تعارف عبدالقدیر

ہادیہ

محفلین
یہ انتہائی نامناسب بات ہے آپ پبلک فورم میں اپنے پرسنل میٹر کو تعارف کے ساتھ پیش کررہے ہیں۔ اگر بیوی ایسی ہو تو کہیں نا کہیں ہاتھ دونوں طرف ہی ہوتا ہے۔ اب ایسا تو ممکن نہیں کہ شوہر اتنا اعلیٰ ظرف ہو کہ اس کی بدتہذیبی کو برداشت کرتا رہے۔ واللہ اعلم۔۔
ویسے آپ بالکل غلط ۔۔اوہ۔۔ معاف کیجیے گا صحیح جگہ پر ہیں آپ کو یہاں آپ سے بھی دکھی دکھی بھائی مل جائیں گے ۔۔
 
اس سوال کا جواب اس پول کے ذریعے تو نہیں دیا جا سکتا۔
سب سے پہلے تو گریبان میں جھانکیے کہ آپ کا اب تک اپنی بیوی سے کیسا رویہ رہا ہے؟
کہیں آپ کی اپنی بدمزاجی ہی ان کی بدمزاجی کا سبب تو نہیں؟
بد مزاجی کی دیگر وجوہات کو تلاش کیجیے۔
آپ کی بیوی اپنے والدین کا گھر چھوڑ کر آپ کا گھر بسانے آئی ہے۔ ایک نئے ماحول میں ایڈجسٹ ہونا وقت لیتا ہے۔ لوگوں کے مزاج کو سمجھ کر اس کے مطابق اپنے آپ کو ڈھالنا آسان نہیں ہوتا۔ کمی بیشی رہ جاتی ہے۔
مرد کو بھی مزاج بدلنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ رویہ میں اعتدال لانا پڑتا ہے، بیوی کو سپیس دیں، اعتماد دیں۔
امید ہے کہ بہتری آئے گی۔
 
Top