شاعروں کا ڈوپ ٹیسٹ - از - محمد احمدؔ

محمداحمد

لائبریرین
بہت عمدہ خیال ہے. اس پر فی الفور عمل ہوناچاہیے. بلکہ اس کے علاوہ بھی بہت سارے ٹیسٹ ہونے چاہئیں شاعروں کے. اچھی خاصی نارمل چیز کو عجوبہ روزگار بنا دیتے ہیں ، بیسیوں نئی اصطلاحات لے آئیں گے بیان کرنے کو اور ایک سے ایک محیر العقول شے سے تشبیہہ دے دیں گے، لیکن مجال ہے کہ اس کا سادہ سیدھا نام لے لیں. رات کو رات نہیں کہیں گے بلکہ زلف کی سیاہی یاد آئے گی حالانکہ دوات کی سیاہی زیادہ کالی ہوتی ہے اور زلف کو زلف کی بجائے رات کا نام دے دیں گے. کوئی ٹیسٹ ہونا چاہیے جس سے اس ذہنی کیفیت کا تجزیہ ہو سکے.

تو آج ہم شعراء پر جاری ہونے والے ممکنہ ٹیسٹ کاذکر کرتے ہیں.
خون میں الکحل کی مقدار
خون میں میریجوانہ کی مقدار
آنکھوں کا ٹیسٹ، کیونکہ انہیں مجنوں نظر آتی ہے لیلی' نظر آتا ہے
ناک کا ٹیسٹ کیونکہ انہیں رنگوں کی خوشبو اور خوشبو کے رنگ دکھائی دیتے ہیں
دماغ کا مکمل معائنہ بشمول مرگی کی ان اقسام کے جن میں جو نہ ہو وہ بھی نظر آتا ہے اور سنگھائی دیتا ہے

باقی بعض کا شاید ایچ آئی وی بھی کرانا پڑے، ان کی ہسٹری اور اجازت کے بعد

؎ ہم نے تو ایک بات کی اُس نے کمال کر دیا

:) :) :)
 

محمداحمد

لائبریرین
ہا ہا ہا ہا ہاہا! :):):):):)
احمد بھائی ، آپ جب لاتے ہیں لاجواب موضوع لاتے ہیں !! عنوان پڑھتے ہی ساری بات سمجھ گیا تھا ۔ بالکل یہی بات میں ( اور یقیناََ دیگر "نان الکحلک" شعرا بھی :) ) ہمیشہ سے سوچتے آئے ہیں لیکن اس پر قلم اٹھانے کا سہرا آپ ہی کے سرجاتا ہے ۔:)

بہت محبت ہے ظہیر بھائی آپ کی۔۔۔!

"نان الکحلک شعراء" کی اصطلاح خوب لائے ہیں آپ۔ :)

بھائی ہم تو ساری عمر اپنی روکھی پھیکی اور بے مزہ شاعری کو اسی "پرہیزگاری" کی تسلی دیتے آئے ہیں ۔ جب بھی کبھی اوروں کی اچھی شاعری پڑھ کر اپنی کم مائیگی کا احساس ہوتا ہے تو فوراََ یہ کہہ کر خود اپنی ڈھارس بندھاتے ہیں کہ ہماری شاعری اچھی نہیں تو کیا ہوا کم ازکم چال چلن تو اچھا ہے ۔:):):)

ہاہاہاہاہا۔۔۔!

دراصل آپ کی شاعری اسی لئے اچھی ہے کہ آپ کا چال چلن اچھا ہے۔

ہنسی مذاق اپنی جگہ لیکن باکردار لوگ ہی دراصل شاعری کا حق ادا کر پاتے ہیں۔

احمد بھائی آپ کی شاعری پر چونکہ پہلے ہی اعتراض اٹھ چکا ہے

ہم پر اعتراض تو صرف اس لئے ہے کہ ہم نے بغیر پیے ہی جراتِ رندانہ سے کام لے لیا ہے۔ :p

