1st Test Match: Pakistan VS West indies

حسیب

محفلین
چلیں سر اپ اس صورت حال کو چھو ڑیں ۔۔2015 اور 16 کا کوئی ایسا ٹیسٹ ہی یاد کروا دیں جب مصباح نے دوسری ٹیم کو فالو آن کروایا ہو ؟؟ اور فالوآن کروانےکے جتنے موا قع ملے ہیں وہ بھی یاد کروا دیجیے گا ۔۔ شاید میرے ذہن سے نکل گیا ہو ؟؟
آج کل ٹیسٹ کرکٹ میں فالو آن شاذ و ناذر ہی کسی ٹیم کو کروایا جاتا ہے۔ زیادہ دور نہ جائیں پاکستان انگلینڈ کا دوسرا ٹیسٹ ہی دیکھ لیں انگلینڈ کی 394 رنز کی لیڈ تھی مگر فالو آن نہیں کروایا اس کی سب سے بڑی وجہ بولرز کو آرام دینا ہوتی ہے۔ جب آپ کے بولرز کم از کم اسی نوے اوورز کرواتے ہیں تو انہیں کچھ آرام دیا جاتا ہے کیونکہ دوسری اننگز کا پتا نہیں ہوتا کہ وہاں کتنے اوورز کروانے پڑیں گے اور ساتھ ساتھ کچھ مزید سکور شامل ہو جاتا ہے اور پچ کی حالت کچھ اور خراب ہو جاتی ہے
 

ابن توقیر

محفلین
دونوں ٹیموں کی حالیہ و سابقہ پرفارمنس اور "کسی بھی وقت کچھ بھی کرجانے کی صلاحیت" کو مدِنظر رکھتے ہوئے اس وقت یہ میچ برابری کی سطح پر ہے۔لہذا آج کا دن کرکٹ شائقین کے لیے دلچسپ رہے گا۔
 
آج کل ٹیسٹ کرکٹ میں فالو آن شاذ و ناذر ہی کسی ٹیم کو کروایا جاتا ہے
2016 میں 12 فروری کو آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو فالو آن کروایا اور ایک اننگ 52 رنز سے شکست دی
پھر 19 مئی انگلینڈ نے سری لنکا کر فالو آن کروایا اور ایک اننگ اور 88 رنز سے میچ جیتا
اسی سیریز میں 27 مئی کو پھر انگلینڈ نے سری لنکا کو فالو آن کروایا اور 9 وکٹ سے میچ جیتا۔۔ مطلب ایک ہی سیریز میں دو دفعہ فالو آن کروایا۔۔
21 جو لا ئی کو انڈیا نے ویسٹ انڈیز کو فالو آن کروایا اور ایک اننگ 97 رنز سے میچ جیتا
نیوزی لینڈ نے 28 جو لائی کو زمبابوے کو فالو آن کروایا اور ایک اننگ 117 رنز سے شکست دی ۔
پاکستان انگلینڈ کا دوسرا ٹیسٹ ہی دیکھ لیں انگلینڈ کی 394 رنز کی لیڈ تھی مگر فالو آن نہیں کروایا
اور انگلینڈ کپتان کے اسی فیصلے پہ دنیا بھر میں اسے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔۔
جب آپ کے بولرز کم از کم اسی نوے اوورز کرواتے ہیں تو انہیں کچھ آرام دیا جاتا ہے
میں آپ کی اس بات سے بالکل متفق ہوں ایسا ہی کرنا چاہیے ۔۔ لیکن اس وقت جب آپ کے پاس وقت ہو ۔۔ ایک ایسی حالت میں جب کہ ایک میچ کو آپ فالو آن کروا کےبا آسانی جیت سکتے ہیں ۔۔ اسے فضول میں 50-50 پہ لے جانا کہاں کی عقلمندی ہے ۔۔۔

اور سب سے بڑھ کر یہ پھر آپ ایک اننگ میں آئوٹ ہی نہیں ہوتے اور دوسری اننگ میں سوا سو پہ ڈھیر ہو جاتے ہیں ۔۔ جب اپنی ٹیم کی قابلیت کا بھی پتہ ہو تو پھر یہ فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے
 
آخری تدوین:

ابن توقیر

محفلین
جب اپنی ٹیم کی قابلیت کا بھی پتہ ہو تو پھر یہ فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے​

آپ کی اوپر ذکرکردہ باتیں معلومات سے بھرپور ہیں لیکن اقتباس کیے گئے فقرے میں آپ نے خود ہی بتا دیا کہ کیوں فالو آن نہیں کرایا گیا۔
سوچیں اگر فالو آن کرالیا جاتا تو ویسٹ انڈیز لیڈ اتار کر 150 پلس رنز بھی بنالیتی تو شہزادوں کا چیسنگ ریکارڈ سب کے سامنے عیاں ہے۔
ایسے میں چوتھی اننگز میں ابھی کی تیسری اننگز والی پرفارمنس دکھائی جاتی تو میچ ویسٹ انڈیز کے نام رہتا۔سمائلس
باولرز کو آرام دینا بھی مقصود تھا جبکہ تیزی سے سکور میں اضافہ کرکے ایک اچھی لیڈ دے کر میچ پر یقینی گرفت پانا بھی ضروری تھا۔خیر بلے باز پرفارمنس نہیں دے سکے لیکن موجودہ صورتحال میں مصباح الحق کا فیصلہ سوفیصدی درست تھا۔

