چاند پر جانے کا امریکی دعویٰ جھوٹ نکلا ۔۔۔۔!

سید عمران

محفلین
کیونکہ چاند ٹوٹنے کا کوئی ثبوت یا شہادت نہیں
چاند ٹوٹنے کا سب سے بڑا ثبوت خود چاند بنانے والے کا اعلان ہے...
اقتربت الساعۃ والنشقت القمر...
قیامت قریب آپہنچی اور چاند پھٹ گیا...
مسلمانوں کا سب کچھ قرآن ہی تو ہے...
اگر وہ قرآن کا انکار کردیں تو ملحد نہ ہوجائیں..
مسلمانوں کو اللہ کے قول کے مقابلے میں کسی کافر کا قول قبول نہیں...
کیونکہ خدا کہتا ہے...
ومن اصدق من اللہ قیلا.. ومن اصدق من اللہ حدیثا..
بھلا خدا سے زیادہ سچا قول اور کس کا ہوسکتا ہے...
تاریخ فرشتہ نامی ہندوستان کی تاریخ پر مبنی کتاب میں یہ واقعہ درج ہے کہ...
قنوج کا راجہ اس رات جاگ رہا تھا... اور مکہ سے ہزاروں میل دور اس نے اپنی آنکھوں سے چاند پھٹنے کا تماشہ دیکھا...
کفار جو کچھ ہانکنا چاہیں ہانکتے رہیں...
ان کے بارے میں اللہ تعالی کا واضح اعلان ہے...
اولئک کلانعام بل ھم اضل...
یہ جانوروں کی طرح ہیں... بلکہ ان سے بھی زیادہ گمراہ...
اب بھلا کون عقل کا مارا ہوگا جو کائنات کی سب سے سچی ذات کو چھوڑ کر جانوروں سے بدتر لوگوں کی سنے...
 
سید عمران

محفلین
ملحد ہر قسم کے مذہب کا انکارکرنے والے کو کہتے ہیں۔ پتا نہیں اسکی تعریف اسلام دشمن کب سے ہونے لگی۔
جب سے اسلام کے بارے میں ہرزہ سرائی کرنے لگے ہیں...
ویسے اگر آپ نے قرآن پاک کی آیات کو مضحکہ خیز کی ریٹنگ دی ہے تو بات کہیں سے کہیں جاسکتی ہے..
اور یہ قرآن پاک کی ہرزہ سرائی متصور ہوگی!!!
 
سید عمران

محفلین
کیا تاریخ فرشتہ کی ہر بات درست ہے؟ میری معلومات کے مطابق اس کی بہت سی باتوں کو مستند نہیں مانا جاتا۔
اور کیا آپ کی ہر بات مستند ہے؟؟؟
ویسے بھی تاریخ فرشتہ سے زیادہ مستند... ناقابل تردید آیات پہلے پیش کی ہیں....
 
قیصرانی

لائبریرین
بہت فالتو وقت ہے ہماری قوم کے پاس بھی۔ جنہوں نے جانا تھا، وہ کئی دہائیاں قبل چلے گئے یا دعویٰ کیا کہ چلے گئے۔ ہم اب شور مچا رہے ہیں کہ بھئی اتنی دہائیاں قبل تم نے جھوٹ بولا تھا۔ دوسری جانب ہم ترقی کر کے اس مقامِ عالیٰ پر پہنچ گئے ہیں کہ اب ہمیں سال کے بارہ یا تیرہ چاندوں میں سے محض دو چاندوں کے دکھائی دینے کا یقین نہیں ہو پاتا کہ ہے بھی کہ نہیں ہے۔ باقی سبھی چاند درست دیکھ لیتے ہیں
ویسے سوچیں تو شاید دو یا تین چاند ہونا بھی ممکن ہیں کہ اتنے بڑے بڑے جید علماء کو الگ الگ مقامات پر الگ الگ دنوں میں دکھائی دیتے ہیں۔ حالانکہ یہ ڈرامہ کسی اور مذہب میں ہو رہا ہوتا تو ہم تنقید کر کر کے اگلوں کو تارے دکھا چکے ہوتے
 