ورنہ ہم نے تو کبھی شاعری میں پانی کی صراحی کا بھی ذکر نہیں کیا۔ :D:p

حفظِ ماتقدم کے طور پر میں عرض کردوں کہ خاکسار کی شاعری مین ایک آدھ غزل اگر غلطی سے کیف و سرور کے کسی درجے پر فائز نظر آتی ہے تو اس کی وجہ ’’ڈوپ گرفتنی‘‘ نہیں بلکہ ناگفتنی ہے ۔ وہ جو اقبال اشعر نے کچھ اس طرح کہا ہے نا کہ : تو جو پیش کرے تو تیرے ہاتھ کی پھیکی چائے بھی میٹھی لگتی ہے

کیا بات ہے۔

ایسی چائے کی تاثیر سے کون انکار کر سکتا ہے بھلا۔ :)

تو بس ان دوچار غزلوں کو اسی قسم کی صورتحال کا شاخسانہ سمجھا جائے ۔ ہم نے تو ساری عمر چائے اور کافی پی پی کر فکر سخن کی ہے۔ اسی لئے ہمارے ایک دوست کے بقول ہماری شاعری میں خمار کی کیفیت سے زیادہ بخار کی کیفیت بلکہ سرسام کی حالت نظر آتی ہے ۔ خیر ، لوگ کچھ بھی کہتے رہیں ۔ کم از کم ہمارا چال چلن تو ٹھیک ہے ۔

ہاہاہاہا۔۔۔!

خمار سے زیادہ بخار کی کیفیت :)

ویسے آج کل چال چلن کا ٹھیک ہونا 'آؤٹ آف فیشن' ہو گیا ہے۔ :ROFLMAO:
 
بعد میں غالب نے اسی شعر کو اُلٹا کرکے بھی پیش کیا۔
ہمارا خیال ہے جتنا الٹا آپ نے غالبؔ کو کر دیا ہے، یاس یگانہؔ چنگیزی کی روح کئی راتیں آپ کے بستر کا طواف کرتی رہے گی! :applause::applause::applause:
تحریر نہایت عمدہ ہے۔ داد قبول فرمائیے۔ مگر آئندہ احتیاط فرمائیے تو بہتر ہے۔ ایک شاعر طبقہ رہ گیا ہے جو خودکش بمبار نہیں بنا۔ باقی آپ کی مرضی! :battingeyelashes::battingeyelashes::battingeyelashes:
 

محمداحمد

لائبریرین
احمد بھائی
لطف آ گیا!
بہت عمدہ تحریر
منفرد موضوع​

بہت شکریہ بلال بھائی!

گویا یہ عالمی مسئلہ ہے
سو تو ہے۔ :)
اور اگر اس ادارے نے شام کی چائے پہ بھی پابندی لگا دی! :p
اور وہ جو جون نے کہا تھا
ہے اگر واقعی ہی شراب حرام
آپ ہونٹوں سے میرے پیجیے گا

اگر ڈوپنگ کی خلائی مخلوق نے اسے شاعر اور شاعری کے لئے مضر قرار دے دیا تو کیا ہو گا! ;)

بہت سارے خطرناک سوال ایک ساتھ ہی داغ دیے۔ :) :)

کبھی فرصت اور موڈ ہوا تو ان سوالوں کے جواب دینے کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
احمد بھائی ۔ ریاض خیر آبادی کا کیا بنے گا ۔ اُن کا دوپ ٹیسٹ تو منفی آئے گا ۔ جبکہ اُنہوں نے ساری زندگی شراب پر شاعری کی ۔ مزے کی بات یہ کہ شاعرِ خمریات کہلانے والے اِس شاعر نے زندگی میں شراب کا ایک قطرہ بھی نہیں چکھا ۔ جہاں تک ساغر صدیقی کا تعلق ھے ہم اُنہیں یوں معاف کر سکتے ہیں کہ اُن کے ساتھ نفسیاتی معاملہ بھی تھا ۔ وہ شدید احساسِ تنہائی کا شکار رہے ۔ ماں باپ کا ساتھ بھی نہ رہا اور کوئی بہن بھائی بھی نہ تھا ۔ اُنہیں زندگی بھر اپنے خالق سے یہ شکوہ رہا کہ مجھے ایک بھائی ہی دے دیتا ۔

حفیظ الرحمٰن بھائی !

