آپ آج کل کون سی ٹی وی سیریز دیکھ رہے ہیں؟؟

محمد وارث

لائبریرین
مختار ثقفی پر بنا چالیس قسطوں‌کی ایرانی سیریز "مختار نامہ"۔ اصل سیریز فارسی میں ہے، میں اردو ڈبنگ دیکھ رہا ہوں، گو اردو ڈبنگ میں‌ وہ لطف نہیں لیکن مجبوری ہے کہ فارسی کی بالکل سمجھ نہیں‌ آتی۔ ابھی دس قسطیں ہی دیکھی ہیں۔

مختار ثقفی بھی اسلامی تاریخ کی ایک متنازعہ شخصیت ہے۔ سُنی جہاں‌ جناب مختار کو، کذاب، طالع آزما اور موقع پرست سمجھتے ہیں (انتہائی بے ضرر الفاظ میں جو میں لکھ رہا ہوں) وہیں شیعہ انہیں ایک معتبر شخصیت اور نجات دہندہ سمجھتے ہیں جنہوں نے کربلا کے قاتلین سے بدلہ لیا اور اُن کو چن چن کر قتل کیا۔

بہرحال دلچسپ ہے۔

آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
مختار نامہ کے بعد آج کل ایک اور ایرانی سیریز "شہیدِ کوفہ" دیکھ رہا ہوں۔ یہ سیریز حضرت علی کے آخری دس سالوں کی سیاست پر بنائی گئی ہے یعنی 30 ہجری سے حضرت علی کی شہادت 40 ہجری تک۔ یہ دس سال اسلامی تاریخ کا انتہائی پُر آشوب زمانہ ہے، خلیفہ سوم حضرت عثمان کی شہادت، جنگ جمل، جنگ صفین، جنگ نہروان، اور حضرت علی کی شہادت اس عرصے کے انتہائی اہم واقعات ہیں جو آج تک مسلمانوں کے درمیان متنازع فیہ ہیں۔ "دوسری طرف" کا مؤقف سمجھنے کے لیے بہترین چیز ہے :)

قیصرانی

اسے دیکھنا پڑے گا
 
زیک

مسافر
نیا میگائیور اس ماہ شروع ہو رہا ہے۔ اوریجنل کے فین ہونے کی وجہ سے دیکھنا تو پڑے گا۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
بیگم جیک باور کی فین ہے لہذا کیفر سدرلینڈ کی نئی سیریز ڈیزگنیٹڈ سروائیور کی پہلی قسط دیکھ رہے ہیں
 
قیصرانی

لائبریرین
کاسٹ نئی ہے۔ عجیب سے ایفکٹ مارنے کی کوشش کی ہے۔ پلاٹ بیکار تھا مگر وہ اوریجنل میں بھی اکثر ہوتا تھا۔ میگائیور کی ٹنکرنگ بھی کچھ خاص نہ تھی
سیریز کو نئے سرے سے شروع کرنے میں اکثر یہی مسئلہ ہوتا ہے کہ وہ توقعات پر پورا نہیں اتر پاتیں
 
عثمان

محفلین
نیٹ فلکس پر سویڈیش اور ڈینش ڈرامہ The Bridge دیکھا۔ کافی دلچسپ اور سنسنی خیز تھا۔
اب ایک آئس لینڈ کی ٹی وی سیریز Trapped شروع کی ہے۔ دلچسپ معلوم ہو رہی ہے۔
سکینڈینیوئین مسٹری شوز کافی مزے کے ہیں۔ arifkarim آپ کے علم میں اس سلسلے میں کوئی ٹی وی شو ہے ؟
 
سکینڈینیوین ٹی وی شوز
 
Top