عمریں۔۔۔۔۔۔۔

صائمہ شاہ

محفلین
کافی جیلسی کی بو آ رہی ہے اس لڑی سے۔
ویسے مجھے یقین نہیں آ رہا کہ کسی کی عمر کو لے کر پوسٹ بنائی جا سکتی ہے اور اس پر باقی سب کے ذومعنی تبصرے :)

مہذب افراد کسی کے رنگ ، نسل یا عمر کو لے کر تفریق نہیں کرتے اسے ڈسکریمینیشن کہتے ہیں ۔
بخدا میرے پیش نظر یہ بات بالکل ہے مگر میں گزارش کر چکا ہوں۔۔۔۔۔۔۔ اس معاشرے میں غیرت ہے۔۔۔۔کہ گلے کاٹو۔۔۔۔۔محبت نہیں ہے کہ دل جوڑ دیں۔۔۔!!
آپ معاشرے کے لیے نہیں مگر خود کے لیے جواب دہ ہیں آپ خود کو بدلیے معاشرہ خود ہی بدل جائے گا :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ویسے مجھے یقین نہیں آ رہا کہ کسی کی عمر کو لے کر پوسٹ بنائی جا سکتی ہے اور اس پر باقی سب کے ذومعنی تبصرے :)
مہذب افراد کسی کے رنگ ، نسل یا عمر کو لے کر تفریق نہیں کرتے اسے ڈسکریمینیشن کہتے ہیں ۔
آپ معاشرے کے لیے نہیں مگر خود کے لیے جواب دہ ہیں آپ خود کو بدلیے معاشرہ خود ہی بدل جائے گا :)
رنگ اور نسل کی بات تو ٹھیک ہے مگر عمر کا عنصر یہاں شاید مناسب نہیں۔عمر تو ایسی چیز ہے جس سے تو انسان محترم تر ہوتا ہے اس لیے کہ یہ انسان کا نہیں خدا کا فیصلہ ہوتا ہے ۔ کم عمر والا خود زیادہ عمر والے کا از خود "اک گونہ"احترام کرنے کا تقاضا محسوس کرتا ہے ۔
میری مرادیہاں پبلک جگہ یا ٹرانسپورٹ وغیرہ میں بزرگوں کا خاص خیال رکھے جانے سے ہے۔اس قسم کی ڈسکریمنیشن یا تفریق کو مثبت نہ کہا جائے؟
البتہ یہاں جیسی بحث یہاں عمر پر ہو ئی ، وہ یقیناََ خام سی لگی۔
 
جی عاطف عمر کا احترام ہماری روایت ہے وہ یقیناً ایک مثبت عمل ہے مگر کسی کی عمر پر چہ میگوئیاں غیر مناسب ہے ۔ اور چند سالوں کے فرق سے شادی کا پیغام ایک منفی تفریق ہے ان ہزاروں لڑکیوں کے لیے جو اپنی قابلیت اور شخصیت لئے آج بھی ماں باپ کے گھر بیٹھی ہیں ۔
 
Top