کلاسیکی موسیقی ترانہ ۔ رُستم فتح علی خان (پٹیالہ گھرانہ)

محمد وارث

لائبریرین
ایک انتہائی مختصر سا ترانہ راگ بھاگیشری میں، استاد فتح علی خان مرحوم پٹیالہ گھرانہ کے صاحبزادے رستم فتح علی خان نے گایا ہے اور کیا خوب گایا ہے۔

ترانہ کی روایت، ترانہ کے موجد امیر خسرو علیہ الرحمہ سے چلی آ رہی ہے کہ اس میں فارسی شعر باندھا جاتا ہے لیکن پی ٹی وی کی ایک اور خوبصورت جدت کہ اس میں فارسی شعر کی بجائے تین مختصر مختصر سے اردو شعر گائے گئے ہیں۔ لاجواب :)

ویڈیو کی کوالٹی اتنی اچھی نہیں ہے لیکن ہمیں تو خیر آم کھانے سے غرض ہے :)

 

La Alma

لائبریرین
اولڈ از گولڈ . کلاسیکی موسیقی کا بھی ایک اپنا ہی رنگ ہے . اچھی شئیرنگ ہے .
 
Top