بھنڈی بنانے کے ٹوٹکے درکار ہیں۔۔۔

السلام و علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہُ
آجکل مارکیٹ میں بھنڈی نظر آنا شروع ہوگئی ہے اور میں نے سوچا ہے کہ اسے خود پکایا جائے اور عین ممکن ہے، خود ہی کھانا بھی پڑے۔۔ :( ۔ اسلئے کسی بھی قسم کے خطرناک نتائج حاصل کرنے سے پہلے اگر بھنڈی پکانے کے آزمودہ ٹوٹکے میسر آجائیں تو ہوسکتا دوسرے بھی کھانے پر آمادہ ہوجائیں۔۔ تو حضرات سے گزارش ہے کہ بھنڈی پکانے کے اچھے اچھے ٹوٹکے شئیر کریں تاکہ فدوی کسی بھی قسم کے خطرے سے دوچار ہوئے بغیر، اس خواہش کی تکمیل کر سکے۔۔۔
بھنڈی کو تلنے والا ٹوٹکہ شائید سب سے جلدی تکمیل پاتا ہے ۔ اگر مل جائے تو شائید آج ہی یہ واردات کر جاؤں۔۔۔ جزا کم اللہ خیرا و کثیرا۔۔
وعلیکم السلام! بھنڈی پکانے کے آسان ترین طریقے کے ساتھ حاضر ہوں۔
1) کڑاہی میں گھی ڈال کر چولہے پر رکھیں اور جب گھی گرم ہو جائے تو اُس میں کٹی ہوئی بھنڈی ڈالیں۔ درمیانی آنچ پر اس کو تقریباََ بیس منٹ پکائیں، یہاں تک کہ بھنڈی کی لیس ختم ہوجائے۔ یعنی جب آپ بھنڈی کو ہلائیں تو وائٹ بانڈنگ بنتی ہوئی نظر نہ آئے۔

2) بھنڈی کی لیس ختم ہونے کے بعد اس کے اندر ہی کٹے ہوئے پیاز ، لہسن ، کٹی ہوئی سبز مرچ ، کٹے ہوئے ٹماٹر، نمک، سرخ مرچ اور ہلدی ڈال لیں۔ پہلے آنچ تھوڑی سی تیز کر دیں تاکہ سب کچھ گرم ہوجائے اس کے بعد انتہائی ہلکی آنچ پر اور کڑاہی کا ڈھکن بند کر کے رکھ دیں۔ تقریباََ آدھا گھنٹہ مزید لگے گا۔ اندر اندر کچھ دیر بعد آ کر ہلاتے جائیں۔ اتارنے سے پانچ منٹ قبل اندر پِسا ہوا گرم مصالحہ ڈالیں۔ چونکہ آپ نے بھنڈی کھائی تو ہوگی تو اس میں بھی آپ کو چکھ کر پتا چل جائے گا کہ اب تیار ہوگئی ہے، تب آنچ بند کریں۔

(تمام سبز سبزیوں میں ہلدی عام سبزیوں کی نسبت تھوڑی سی زیادہ ڈلتی ہے اور نمک کے متعلق بھی یہ ذہن میں رکھیں کہ اگر نمک کم ہوجائے تو زیادہ کِیا جا سکتا ہے لیکن اگر زیادہ ہوجائے تو کم کرنا بہت مشکل ہے، اس لیے حسبِ ذائقہ کا چونکہ آپکو حساب نہیں ہوگا تو نمک تھوڑا سا کم ہی ڈالئیے گا اور بعد میں اس کو اپنے حساب سے سیٹ کر لیجئیے گا مبادا کہ زیادہ ہوجائے۔ اگر سالن نیچے لگ جائے تو ایک کپ کا تیسرا یا چوتھا حصہ دودھ شامل کر لیں اور پکائیں، اس سے جلے کا ذائقہ اور رنگت چلی جائے گی اور سالن پہلے سے بھی زیادہ مزیدار ہوجائے گا۔)
 
فرخ

محفلین

فرخ

محفلین
بہت خوب۔۔ یہ پڑھتے ہوئے ہی منہ میں پانی آنے لگ گیا۔۔۔

اس ترکیب سے بھنڈی زیادہ ٹوٹتی ہےبلکہ ڈھے جاتی ہے ۔ امید ہے آپ اتفاق کریں گی :)
 
ویسے کٹی ہوئی بھنڈی اور کتنی ٹوٹے گی؟؟
جو لوگ کوکنگ جانتے ہیں اُن سے ذرا پوچھیے گا کہ بھنڈی کا ڈھے جانا کیا ہوتا ہے ۔
مجھے یاد ہے میری امی جب چھوٹی بہن کو کوکنگ سکھاتی تھیں تو بھنڈی ، اور گوبھی وغیرہ کے بارے میں خاص طور پہ کہتی تھیں کہ "جے اے ٹے گئی نا میں تیرے ہتھ تے چِمٹا مارنا اے " :LOL:
 