یہ دو شعراء اور ان کے علاوہ بھی بہت سارے شعراء ہمیں دل و جان سے عزیز ہیں اور ہم ان سب کے ممنون ہیں کہ ہم نے اُن کی آنکھوں سے زندگی کے وہ وہ پہلو دیکھے جو شاید ہم اپنے طور پر کبھی نہ دیکھ پاتے۔ ایسے نابغہ روزگار لوگ دراصل ہمارے محسن ہیں اور ہم اپنے محسنوں کی قدردانی کو ہی برحق جانتے ہیں۔

مذکورہ بالا تحریر دراصل دوستوں کے ساتھ ہنسنے ہنسانے کے ایک بہانہ ہے اور کچھ نہیں! اسی لئے ہم ہر تھوڑے دن بعد کچھ نہ کچھ آڑھا ٹیڑھا لکھ کر محفل پر لگا دیتے ہیں کہ دوستوں سے گفتگو کا سلسلہ چلتا رہے اور محفل جمی رہے۔ :)

شاد آباد رہیے۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
ہمارا خیال ہے جتنا الٹا آپ نے غالبؔ کو کر دیا ہے، یاس یگانہؔ چنگیزی کی روح کئی راتیں آپ کے بستر کا طواف کرتی رہے گی! :applause::applause:

ہاہاہاہا۔۔۔!

یہ تو ہم شوخی میں نہ جانے کیا لکھ گئے ہیں ورنہ تو کئی برس پہلے ہی ہم "بس کہ دشوار ہے۔۔۔" لکھ کر غالب سے معافی تلافی کر چکے ہیں۔ :)

تحریر نہایت عمدہ ہے۔ داد قبول فرمائیے۔

زہے نصیب! :)
آداب عرض ہے۔ :hatoff:

مگر آئندہ احتیاط فرمائیے تو بہتر ہے۔ ایک شاعر طبقہ رہ گیا ہے جو خودکش بمبار نہیں بنا۔ باقی آپ کی مرضی! :battingeyelashes:

ہاہاہاہا۔۔۔!

آئندہ احتیاط کریں گے کہ نہ تو خود، خود کش حملہ کریں اور نہ کسی فدائی شاعر سے مڈبھیڑ ہو۔ :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
احمد بھائی! آپ کی شاعری کا راز کیا ہے؟ شراب کی بجائے جدیدیت کو اپناتے ہوئے بئیر وغیرہ سے تو گزارہ نہیں کر رہے۔ :p

لاجواب تحریر ہے۔۔۔ مزا آگیا۔
 

محمداحمد

لائبریرین
احمد بھائی! آپ کی شاعری کا راز کیا ہے؟ شراب کی بجائے جدیدیت کو اپناتے ہوئے بئیر وغیرہ سے تو گزارہ نہیں کر رہے۔ :p

ہم تو جدت سے زیادہ روایت کے دلدادہ ہیں۔ :)

تاہم یہ روایت وادیء مہران والی ہے۔ :)

یعنی چائے سے کام چل رہا ہے۔ :) :) :)

لاجواب تحریر ہے۔۔۔ مزا آگیا۔

بہت شکریہ!

آپ کے تبصرے کے بغیر ہماری تحریریں ادھوری رہتی ہیں سو اب اس کو بھی تالا لگوایا جا سکتا ہے۔ :) :) :)
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
شراب پینا اور شاعری کرنا دونوں ہی دکھ دینے والی باتیں ہیں۔ اس لیے میں تو یہ سمجھوں گا کہ بقول شخصے: یاغم آسرا تیرا، ایسے شعراء جو شراب پیتے ہیں انہیں واقعی کوئی غم ہوتا ہے۔ شعر کو شراب سے زیادہ اس غم سے طاقت مل جاتی ہے جو شراب کا سبب بنا ہو۔ مضمون اچھا ہے اور شگفتہ و شائستہ انداز میں تحریر کیا گیا ۔۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
:)
ورنہ ہم نے تو کبھی شاعری میں پانی کی صراحی کا بھی ذکر نہیں کیا۔ :D:p

