ایک جملہ کے لطائف

محمدظہیر

محفلین
آٹو رکشوں کے پیچھے "ماں کی دعا" لکھا رہتا ہے، پتا نہیں باپ کونسی بد دعا دیتا ہے جو اس کا ذکر کرنا بھی گوارا نہیں کرتے یہ لوگ.
 
لاریب مرزا

محفلین
پاکستانی خواتین کے دو بڑے مسائل یہ ہیں کہ جب وہ بہو بنتی ہیں تو ان کو اچھی ساس نہیں ملتی اور جب وہ ساس بنتی ہیں تو ان کو اچھی بہو نہیں ملتی۔
 
حبيبي

محفلین
آٹو رکشوں کے پیچھے "ماں کی دعا" لکھا رہتا ہے، پتا نہیں باپ کونسی بد دعا دیتا ہے جو اس کا ذکر کرنا بھی گوارا نہیں کرتے یہ لوگ.

اور اگر مرسڈیز یا بی ایم ڈابلیو کے پیچھے لکھنے کا رواج ہوتا تو "ماں کی دعا" نہیں بلکہ "باپ کا پیسہ" لکھتے۔
 
محمدظہیر

محفلین
پاکستانی خواتین کے دو بڑے مسائل یہ ہیں کہ جب وہ بہو بنتی ہیں تو ان کو اچھی ساس نہیں ملتی اور جب وہ ساس بنتی ہیں تو ان کو اچھی بہو نہیں ملتی۔
نوجوان لڑکوں کے دو بڑے مسائل: جب کنوارے رہتے ہیں تو شادی کے خواب دیکھتے رہتے ہیں اور جب شادی ہو جائے تو شادی سے پہلے کی زندگی اچھی لگنے لگتی ہے :ROFLMAO:
 
فرقان احمد

محفلین
Top