فرخ

محفلین
ڈھے جانے کا مطلب ہوتا ہے کہ بھنڈی کا ہر ٹکڑا ٹوٹ کے بکھر جائے اور سالن ایک ایسی شکل اختیار کر لے جسے پنجابی میں "گتاوا " کہتے ہیں ۔:D
اوہ۔۔ میرا خیال ہے آپ کا یہ مشورہ مجھے مدنظر رکھنا بہت ضروری ہے:
شوق پورا کرنے کے لیے گھر والوں کے کہیں جانے کا انتطار کریں ۔ ورنہ اُن کے گھر میں ہوتے ہوئے صورت حال تھوڑی پیچیدہ ہو سکتی ہے ۔ :D
 
اس ترکیب سے بھنڈی زیادہ ٹوٹتی ہےبلکہ ڈھے جاتی ہے ۔ امید ہے آپ اتفاق کریں گی :)
میں ایسے ہی بھنڈی بناتی ہوں اور بقول سب کے بہت اچھی بنتی ہے۔ کبھی ٹوٹتی ہوئی دیکھی نہیں ! یا شاید گھر گھر میں ذائقے اور تراکیب کا فرق ہوتا ہے۔

بہر حال، میں نے یہ کوشش کی ہے کہ جو پہلی دفعہ پکانے لگے ہیں ان کو پکانے میں آسانی ہو اور شروع میں ہی یہ کوئی مشکل کام نہ لگے۔ یہ صرف ایک ٹُو سٹیپ پراسیس ہے۔
 
امین عابد

محفلین
مزے کے لیے نہیں جسمانی ضرورت کےلیے کھاہیں جتنی مصالحے دار چٹخارے دار کھانا ہو گا اتنا نقصان ہمارا ہوگا
 
فرقان احمد

محفلین
وعلیکم السلام! بھنڈی پکانے کے آسان ترین طریقے کے ساتھ حاضر ہوں۔
1) کڑاہی میں گھی ڈال کر چولہے پر رکھیں اور جب گھی گرم ہو جائے تو اُس میں کٹی ہوئی بھنڈی ڈالیں۔ درمیانی آنچ پر اس کو تقریباََ بیس منٹ پکائیں، یہاں تک کہ بھنڈی کی لیس ختم ہوجائے۔ یعنی جب آپ بھنڈی کو ہلائیں تو وائٹ بانڈنگ بنتی ہوئی نظر نہ آئے۔

2) بھنڈی کی لیس ختم ہونے کے بعد اس کے اندر ہی کٹے ہوئے پیاز ، لہسن ، کٹی ہوئی سبز مرچ ، کٹے ہوئے ٹماٹر، نمک، سرخ مرچ اور ہلدی ڈال لیں۔ پہلے آنچ تھوڑی سی تیز کر دیں تاکہ سب کچھ گرم ہوجائے اس کے بعد انتہائی ہلکی آنچ پر اور کڑاہی کا ڈھکن بند کر کے رکھ دیں۔ تقریباََ آدھا گھنٹہ مزید لگے گا۔ اندر اندر کچھ دیر بعد آ کر ہلاتے جائیں۔ اتارنے سے پانچ منٹ قبل اندر پِسا ہوا گرم مصالحہ ڈالیں۔ چونکہ آپ نے بھنڈی کھائی تو ہوگی تو اس میں بھی آپ کو چکھ کر پتا چل جائے گا کہ اب تیار ہوگئی ہے، تب آنچ بند کریں۔

(تمام سبز سبزیوں میں ہلدی عام سبزیوں کی نسبت تھوڑی سی زیادہ ڈلتی ہے اور نمک کے متعلق بھی یہ ذہن میں رکھیں کہ اگر نمک کم ہوجائے تو زیادہ کِیا جا سکتا ہے لیکن اگر زیادہ ہوجائے تو کم کرنا بہت مشکل ہے، اس لیے حسبِ ذائقہ کا چونکہ آپکو حساب نہیں ہوگا تو نمک تھوڑا سا کم ہی ڈالئیے گا اور بعد میں اس کو اپنے حساب سے سیٹ کر لیجئیے گا مبادا کہ زیادہ ہوجائے۔ اگر سالن نیچے لگ جائے تو ایک کپ کا تیسرا یا چوتھا حصہ دودھ شامل کر لیں اور پکائیں، اس سے جلے کا ذائقہ اور رنگت چلی جائے گی اور سالن پہلے سے بھی زیادہ مزیدار ہوجائے گا۔)

لیڈی فنگر کے تذکرے میں بالآخر آپ نے لیڈیز کی نمائندگی کا شرف حاصل کر ہی لیا وگرنہ بھولے سے بھی اس بھنڈی نگر سے کسی خاتون کا گزر نہ ہوا تھا ۔۔۔!!!
 
Top