برائے اصلاح

امان زرگر

محفلین
ایک ابھی بھی حشو ہی ہے۔
ایک بار پھر عرض کروں گا کہ میں نے ایک کھل کو ہر کھل کرنے کا مشورہ نہیں دیا۔ مجھے علم ہے کہ اس سے شعر بحر سے خارج ہو جائے گا۔
خندہ رو ہے اک گلستاں
ہر کلی کی ایک کھل میں
یا پھر
خندہ رو سارا گلستاں
اس کلی کی ایک کھل میں
شاید اس طرح حشو نہ رہے
 
امان زرگر

محفلین
رمل مربع سالم
فاعلاتن فاعلاتن

چاند اترا دشتِ دل میں
ضو فشانی آب و گل میں
غم زدوں نے چارہ سازی
ڈھونڈ لی عارض کے تل میں
سوزِ مضرابِ رگِ جاں
رقصِ موجِ مضمحل میں
خندہ رو سارا گلستاں
اس کلی کی ایک کھل میں
نقش وہ رعنائے زیبا
رشکِ جاں ہر گام ظل میں
سر الف عین
سر محمد ریحان قریشی
محترمہ La Alma
سر راحیل فاروق
 
آخری تدوین:

امان زرگر

محفلین
رعنائے زیبا کی ترکیب بے معنیٰ ہے۔
موجِ مضمحل سے کیا مراد ہے؟
رعنائے زیبا کو بدلنے کی کوشش کرتا ہوں.
موج مضمحل تھکی ہوئی لہر. میں نے تو سادہ معانی ہی لیے ہیں کہ سمندر کی سرحدوں میں قید تھکی ہوئی لہر کا رقص میرے رگ جاں کے مضراب سے پیدا ہونے والے درد جیسا ہے
 
الف عین

لائبریرین
پہلی بات تو یہی کہ زمین ایسی منتخب کرنے کی کیا مجبوری تھی؟
دوسری بات یہی کہ الفاظ سے خواہ مخواہ چھیڑ چھاڑ نہ کیا کریں۔ کھل کو بہ طور اسم برتنا مجھے قطعی پسند نہیں آیا۔
دامَ ظل یا گام ظل بھی عجیب سا ہے، ظل عربی کا ہے، دام یا گام کے ساتھ فارسی اضافت کے ساتھ لانا مشکل ہے۔
اکثر اشعار دو لخت ہیں، جیسا ریحان نشان دہی کرتے آئے ہیں۔
حاصل کلام یہ ہے کہ میرا مشورہ مانیں تو اسے مشق کے طور پر رکھ لیں۔ میں اصلاح کی کوشش میں اپنا دماغ نہیں کھپاتا۔
 
سر حکم کی تعمیل کر دی. ریحان بھائی کی شفقت قابل قدر، المی باجی تو شاید غصے اور مزاح کی ملی جلی کیفیت میں ہیں، شاید کہ گستاخی سر زد ہو گئ کوئی مجھ سے. احباب اور اساتذہ سے معذرت خواہ ہوں. اردو ویب سے ان پیج میں مواد کاپی نہیں ہوتا. اس کا کوئی حل ہے؟
 
الف عین

لائبریرین
ردو ویب سے ان پیج میں مواد کاپی نہیں ہوتا. اس کا کوئی حل ہے؟
ان پیج 3 تو یونی کوڈ ہے، سیدھا کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں۔ لیکن پرانے ورژنس میں پہلے فائل کو یونی کوڈ میں تبدیل کرنا ضروری ہے۔ کئی کنورٹرس دستیاب ہیہں، آن لائن اور آف لائن۔پھر کاپی پیسٹ بھی کر سکتے ہیں۔
صراحی آئے گی، خم آئے گا، تب جام آئے گا
 
Top