برائے اصلاح

الف عین

لائبریرین
یہ دو مختلف اشعار ہیں، قطعہ کیسے ہو سکتا ہے؟
پہلے کا پہلا مصرع سمجھ میں نہیں آیا۔ قافیہ گِل ہے بمعنی مٹی، تو قافیہ تو درست ہو جاتا ہے۔ لیکن چرخ گِل؟؟؟
 
امان زرگر

محفلین
یہ دو مختلف اشعار ہیں، قطعہ کیسے ہو سکتا ہے؟
پہلے کا پہلا مصرع سمجھ میں نہیں آیا۔ قافیہ گِل ہے بمعنی مٹی، تو قافیہ تو درست ہو جاتا ہے۔ لیکن چرخ گِل؟؟؟
سر مزید ہم قافیہ الفاظ کی تلاش ہے جیسے مخل یا اس طرح کے اور، مدد مطلوب ہے. پہلا مصرع بہتر کرتا ہوں
 
امان زرگر

محفلین
یہ دو مختلف اشعار ہیں، قطعہ کیسے ہو سکتا ہے؟
پہلے کا پہلا مصرع سمجھ میں نہیں آیا۔ قافیہ گِل ہے بمعنی مٹی، تو قافیہ تو درست ہو جاتا ہے۔ لیکن چرخ گِل؟؟؟
چاند اترا دشت دل میں
رونق ضو آب و گل میں
غم زدوں نے چارہ سازی
ڈھونڈ لی عارض کے تل میں
.جاری
شاید کہ اب بہتر قرار پا سکے
 
آخری تدوین:
جب سے عروض سے کچھ شناسائی پیدا ہوئی ہے تب سے خیال سنبھالیں تو عروض بدل جاتی ہیں عروض سنبھالیں تو خیال ہاتھ سے سرک جاتا ہے
یوں خیالوں کی تصویر قرطاس پر کیسے بن پائے گی
لفظ کھو جائیں گے فن کی باریکیاں ڈھونڈتے ڈھونڈتے

- محمد یعقوب آسی
 
امان زرگر

محفلین
آخری تدوین:

امان زرگر

محفلین
شاید اساتذہ شعر کے فورا ہی یہاں پیش کرنے کو گستاخی سے تعبیر کریں مگر واللہ! مقصد صرف شعر میں بہتری لانے کے طریقہ سے واقفیت کا حصول ہے.
 
امان زرگر

محفلین
چاند اترا دشتِ دل میں
ضو فشانی آب و گل میں
غم زدوں نے چارہ سازی
ڈھونڈ لی عارض کے تل میں
تیرگی کا تھا تبسم
پھر فضائے مضمحل میں
خندہ رو ہے اک گلستاں
اس کلی کی ایک کھل میں
شاہدِ رعنا کا زیبا
نقش سا ہر دام ظل میں
.
.
تیرگی تیرا تبسم
پھر فضائے مضمحل میں
سر الف عین
سر محمد ریحان قریشی
محترمہ La Alma
سر راحیل فاروق
 
آخری تدوین:

La Alma

لائبریرین
Top