زیک

مسافر
بہت فالتو وقت ہے ہماری قوم کے پاس بھی۔ جنہوں نے جانا تھا، وہ کئی دہائیاں قبل چلے گئے یا دعویٰ کیا کہ چلے گئے۔ ہم اب شور مچا رہے ہیں کہ بھئی اتنی دہائیاں قبل تم نے جھوٹ بولا تھا۔
یہ کیا؟ محب علوی کو اکیلا چھوڑ دیا؟

کیا آپ نے اپنی رائے (کہ چاند پر جانا جھوٹ تھا) سے رجوع کر لیا ہے؟
 
چاند ٹوٹنے کا سب سے بڑا ثبوت خود چاند بنانے والے کا اعلان ہے...
اقتربت الساعۃ والنشقت القمر...
قیامت قریب آپہنچی اور چاند پھٹ گیا...
مسلمانوں کا سب کچھ قرآن ہی تو ہے...
اگر وہ قرآن کا انکار کردیں تو ملحد نہ ہوجائیں..
مسلمانوں کو اللہ کے قول کے مقابلے میں کسی کافر کا قول قبول نہیں...
کیونکہ خدا کہتا ہے...
ومن اصدق من اللہ قیلا.. ومن اصدق من اللہ حدیثا..
بھلا خدا سے زیادہ سچا قول اور کس کا ہوسکتا ہے...
تاریخ فرشتہ نامی ہندوستان کی تاریخ پر مبنی کتاب میں یہ واقعہ درج ہے کہ...
قنوج کا راجہ اس رات جاگ رہا تھا... اور مکہ سے ہزاروں میل دور اس نے اپنی آنکھوں سے چاند پھٹنے کا تماشہ دیکھا...
کفار جو کچھ ہانکنا چاہیں ہانکتے رہیں...
ان کے بارے میں اللہ تعالی کا واضح اعلان ہے...
اولئک کلانعام بل ھم اضل...
یہ جانوروں کی طرح ہیں... بلکہ ان سے بھی زیادہ گمراہ...
اب بھلا کون عقل کا مارا ہوگا جو کائنات کی سب سے سچی ذات کو چھوڑ کر جانوروں سے بدتر لوگوں کی سنے...
ٰاقتر بت الساعۃ و ا نشق اقمر
قیامت قریب آ گئی اور پلینٹ میں بلاسٹ ہو گیا
قمر کا ترجمہ چاند کرتے ہیں ٹھیک ہے - مگر جہاں قمر کا تذکرہ ہے ضروری نہیں کہ یہی والا چاند ہو -- بے انتہا کامٹس ہو سکتے ہیں --واذالنجوم انکدرت= جب تارے ٹوٹ ٹوٹ کر گرنے لگیں گے -- اور۔۔۔ و اذلکوا کب ا نتثرت = جب تارے جھڑ پڑیں گے ۔--- اب زمین پر قیامت آئے گی کیسے ؟ پلینٹ مارس اور پلینٹ جیوپٹر کے بیچ میں کوئی پلینٹ رہا ہوگا جس سے کوئی دوسرا پلینٹ ٹکرایا ( ایسے واقعات کائنات میں بہت ہو تے رہتے ہیں ) اس دھماکے کے نتیجہ میں ٹوٹے ہوئے پتھروں کی ایک بیلٹ بن گئی جسکو ہم سب اسٹرایئڈ بیلٹ کے نام سے جانتے ہیں - اسمیں کئی کئی سو کلو میٹر لمبے چوڑے پتھر لاکھوں کی تعداد میں ہیں ، جو زمین پر گرنے کو بیچین ہیں اور کسی خاص واقعہ کے رونما ہونے پر زمین پر گرنے لگیں گے اور قیامت کا آغاز ہو جائےگا -( جب صور میں یکبارگی پھونک مار دی جائے گی )
اللہ نے یہی کہا ہے ---- قیامت قریب آ گئی ہے (اور پوری تیاری کر لی گئی ہے ) اور چاند پھٹ گیا ہے
اب شق القمر سے متعلق جو بات حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے منصوب ہے وہ واقعہ بھی ہوا ہو گا ، اس پر انگشت نہیں اٹھا رہا ، نہ میری مجال نہ سکت --
 