حضور دہائی ہے ، دہائی ہے ! کچھ رحم کیجئے ہم گنہگاروں پر!!
آپ پارسائی اور پرہیزگاری کا معیار اب اس حد تک اونچا کردیں گے تو ہم تو آب آب کہتے مرجائیں گے اور کوئی سمجھنے والا بھی نہ ہوگا ۔ اب تو ہم یہ بہانہ بھی نہیں کر سکتے کہ:
میں شرابی نہیں ہوں ، شاعر ہوں
اصطلاحاً شراب پیتا ہوں
پیر و مرشد قبلہ وکعبہ ! آپ کی اتباع میں ہم بھی آج سے اپنی شاعری میں ذکرِ مٹکا و ناند و صراحی سے توبہ کرتے ہیں ۔ :)

قارئین سے گزارش ہے کہ اب جہاں کہیں ہمارے شعروں میں جام کا لفظ نظر آئے اُس سے امرود مراد لیا جائے ۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ہم تو جدت سے زیادہ روایت کے دلدادہ ہیں۔ :)
یعنی پرانی وہسکی۔۔۔۔

تاہم یہ روایت وادیء مہران والی ہے۔ :)

یعنی چائے سے کام چل رہا ہے۔ :) :) :)
چائے کی بھی سرحد مقرر کر دی۔۔۔ ظالمو۔۔۔

بہت شکریہ!

آپ کے تبصرے کے بغیر ہماری تحریریں ادھوری رہتی ہیں سو اب اس کو بھی تالا لگوایا جا سکتا ہے۔ :) :) :)
بڑے والا لگوائیں۔۔۔۔ یوں بھی اردو محفل پر سگریٹی شعراء ہیں۔ اگر کوئی پیتا پلاتا بھی ہے تو ماننے سے ہی انکاری ہے۔۔۔ :p
 

محمداحمد

لائبریرین
شراب پینا اور شاعری کرنا دونوں ہی دکھ دینے والی باتیں ہیں۔ اس لیے میں تو یہ سمجھوں گا کہ بقول شخصے: یاغم آسرا تیرا، ایسے شعراء جو شراب پیتے ہیں انہیں واقعی کوئی غم ہوتا ہے۔ شعر کو شراب سے زیادہ اس غم سے طاقت مل جاتی ہے جو شراب کا سبب بنا ہو۔ مضمون اچھا ہے اور شگفتہ و شائستہ انداز میں تحریر کیا گیا ۔۔

شکریہ !

آپ نے جو کچھ کہا اُس سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

خوش رہیے۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
حضور دہائی ہے ، دہائی ہے ! کچھ رحم کیجئے ہم گنہگاروں پر!!
آپ پارسائی اور پرہیزگاری کا معیار اب اس حد تک اونچا کردیں گے تو ہم تو آب آب کہتے مرجائیں گے اور کوئی سمجھنے والا بھی نہ ہوگا ۔

ہاہاہاہاہا۔۔۔!

یہ سن کر تو ہم خود ہی آب آب ہو رہے ہیں۔ :in-love:

اب تو ہم یہ بہانہ بھی نہیں کر سکتے کہ:
میں شرابی نہیں ہوں ، شاعر ہوں
اصطلاحاً شراب پیتا ہوں​
:)
دوسرے زاویہ نظر سے یہ شعر یوں ہو جائے گا:

اور میں شاعر نہیں، شرابی ہوں
انتقاماً شراب پیتا ہوں
:)

پیر و مرشد قبلہ وکعبہ ! آپ کی اتباع میں ہم بھی آج سے اپنی شاعری میں ذکرِ مٹکا و ناند و صراحی سے توبہ کرتے ہیں ۔ :)
:)
ویسے تو ہم نے شرابیوں کی توبہ کے بارے میں بہت کچھ سُن رکھا ہے۔

