آپ آج کل کون سی ٹی وی سیریز دیکھ رہے ہیں؟؟

عثمان

محفلین
شرلاک سیزن فور دیکھا پر مزا نہیں آیا۔ legion کی شروع کی کچھ اقساط دیکھیں پر پھر گھبراہٹ ہونا شروع ہو گئی تو فی الحال تو دیکھنا چھوڑ دی ہے۔ کچھ عرصے بعد موڈ بن گیا تو شائد دیکھ لوں۔
سیزن فور!
میں تو اس کی پہلی قسط ہی بمشکل برداشت کر سکا۔
 

شہزاد وحید

محفلین
اپنے تو آج کل مندرجہ ذیل دھندے چل رہے ہیں۔ کوئی تیتیس کے قریب سیریز اکھٹے اور ہلکی آنچ پر دیکھے جا رہے ہیں۔

AoVM6yE.jpg
 

سین خے

محفلین
ماسٹر شیف آسٹریلیا سیزن 9، دا گریٹ آسٹریلین بیک آف سیزن 3، دا گریٹ برٹش بیک آف سیزن 7۔ بی بی سی نے بیک آف کو کیوں رخصت کیا :(:cry:
 

عاطف ملک

محفلین
شرلاک سیزن فور دیکھا پر مزا نہیں آیا۔ legion کی شروع کی کچھ اقساط دیکھیں پر پھر گھبراہٹ ہونا شروع ہو گئی تو فی الحال تو دیکھنا چھوڑ دی ہے۔ کچھ عرصے بعد موڈ بن گیا تو شائد دیکھ لوں۔
واقعی میں۔۔۔۔۔بہت ہی بورنگ لگا مجھے یہ سیزن :-(
میں نے سوچا پچھلے تین سیزنز سے وفاداری نبھاتے ہوئے پورا دیکھ لیا جائے:embarrassed1:۔ دیکھنے کے بعد بچپن کا ظالم عورت اور دال چپاتی والا ڈرعود آیا :dont-know:۔
میرا بھی یہی حساب ہے۔
تیسرا سیزن بھی ویسے کچھ خاص اچھا نہیں لگا تھا مجھے :)
ماسٹر شیف آسٹریلیا سیزن 9، دا گریٹ آسٹریلین بیک آف سیزن 3، دا گریٹ برٹش بیک آف سیزن 7۔ بی بی سی نے بیک آف کو کیوں رخصت کیا :(:cry:
یہ آپ کے کام کی چیز :p
 

عاطف ملک

محفلین
Prison Break Sequel :Season 5 دیکھا۔
ابھی ابھی ختم کیا ہے۔
مجھے تو کافی اچھا لگا کہ اس دفعہ کہانی کو بلاوجہ گھسیٹا نہیں گیا۔
یمن کےحالات کے تناظر میں لکھی گئی کہانی ویسے ہی fascinating تھی۔اس پر میرے پسندیدہ کردار مائیکل کی واپسی۔شاید اس لیے بھی بہت اچھا لگا یہ سیزن :)
 
Top