بہت فالتو وقت ہے ہماری قوم کے پاس بھی۔ جنہوں نے جانا تھا، وہ کئی دہائیاں قبل چلے گئے یا دعویٰ کیا کہ چلے گئے۔ ہم اب شور مچا رہے ہیں کہ بھئی اتنی دہائیاں قبل تم نے جھوٹ بولا تھا۔ دوسری جانب ہم ترقی کر کے اس مقامِ عالیٰ پر پہنچ گئے ہیں کہ اب ہمیں سال کے بارہ یا تیرہ چاندوں میں سے محض دو چاندوں کے دکھائی دینے کا یقین نہیں ہو پاتا کہ ہے بھی کہ نہیں ہے۔ باقی سبھی چاند درست دیکھ لیتے ہیں
ویسے سوچیں تو شاید دو یا تین چاند ہونا بھی ممکن ہیں کہ اتنے بڑے بڑے جید علماء کو الگ الگ مقامات پر الگ الگ دنوں میں دکھائی دیتے ہیں۔ حالانکہ یہ ڈرامہ کسی اور مذہب میں ہو رہا ہوتا تو ہم تنقید کر کر کے اگلوں کو تارے دکھا چکے ہوتے
اب اتنے دنوں بعد تبصرہ چہ معنی دارد ؟
 
سید ذیشان

محفلین
اس پر انور مسعود کا یہ قطعہ یاد آ گیا:

چاند کو ہاتھ لگا آئےہیں اہل ِہمت
ان کو یہ دھن ہے کہ اب جانبِ مریخ بڑھیں
ایک ہم ہیں کہ دکھائی نہ دیا چاند ہمیں
ہم اسی سوچ میں ہیں عید پڑھیں یا نہ پڑھیں
 
زاہد لطیف

محفلین
جب سے اسلام کے بارے میں ہرزہ سرائی کرنے لگے ہیں...
ویسے اگر آپ نے قرآن پاک کی آیات کو مضحکہ خیز کی ریٹنگ دی ہے تو بات کہیں سے کہیں جاسکتی ہے..
اور یہ قرآن پاک کی ہرزہ سرائی متصور ہوگی!!!
خدا کا واسطہ ہے یار اس خام خیالی سے باہر نکل آؤ کہ آپ ہی اسلام ہیں آپ نے جو فرما دیا وہی حق سچ ہے اور آپ کے بیانیے سے غیر متفق ہونا اسلام سے غیر متفق ہونا ہے۔ میں ان کی بھی ہر بات سے متفق نہیں لیکن آپ نے تو حد ہی کر دی ہے۔
کوئی ہے دعوے دار ابھی اس دنیا میں جو دعوے سے کہے کہ اللہ کی اس آیت کا صرف یہی مطلب ہے اور اس کے علاوہ کوئی مطلب نہیں؟ خدا کو انسانی تناظر میں نہ سوچو کہ وہ بھی ایک انسان جیسا ہی سوچتا ہے (نعوذ باللہ)۔ اگر کوئی قران کی آیات سے اپنے مطلب کا مفہوم اخذ کرنے والے کو کوئی مضحکہ خیزی کی ریٹنگ دیتا ہے تو اس سے قران کی آیات مضحکہ خیز کب ہو گئیں؟ میرا مقصد کسی کی وکالت کرنا نہیں بلکہ اتنا کہنا ہے کہ آپ نے ان کا دل پڑھا ہے کہ انہوں نے قران کی آیات کو مضحکہ خیز (نعوذ باللہ) تصور کیا ہے؟ کیا اسے قران کی آیات جواز بنا کر دوسرے کو محض اس لیے تھریٹ کرنا نہیں کہیں گے کہ وہ آپ سے اختلاف رکھتا ہے؟ یہی تو مسئلہ آپ جیسی شخصیات کے ساتھ کہ خود کو ہی اسلام سمجھ لیا ہے اور خود سے اختلاف کرنے والا اسلام سے اختلاف کرنے والا ہے۔ نکل آؤ میاں اس خام خیالی سے۔ اسلام واحد آپ کا دین نہیں ہے اور نہ ہی اللہ نے آپ کو واحد ٹھیکیدار بنا کر بھیجا ہے۔
میں نیت کر کے جاتا ہوں کہ پھر نہیں آؤں گا دیواروں سے ٹکریں مارنے لیکن دیواروں کی حالت زار دیکھ کر رہا نہیں جاتا۔
 
آخری تدوین:
Top