ن م راشد زندگی اک پیرہ زن! -- از ن م راشد

فرخ منظور

لائبریرین
زندگی اک پیرہ زن! -- از ن م راشد

زندگی اک پیرہ زن!
جمع کرتی ھے گلی کوچوں میں روز و شب پرانی دھجیاں!
تیز، غم انگیز، دیوانہ ہنسی سے خندہ زن
بال بکھرے، دانت میلے، پیرھن
دھجیوں کا ایک سونا اور نا پیدا کراں، تاریک بن!

لو ھوا کے ایک جھونکے سے اڑی ھیں ناگہاں
ھاتھ سے اس کے پرانے کاغذوں کی بالیاں
اور وہ آپے سے باھر ھو گئی
اس کی حالت اور ابتر ھو گئی
سہہ سکے گا کون یہ گہرا زیاں

اب ھوا سے ہار تھک کر جھک گئی ھے پیرہ زن
جھک گئی ھے پاؤں پر، جیسے دفینہ ھو وہاں!
زندگی، تو اپنے ماضی کے کنوئیں میں جھانک کر کیا پائے گی

اس پرانے اور زھریلی ھواؤں سے بھرے، سونے کنویں میں
جھانک کر اس کی خبر کیا لائے گی
اس کی تہہ میں سنگریزوں کے سوا کچھ بھی نہیں
جز صدا کچھ بھی نہیں!
 
فاتح

لائبریرین

لاریب مرزا

محفلین
بہت عنایت۔ اردو محفل پر ن م راشد کا مکمل کلام لائبریری کے اردو شاعری کے سیکشن میں دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ اتفاق ہی ہے کہ لائبریری سیکشن کو کبھی نہیں کھنگالا۔ کسی روز فرصت سے کھنگالیں گے۔ ابھی تو یہ سوال ذہن میں آیا ہے کہ کچھ شعراء کا کلام پسندیدہ کلام اور لائبریری سیکشن دونوں جگہ موجود ہے۔ اس کی کیا وجہ ہے؟؟
 
چونکہ لائبریری میں تمام لوگوں کی دلچسپی نہیں ہوتی جیسے کہ آپ نے بھی اعتراف کیا۔ اسی لیے کم از کم میں اکثر دونوں جگہ کلام پوسٹ کرتا ہوں لیکن تمام نہیں۔ لائبریری میں سے چیدہ چیدہ۔
 
ہمارا سوال یہ تھا کہ اگر کلام پسندیدہ کلام میں پوسٹ ہو رہا ہے تو لائبریری سیکشن میں بھی پوسٹ کرنے کی کیا ضرورت ہے؟؟ ہیں تو دونوں محفل کا حصہ :) :)
 
فرخ منظور

لائبریرین
ہمارا سوال یہ تھا کہ اگر کلام پسندیدہ کلام میں پوسٹ ہو رہا ہے تو لائبریری سیکشن میں بھی پوسٹ کرنے کی کیا ضرورت ہے؟؟ ہیں تو دونوں محفل کا حصہ :) :)

لائبریری میں ایسا کلام پوسٹ کیا جاتا ہے جسے ایک ای کتاب شکل دینا مقصود ہو۔ اور ایک ہی دھاگے میں تمام کلام پوسٹ کیا جاتا ہے اور لائبریری سیکشن میں ہر خاص و عام کو تبصرے کا حق حاصل نہیں جس کی وجہ سے سنجیدہ کام بیکار کے مباحث کی نذر نہیں ہوتا۔
 
جی ٹھیک۔ ہم سمجھ گئے۔ اور یہ تو ہمیں پتا تھا کہ جو لائبریرین ہیں وہی لائبریری سیکشن میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
ن م راشد کی یہ نظم میری آواز میں سنیے

صدا کار: فرخ منظور
شاعر: ن م راشد

Top