"اصطلاحی شرابیوں" کی توبہ پہلی بار دیکھی ہے سو سمجھ نہیں آتا کہ کیا کہا جائے۔ :) :) :)


قارئین سے گزارش ہے کہ اب جہاں کہیں ہمارے شعروں میں جام کا لفظ نظر آئے اُس سے امرود مراد لیا جائے ۔

ہاہاہاہا۔۔۔! یہ پڑھ کر تو سچ میں منہ سے قہقہہ ہی نکل گیا تھا۔ :)

اب یہ ہر کوئی تو نہیں سمجھ سکتا کہ ٹنڈو"جام" میں "جام" ملتے ہیں اور "جام" ملتے ہیں۔ :) :) :)
 

محمداحمد

لائبریرین
یعنی پرانی وہسکی۔۔۔۔

نہیں پرانی جینز :)

چائے کی بھی سرحد مقرر کر دی۔۔۔ ظالمو۔۔۔

سرحدِ ادراک سے ہے ماورا
چائے کی سرحد اگر ہے دوستو! :)

بڑے والا لگوائیں۔۔۔۔ یوں بھی اردو محفل پر سگریٹی شعراء ہیں۔ اگر کوئی پیتا پلاتا بھی ہے تو ماننے سے ہی انکاری ہے۔۔۔

جس قسم کی باتیں یہاں ہوئی ہیں تالا تو اب تک لگ جانا چاہیے تھا تاہم ادبی انداز میں بے ادبی عموماً درگزر کر دی جاتی ہے۔ :) :) :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اور گٹار

سرحدِ ادراک سے ہے ماورا
چائے کی سرحد اگر ہے دوستو! :)
چائے کی سرحد۔۔۔۔۔ سرحد کی چائے۔۔۔۔ :)

جس قسم کی باتیں یہاں ہوئی ہیں تالا تو اب تک لگ جانا چاہیے تھا تاہم ادبی انداز میں بے ادبی عموماً درگزر کر دی جاتی ہے۔ :) :) :)
ہاہاہاہہااااا۔۔۔۔
 
اس تو مجھے صرف ایک غزل جو کہ غالبا اکبر الہ آبادی کی ہے سے چند اشعار یاد آ گئے ہیں۔ :)

ہنگامہ ہے کیوں برپا تھوڑی سی جو پی لی ہے
ڈاکہ تو نہیں ڈالا، چوری تو نہیں کی ہے

نا تجربہ کاری سے واعظ کی یہ باتیں ہیں
اس رنگ کو کیا جانے، پوچھو تو کبھی پی ہے؟
 
ظلم ہے بھئی یہ تو، اس قدر سامنے کا موضوع اور اس پر اس قدر شگفتہ تحریر، جیسے بوقت تحریر "چڑھا" رکھی ہو! :) :) :)

معزز قارئین کرام، ہم یہاں دعوت مطالعہ دیں گے اپنی بے حد دلاری ننھی پری کو کہ وہ آئیں اور اس سبب سے آگاہ ہوں کہ ان سے شاعری کیوں نہیں ہو پاتی، کہ یہ سوال وہ اکثر پوچھتی رہتی ہیں۔ :) :) :)
 
قارئین سے گزارش ہے کہ اب جہاں کہیں ہمارے شعروں میں جام کا لفظ نظر آئے اُس سے امرود مراد لیا جائے ۔
آپ بھی غضب کرتے ہیں، متبادل بھی تجویز کیا تو ایسا کہ لفظی اور معنوی دونوں اعتبار سے اشعار کی ٹانگ ٹوٹ جائے۔ امرود کے بجائے جام کا کوئی ہم وزن مترادف پیش کرتے تو آج یہ نوبت تو نہ آتی:

ہم بھلا کون سے سقراطِ زماں ہیں جو ظہیر
روز اک زہر بھرا "امرود" نیا سامنے ہے

:) :) :)
 
Top