ایران نستعلیق میں اردو کیریکٹر شامل کرنے کی درخواست

arifkarim

معطل
Untitled-1_zpsh1ztqaom.jpg
ؤ بھی ڈال دیں اگر نہیں ہے
 
فاتح

لائبریرین
میرے مراسلے میں شامل اقتباس میں دیکھیں۔ اس میں ڑ کی شکل مختلف ہی ہے۔ جسے ابو حمدان نے بعد میں درست کر دیا اور اس کے متعلق آپ کے مراسلے سے پہلے والے مراسلے میں بتا دبھی دیا تھا:
اب ڑ کی شکل درست کر دی گئی۔
:)
 
زبردست۔۔۔ ناظم رضا مصباحی کے مشورے کے مطابق ے کی کشش بھی کم کر دی آپ نے۔ یہ اچھا کیا۔ لیکن کیا تطویل کے ساتھ ے کی کشش والی شکل بھی موجود رہنے دی ہے یا نہیں؟
گ کا اوپر والا ڈنڈا ایران والے تو شاید اتنا ہی چھوٹا رکھتے ہوں لیکن اردو والوں کے لیے اس کا سائز تھوڑا بڑھا دیا جانا چاہیے یعنی نچلے ڈنڈے کے برابر نہ کیا جائے لیکن موجودہ سائزسے تھوڑا بڑا کر دیا جائے ۔

فاتح بھائی! دقت یہ ہے کہ ہم میں سے کوئی بھی ایرانی نستعلیق کی باریکیوں سے واقف نہیں ہے. اس لیے میرے خیال میں سردست کوئی چھیڑ چھاڑ نہ ہی کی جائے. دہلوی اور لاہوری کی بات دوسری ہے. کیا خیال ہے arifkarim ؟

بھائی ابوحمدان سے پروگرامنگ کا کام لیا جائے. اشکال پر نظر رکھنے کے لیے بابائے نستعلیق شاکرالقادری صاحب سے درخواست کی جائے. اشکال کی تبدیلی، کمی بیشی پر آپ نظر رکھیں۔
خیال رکھیں کہیں اردوانے کے چکر میں فونٹ کا حلیہ ہی نہ بگڑ جائے.
 
جو اشکال کم پڑ رہی ہیں انہیں پہلے خود ڈیزائن کرنے کی بجائے دیگر ایرانی نستعلیق سافٹوئیرز اور فانٹس جیسے کلک اور میر عماد، دری نستعلیق وغیرہ سے اٹھایا جا سکتا ہے۔ ہاں مطلوبہ اشکال نہ ملنے کی صورت میں نئی اشکال خطاطی کروانی پڑیں گی
 
الف عین

لائبریرین
ئے تو مجھے نظر نہیں آئی یا ٹائپ کرنا بھول گئے؟ شکل تو ہمزہ اور ے کے ساتھ بن جاتی ہے، لیکن گلف ہونا ضروری ہے
 
اردو کریکٹر کی مکمل ترین سپورٹ شاید اتنی ضروری بھی نہیں ہے۔ کیوں کہ شاید ہی اسے تحریر میں کوئی شخص استعمال کرے گا۔ ہاں البتہ ہیڈنگ اور مختلف اشعار وغیرہ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
اس لیے اگر بنیادی سپورٹ بھی شامل ہوجائے تو بھی غنیمت ہے۔
 
آصف اثر

معطل
Top