زیک

مسافر
رات کو ایک مقامی ریستوان میں کھانا کھایا۔ وہاں مینو میں wild hare تھا۔ خرگوش یعنی rabbit تو کئی دفعہ کھایا ہے لیکن hare کا کبھی اتفاق نہ ہوا تھا۔ wild hare کے گوشت کا ذائقہ rabbit سے کافی مختلف تھا۔ کہہ سکتے ہیں کہ gamey تھا۔ مجھے پسند آیا۔

یوں ہمارے نویں دن کا اختتام ہوا۔
 
زیک

مسافر
تے آنو نے ہم نے کوینزٹاؤن ڈرائیو کرنا تھا۔ راستے میں واکاٹپو جھیل کے ساتھ ساتھ سفر رہا۔ یہ نیوزی لینڈ کی تیسری بڑی جھیل ہے۔

ایک پھول
 
زیک

مسافر
نیوزی لینڈ میں موٹر وے کی طرح کی لمٹڈ ایکسس ہائی وے کم ہی ہیں۔ سڑکیں اکث کلر دو لین ہی کی ہیں۔ کچھ فاصلے پر ریسٹ ایریا آتے ہیں جہاں آپ رک کر سستا سکتے ہیں۔ تے آنو سے کوینزٹاؤن کی سڑک پر یہ جگہیں خوبصورت تھیں اور ہم کئی جگہ رکے۔ ایک ریسٹ ایریا پر کئی کیمپروین اور گاڑیاں تھیں۔

زیک

مسافر
کوینزٹاؤن پہنچ کر ہوٹل کا رخ کیا۔ چیک ان ٹائم سے جلدی پہنچے تھے تو خیال تھا کہ سامان ان کے پاس رکھ کر سیر کریں گے لیکن ہمارا کمرہ تیار تھا۔

اب ہمیں رینٹل کار کی ضرورت نہ تھی۔ واپسی کی آسانی کے لئے ڈاؤن ٹاؤن والے رینٹل آفس میں واپس کرنی تھی۔ ڈاؤن ٹاؤن پہنچے تو خوب رش تھا اور پارکنگ مفقود۔ دو تین چکر لگانے کے بعد پارکنگ کی جگہ ملی۔ ہرٹز کو کار کی چابی دی اور فارغ۔

بھوک لگ رہی تھی۔ لنچ کے لئے ایک فوڈ ٹرک ملا۔ وہاں سے فش اینڈ چپس کھائے۔

پھر کوینزٹاؤن پھرتے رہے۔ یہ شہر واکاٹپو جھیل کے کنارے آباد ہے اور اس کے گرد پہاڑ ہیں۔ سردیوں میں سکیئنگ کے لئے مشہور ہے۔

جھیل میں کوئی پیراسیلنگ کر رہا تھا۔

زیک

مسافر
نیوزی لینڈ میں موٹر وے کی طرح کی لمٹڈ ایکسس ہائی وے کم ہی ہیں۔ سڑکیں اکث کلر دو لین ہی کی ہیں۔ کچھ فاصلے پر ریسٹ ایریا آتے ہیں جہاں آپ رک کر سستا سکتے ہیں۔ تے آنو سے کوینزٹاؤن کی سڑک پر یہ جگہیں خوبصورت تھیں اور ہم کئی جگہ رکے۔ ایک ریسٹ ایریا پر کئی کیمپروین اور گاڑیاں تھیں۔

اس تصویر میں کیا چیز دوستانہ لگی؟
 
Top