ بشمول میرے!
برا اس لڑی میں سے کسی کی بات کا نہیں لگا ۔ لیکن سچ یہ ہے کہ اس محفل کے کچھ لوگوں سے مجھے بہت سخت ذہنی اذیت پہنچی ہے اور شاید اس بات کا ان بھائیوں کو اندازہ بھی نہ ہو ۔ بس اسی سب کی وجہ سے ایسا سب لکھنے کی نوبت آئی اور یہ سب لکھا بھی بہت عجیب ذہنی حالت میں گیا تھا ۔
 

طاہر شیخ

محفلین
اگر کسی کی بات ناگوار گزری ہے تو کم از کم آپ کو ایک بار اسے بتانا تو چاہیے تھا نا، بھلے ہی ایک چھوٹا سا ذاتی پیغام بھیج دیتے
 

عظیم

محفلین
اگر کسی کی بات ناگوار گزری ہے تو کم از کم آپ کو ایک بار اسے بتانا تو چاہیے تھا نا، بھلے ہی ایک چھوٹا سا ذاتی پیغام بھیج دیتے
یہ شاید اس وقت کیا جاتا اگر آپ کو شک ہو کہ اس طرف سے انجانے میں یہ سب ہوا ہے لیکن مجھے ابھی بھی اس بات کا یقین ہے کہ ایسا جان بوجھ کر کیا گیا ہے ۔ اور ابھی بھی ایسا لگتا ہے کہ ان لوگوں میں سے ایک شخص ابھی بھی میری برائی ہی چاہتا ہے ۔ دراصل کچھ ناپسندیدہ سلوک کی وجہ سے میں ایسی رائے قائم کر چکا ہوں اور چاہ کر بھی اس شخص کی نفرت کو دل سے نہیں نکال پا رہا صرف دعائیں کرتا ہوں ۔
 

طاہر شیخ

محفلین
یہ سچ ہے تلوار کا زخم بھر جاتا ہے لیکن زبان کا لگا زخم بھرتے بھرتے ہی بھرتا ہے، لیکن ہمیں درگزر کا معاملہ اختیار کرنا چاہیے کہ زندگی بہت طویل نہیں ہے
 
Top