ایک جملہ کے لطائف

محمد وارث

لائبریرین
ایک تحقیق کے مطابق شادی کرانے سے انسان کی زندگی میں کچھ سالوں کا اضافہ ہو جاتا ہے اور ساتھ کچھ سالیوں کا بھی۔
یہ تحقیق یقینا ً کسی ایسے خوش قسمت نئے نئے دولہا کی ہے جس کو قسمت نے سالیاں تو دیں مگر سالے یا سالا نہیں دیا۔ :)
 
لاریب مرزا

محفلین
آج کل کے بچوں کو کیا پتا محنت کیا ہوتی ہے؟؟ ہم نے وہ دن بھی دیکھے ہیں جب موبائل میں S لکھنے کے لیے 7 کو چار بار دبانا پڑتا تھا.
 
عباس اعوان

محفلین
‏تحقیق کے مطابق دسمبر میں عاشق تڑپ تڑپ کر اور دُکھی شاعری کر کر کے اپنا بُرا حال کر لیتے ہیں،جبکہ ٹھنڈ زیادہ جنوری میں پڑتی ہے۔
ماشاءاللہ! گویا جملہ عاشقان کے تڑپنے کی اصل وجہ ٹھنڈ ہے۔ :) واہ، واہ!
کیا برجستہ جملہ کہا۔ لُطف آ گیا۔ بہت سی داد۔
 
کچھ ناکام عاشق آخری ملاقات پر محبوبہ سے کہتے ہیں، آئندہ تو تم نے ملنا نہیں چلو آخری دفعہ موٹر سائکل کی ٹینکی ہی فل کروا دو (منقول)
 
Muhammad Qader Ali

محفلین
کچھ ناکام عاشق آخری ملاقات پر محبوبہ سے کہتے ہیں، آئندہ تو تم نے ملنا نہیں چلو آخری دفعہ موٹر سائکل کی ٹینکی ہی فل کروا دو (منقول)
اس لطیفے پر فراز کی غزل یاد آگئی۔
آ پھر سے روٹھ جانے کے لئے آ،
رنجیش ہی صحیح دل ہی دکھانے کےلئے آ۔
 
امتحانی سوالات

  1. محمود غزنوی نے ہندوستان پر سترہ کیا کیے تھے؟:)
  2. ہندوستان پر سترہ حملے کس نے کیے تھے؟:)
  3. محمود غزنوی نے ہندوستان پر سترہ حملے کیوں کیے؟ اٹھارہ کیوں نہیں کیے؟:)
اردو کی آخری کتاب
 
Muhammad Qader Ali

محفلین
امتحانی سوالات

  1. محمود غزنوی نے ہندوستان پر سترہ کیا کیے تھے؟:)
  2. ہندوستان پر سترہ حملے کس نے کیے تھے؟:)
  3. محمود غزنوی نے ہندوستان پر سترہ حملے کیوں کیے؟ اٹھارہ کیوں نہیں کیے؟:)
اردو کی آخری کتاب
یہ تو پرانی باتیں ہیں
نئی ہسٹری
گیلانی نا اہل
نواز شریف ناآہل
پی پی پی
مسلم لیگ نون
ناآہل
 
Top