بھنڈی بنانے کے ٹوٹکے درکار ہیں۔۔۔

سوا برس پہلے کا راز تو اب کھلا، وہ بھی خود تجربہ کر کے۔۔۔ مگر ثابت بھرواں بھنڈی کے سر کاٹنے اور پھر چیرے لگا کر بھرنے کی ہمت پیدا کرنا بذات خود ہمت کا کام ہوگا۔۔۔
لحد تک آپ کی تعظیم کر دی
اب آگے آپ کے اعمال جانیں

(لفظی معنوں میں پڑھنے کی اجازت نہیں ہے!) :) :) :)
 
فرخ

محفلین
ویسے ہم حیران ہیں کہ فرخ صاحب نے "تراکیب" کے بجائے "ٹوٹکے" کیوں طلب کیے۔ :)
کیونکہ مصالحہ بنانے کی ترکیب سے میں پہلے سے ہی واقف تھا، مسئلہ بھنڈی کا تھا، اسلئے ٹوٹکے طلب کئے۔۔ ورنہ آلو، یا شلغم کی ترکیب پر بھنڈی تیار کرنے والا تھا۔۔۔ :p
 
ایک ٹوٹکا فقیر کی جانب سے بھی۔
ایک بھنڈی لیں۔ اگر سبزی فروش ٹیں ٹیں کرے تو اسے ایک کلو کے پیسے ادا کر کے باقی بھنڈیاں اس کے منہ پہ مار کے چلے آئیں۔ گھر آ کے اس بھنڈی کو ایک دیگچی میں ڈال ڈھکنا مضبوطی سے بند کر دیں۔ آدھے گھنٹے بعد اسے قیدِ تنہائی سے نکالیں اور اس پہ ہاتھ پھیریں۔ آپ کو ایک عجیب لطف حاصل ہو گا اور آدھی بھوک یہیں مٹ جائے گی۔ پھر اسے دوبارہ دیگچی میں ڈال دیں۔ اس کے بعد دوبارہ بازار جائیں اور کسی المشہور المعروف بریانی والے کو خدمت کا موقع دیں۔ واپس آ کر دیگچی کے ساتھ کان لگا کر سنیں کہ بھنڈی چیخیں تو نہیں مار رہی۔ اگر مار رہی ہے تو اور کیا چاہیے۔ اور اگر نہیں مار رہی تو اس کا بھی علاج ہے۔
اسے دوبارہ نکالیں اور مروڑنا شروع کریں۔ ممکن ہے اس دوران میں آپ کو اپنی کسی گزشتہ محبوبہ کی انگڑائیاں یاد آئیں اور آپ کے جوش میں اضافہ ہو جائے۔ اس سے بھنڈی بہت جلد ٹوٹ جائے گی۔ اس پہ کپڑا ڈال کے سترپوشی کریں اور تھوڑی دیر پڑا رہنے دیں۔ کچھ دیر بعد آپ دیکھیں گے تو اس کی لیس باہر آ چکی ہو گی۔ اب اسے اکٹھا کر کے اس کی مدد سے بھنڈی کو جوڑنے کی کوشش کریں۔ نہیں جڑے گی۔ تھوڑی سی گوند انڈیلیں۔ یقین جانیں بالکل فرق معلوم نہیں ہو گا۔ اس کے بعد ایک آنکھ میچ کے زخم خوردہ بھنڈی کو دوسری آنکھ کے سامنے لائیں اور بالکل سیدھ میں جوڑنے کی کوشش کریں۔ حضرتِ آدمؑ کی پسلی کی طرح اگر سیدھی جڑ جائے تو ہمارا نام بدل دیجیے گا۔
ہمیں امید ہے کہ اس ترکیب سے آپ بھنڈیوں سے ان شاء اللہ اتنے سیر ہو جائیں گے کہ مر کے بھی دوبارہ ایسا دھاگا نہیں کھولیں گے۔ آزمائش شرط ہے۔
غضب خدا کا!
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
حد ہوگئی ہے ویسے ۔ اتنا مزہ بھنڈی گوشت کھانے کا نہیں آیا جتنا بھنڈی کا پوسٹ مارٹم پڑ ھ کے آ یا ہے ۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
السلام و علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہُ
آجکل مارکیٹ میں بھنڈی نظر آنا شروع ہوگئی ہے اور میں نے سوچا ہے کہ اسے خود پکایا جائے اور عین ممکن ہے، خود ہی کھانا بھی پڑے۔۔ :( ۔ اسلئے کسی بھی قسم کے خطرناک نتائج حاصل کرنے سے پہلے اگر بھنڈی پکانے کے آزمودہ ٹوٹکے میسر آجائیں تو ہوسکتا دوسرے بھی کھانے پر آمادہ ہوجائیں۔۔ تو حضرات سے گزارش ہے کہ بھنڈی پکانے کے اچھے اچھے ٹوٹکے شئیر کریں تاکہ فدوی کسی بھی قسم کے خطرے سے دوچار ہوئے بغیر، اس خواہش کی تکمیل کر سکے۔۔۔
بھنڈی کو تلنے والا ٹوٹکہ شائید سب سے جلدی تکمیل پاتا ہے ۔ اگر مل جائے تو شائید آج ہی یہ واردات کر جاؤں۔۔۔ جزا کم اللہ خیرا و کثیرا۔۔
آرہا ہوں ہفتے والے دن۔۔۔ ملکر بناتے ہیں۔۔۔۔ ایسی بھی کیا جلدی۔۔۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین

نیرنگ خیال

لائبریرین
بھنڈیوں کو ایک جانب سے لمبائی میں چیر کر ان میں مسالے بھر کر فرائنگ پین میں ذرا سا تیل ڈال کر مدھم آنچ پر تل سکتے ہیں۔ جب اس کی جلد پر کچھ بھورے نشان پڑنے لگیں تو ایک ایک کر کے انہیں الٹ دیں۔ تلتے ہوئے اس میں بار بار چمچہ پھیرنے کی ضرورت نہیں، بلکہ پین پر کوئی ڈھکن رکھ دیں تاکہ بھنڈیاں اپنی رنگت کھونے سے قبل ہی بھاپ سے گل جائیں۔ :) :) :)
میں سوچ ہی رہا تھا کہ سعود بھائی نے حصہ نہیں ڈالا۔ :p ۔۔۔
 
سین خے

محفلین
مجھے یہ ترکیب بہت پسند آئی ہے۔ میں انڈے کے بجائے بٹر ملک استعمال کرنے کو ترجیح دوں گی
اسکی تصویر سے لگ رہاہے کہ یہ دراصل بھنڈی کے پکوڑے ہیں؟
یہاں کورن میل استعمال ہوا ہے۔ پکوڑوں میں بیسن استعمال ہوتا ہے، بنیادی فرق :rolleyes:
 
سین خے

محفلین
ترکیب میں کارن فلور سے کام چل جائے گا؟

اممم کارن فلور سے الگ قسم کی کوٹنگ آئے گی۔ مکئی کا آٹا کارن فلور کے مقابلے میں دردرا ہوتا ہے۔
اگر کارن فلور استعمال کرنے کا ارادہ ہو تو میدے کی مقدار بڑھانا پڑے گی تاکہ کوٹنگ ٹہر سکے
 
سین خے

محفلین
ایک ٹوٹکا فقیر کی جانب سے بھی۔
ایک بھنڈی لیں۔ اگر سبزی فروش ٹیں ٹیں کرے تو اسے ایک کلو کے پیسے ادا کر کے باقی بھنڈیاں اس کے منہ پہ مار کے چلے آئیں۔ گھر آ کے اس بھنڈی کو ایک دیگچی میں ڈال ڈھکنا مضبوطی سے بند کر دیں۔ آدھے گھنٹے بعد اسے قیدِ تنہائی سے نکالیں اور اس پہ ہاتھ پھیریں۔ آپ کو ایک عجیب لطف حاصل ہو گا اور آدھی بھوک یہیں مٹ جائے گی۔ پھر اسے دوبارہ دیگچی میں ڈال دیں۔ اس کے بعد دوبارہ بازار جائیں اور کسی المشہور المعروف بریانی والے کو خدمت کا موقع دیں۔ واپس آ کر دیگچی کے ساتھ کان لگا کر سنیں کہ بھنڈی چیخیں تو نہیں مار رہی۔ اگر مار رہی ہے تو اور کیا چاہیے۔ اور اگر نہیں مار رہی تو اس کا بھی علاج ہے۔
اسے دوبارہ نکالیں اور مروڑنا شروع کریں۔ ممکن ہے اس دوران میں آپ کو اپنی کسی گزشتہ محبوبہ کی انگڑائیاں یاد آئیں اور آپ کے جوش میں اضافہ ہو جائے۔ اس سے بھنڈی بہت جلد ٹوٹ جائے گی۔ اس پہ کپڑا ڈال کے سترپوشی کریں اور تھوڑی دیر پڑا رہنے دیں۔ کچھ دیر بعد آپ دیکھیں گے تو اس کی لیس باہر آ چکی ہو گی۔ اب اسے اکٹھا کر کے اس کی مدد سے بھنڈی کو جوڑنے کی کوشش کریں۔ نہیں جڑے گی۔ تھوڑی سی گوند انڈیلیں۔ یقین جانیں بالکل فرق معلوم نہیں ہو گا۔ اس کے بعد ایک آنکھ میچ کے زخم خوردہ بھنڈی کو دوسری آنکھ کے سامنے لائیں اور بالکل سیدھ میں جوڑنے کی کوشش کریں۔ حضرتِ آدمؑ کی پسلی کی طرح اگر سیدھی جڑ جائے تو ہمارا نام بدل دیجیے گا۔
ہمیں امید ہے کہ اس ترکیب سے آپ بھنڈیوں سے ان شاء اللہ اتنے سیر ہو جائیں گے کہ مر کے بھی دوبارہ ایسا دھاگا نہیں کھولیں گے۔ آزمائش شرط ہے۔
غضب خدا کا!
:) خوب! میں نے بھنڈی کی آڑ میں پہلی بار 'سابقہ محبوبہ' کی وارداتِ قتل کی اتنی کامیاب منصوبہ بندی دیکھی ہے
 
فرخ

محفلین
آرہا ہوں ہفتے والے دن۔۔۔ ملکر بناتے ہیں۔۔۔۔ ایسی بھی کیا جلدی۔۔۔
اب واقعی جلدی نہیں، کیونکہ آپ اپنی خبر پہلے ہی نشر کر چکے کہ آپ آ کس کام کے لئے رہے ہیں۔۔۔ :D

سدھر جائیں مرشد۔۔۔۔ : D
ایسا لگ رہاہےکہ مرشد نے مرید کے ہاتھ پر بیعت کی تھی۔۔۔۔ :oops:

بہت اچھے کھانے بناتا ہوں۔ الحمداللہ۔۔۔ لیکن یہ تراکیب عوامی نہیں ہیں۔۔۔ مقدس کو ایک دو بار کچھ تراکیب بتائی تھیں۔۔۔ :p
تو گویا ہم یارِ کیبن ہوتے ہوئے بھی عوامی ٹھہرے ۔۔ :sneaky:
 
Top