ذاتی رائے
 
اگر فالو آن کرالیا جاتا تو ویسٹ انڈیز لیڈ اتار کر 150 پلس رنز بھی بنالیتی
اگر یہاں یہ کہا جا ئے کہ اگر فالو آن کروا یا جاتا اور جیسے پاکستان کی ٹیم 123 پہ آوٹ ہوئی ہے پچ موومنٹ کی وجہ سے یہی حال ویسٹ انڈیز کا ہوتا اور آج لنچ تک اس میچ کا فیصلہ ہو چکا ہوتا ۔۔۔ بات تو فرض کرنے کی ہے ۔۔ ایسے کریں یا ویسے جیسے آپ نے کہا ۔۔۔
 
ایک اچھی لیڈ دے کر میچ پر یقینی گرفت پانا بھی ضروری تھا
اچھی لیڈ تو درکنار اُلٹا جگ ہنسائی کروا لی ہے 123 پہ آ وٹ ہو کے ۔۔۔ اللہ کرے پاکستان یہ میچ جیت جائے ۔۔ ورنہ اپنی طرف سے تو کو ئی کسر نہیں چھوڑی شہزادوں نے ۔۔۔
 

ابن توقیر

محفلین
جی بالکل۔یہی میں بھی کہنا چاہ رہا تھا کہ مفروضوں پر نہیں گراونڈ رئیالٹیز کے مطابق فیصہ کیا جاتا ہے۔ایسے میں جب بمشکل ہی ویسٹ انڈیز فالو آن ہوئی ہے تو کیسے اس کو فالو آن کرلیا جاتا جب وکٹ پہلے تین دن کی کنڈیشن کے مطابق بیٹنگ پیراڈائز تھی؟
جب کہ ماضی کے ریکارڈ کو اٹھایا جایا تو پاکستان کی سائیڈ چیسنگ کرتے ہوئے جو مظاہرہ کرتی ہے ایسے میں فالو آن کا فیصلہ عقلمندی کا تقاضا نہیں تھا۔ویسے بھی یہاں کوئی بھی ٹیم ہوتی تو اس کے سامنے میچ سیو کرکے جیت کی طرف جانا اولین ترجیح ہوتی۔بات وہی کہ شہزادوں کا پرفارم نہ کرپانا اپنی جگہ لیکن اس وقت جو فیصلہ لیا گیا اس کے مطابق اگر رزلٹ ملتا تو میچ بھی سیو ہوجاتا اور ویسٹ انڈیز کو جلد آوٹ کرکے یقینی جیت بھی حاصل کرلی جاتی۔
خیر میچ تو اس وقت بھی مزے دار ہے۔اس طرح کے میچ دیکھنا زیادہ دلچسپ ہوتا ہے جہاں آخری لمحات تک کچھ سمجھ نہ آئے کہ پلڑا کہاں بھاری ہے۔
 
خیر میچ تو اس وقت بھی مزے دار ہے۔اس طرح کے میچ دیکھنا زیادہ دلچسپ ہوتا ہے جہاں آخری لمحات تک کچھ سمجھ نہ آئے کہ پلڑا کہاں بھاری ہے
آپ کی اس بات کا بہت مزا آیا ہے ۔۔ واقعی میچ دلچسپ ہے
اور پاکستان تو اس فیلڈ میں کافی ایکسپرٹ بھی ہے ۔۔ اچھے خاصے آسان میچز کو پاکستان دلچسپ کر کے جیتتا ہے ۔۔ ماضی کے کئی میچز گواہ ہیں اس کے
:thumbsup2:
 

ابن توقیر

محفلین
آپ کی اس بات کا بہت مزا آیا ہے ۔۔ واقعی میچ دلچسپ ہے
اور پاکستان تو اس فیلڈ میں کافی ایکسپرٹ بھی ہے ۔۔ اچھے خاصے آسان میچز کو پاکستان دلچسپ کر کے جیتتا ہے ۔۔ ماضی کے کئی میچز گواہ ہیں اس کے
:thumbsup2:

جی ہاں۔ان دونوں ٹیموں کا یہی حال ہے۔اس کا اعتراف تو کل کمنٹری میں جبکہ کرک انفو پر بھی کیا گیاتھا کہ شہزادے اور آندھی میچ کو کسی بھی وقت کسی بھی رخ پر لے جاسکتے ہیں۔
آسان جیت کو مشکل بنانا یا جیت کے قریب پہنچ کر ہار جانا ٹائپ تو ہمارے شہزادوں کا خاص وطیرہ ہے۔سمائلس
 
اور ویسے بھی فالو آن کرنے اور نہ کرنے پہ آج تک کرکٹ کے ایکسپرٹ متفق نہیں ہو سکے تو ہم کیا ہوں گے ۔۔ تو بہتر ہے کہ سکون ماحول تے مٹھے چول:daydreaming:
بات فالو آن کرنے یا نہ کرنے کی نہیں تھی۔بات تو کپتان کو بزدل ثابت کرنے کی تھی۔۔:sneaky::)
 

سید عاطف علی

لائبریرین
بھئی یہاں فرائض منصبی پر سپورٹس فلٹر ہے۔ کوئی خاص بات ہو تو لکھ بھیجئے۔
براہ مہربانی۔
یہ تو ظلم ہے جی کھلا کھلا اس پر تو احتجاج وغیرہ بنتا ہے۔ بے فکر رہیں اہم موقعوں کے علاوہ بے محل و بے سر و پیر تبصرے بھی گاہے بگاہے رواں کئے جاتے رہینگے ۔۔۔ویسے پراکسی وغیرہ بھی ایک چڑیا کانام ہے جی۔۔
 
کرک انفو کے میچ سینٹر کے مطابق ابھی تک براوو کا کنٹرول 86 فیصد جبکہ جرمین بلیک ووڈ 91 فیصد ہے۔
پانچویں دن کے لحاظ سے کافی حریان کن ہے۔ بہرکیف یہ بھی واضح رہے کہ ابھی تک گیند کی جناب سے کوئی غیر معمولی قسم کی حرکت دیکھنے میں بھی نہیں۔۔
 
Top