چاند پر جانے کا امریکی دعویٰ جھوٹ نکلا ۔۔۔۔!

زاہد لطیف

محفلین
اسلام دشمن ہیں جبھی تو ملحدین کہلاتے...
اسلام دوست ہوتے تو پکے مومن ہوتے...
اگر ہر اسلام دوست آپ جیسا ہے تو اسلام کو دشمن کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ اسلام کے ٹھیکیدار نہیں۔ دوسروں کے ایمان کی بابت آپ سے سوال نہیں ہو گا۔ اپنی فکر کریں اور جو غراری اسلام دشمن اور سازشی عناصر پہ آ کے اڑ گئی ہے اسے درست کریں اور آگے بڑھیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
کوئی ہے دعوے دار ابھی اس دنیا میں جو دعوے سے کہے کہ اللہ کی اس آیت کا صرف یہی مطلب ہے اور اس کے علاوہ کوئی مطلب نہیں؟
جی ہے۔ آئین پاکستان کی دوسری ترمیم جس کے مطابق قادیانیوں کے عقیدہ ختم نبوت کی تشریح غلط ہے اس لئے وہ دائرہ اسلام سے ہمیشہ کیلئے خارج ہیں :)
آئین پاکستان میں دوسری ترمیم - آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا
 
زاہد لطیف

محفلین
جی ہے۔ آئین پاکستان کی دوسری ترمیم جس کے مطابق قادیانیوں کے اسلام کی تشریح غلط ہے اس لئے وہ غیرمسلم ہیں :)
آئین پاکستان میں دوسری ترمیم - آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا
اگر آپ کو میری رائے جاننی ہے تو اس پر میں پہلے ہی کئی بار تبصرہ کر چکا ہوں۔ شکریہ۔
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
یار آپ سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں کہ مجھے خواہ مخواہ ان قادیانیوں کے چکر میں نہ گھسیڑا کریں۔ اگر آپ کو میری رائے جاننی ہے تو اس پر میں پہلے ہی کئی بار تبصرہ کر چکا ہوں۔ امید ہے آپ فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجھے معاف فرمائیں گے۔ شکریہ۔
بھائی آپ کو کہیں گھسیڑا نہیں ہے بلکہ آپ ہی کے ایک سوال کا جواب دیا تھا جس میں آپ نے پوچھا تھا : "کوئی ہے دعوے دار ابھی اس دنیا میں جو دعوے سے کہے کہ اللہ کی اس آیت کا صرف یہی مطلب ہے اور اس کے علاوہ کوئی مطلب نہیں؟"
تو اس سوال کا جواب پاکستان کی دوسری آئینی ترمیم میں موجود ہے۔ جہاں مین اسٹریم اسلامی عقیدہ ختم نبوت کی متبادل تشریح کرنے پر قادیانیوں کو دائرہ اسلام سے خارج کر دیا گیا ہے۔ یعنی ریاست پاکستان نے بذریعہ آئینی تبدیلی اپنے تمام شہریوں کو پابند کیا ہوا ہے کہ خاتم النبیین والی قرآنی آیت کی کوئی اور تشریح ممکن ہی نہیں ہے۔ اور ایسا کرنے والا پکا کافر اور دائرہ اسلام سے خارج تصور ہوگا۔
image.png

Khatam an-Nabiyyin - Wikipedia
 
میرا سوال پڑھیں اور اپنا جواب پڑھیں اگر فرق پھر بھی سمجھ نہ آئے تو ایک دفعہ پھر معافی کا طلبگار ہوں۔ شکریہ۔
 
جاسم محمد

محفلین
میرا سوال پڑھیں اور اپنا جواب پڑھیں اگر فرق پھر بھی سمجھ نہ آئے تو ایک دفعہ پھر معافی کا طلبگار ہوں۔ شکریہ۔
کوئی ہے دعوے دار ابھی اس دنیا میں جو دعوے سے کہے کہ اللہ کی اس آیت کا صرف یہی مطلب ہے اور اس کے علاوہ کوئی مطلب نہیں؟
ریاست پاکستان نہ صرف دعوے دار ہے بلکہ اس حوالہ سے آئینی ترمیم کرکے ہمیشہ کیلئے مہر ثابت بھی کر چکی ہے کہ سورہ الاحزاب کی آیت نمبر 40 جو خاتم النبیین سے متعلق ہے کا مین اسٹریم اسلامی مطلب کے علاوہ اور کوئی مطلب نہیں نکلتا۔
image.png

Surah Al-Ahzab [33:40]
image.png

CONSTITUTION (SECOND AMENDMENT) ACT, 1974
اب آگے چلیں :)
 
آخری تدوین:

فہد مقصود

محفلین
اگر ہر اسلام دوست آپ جیسا ہے تو اسلام کو دشمن کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ اسلام کے ٹھیکیدار نہیں۔ دوسروں کے ایمان کی بابت آپ سے سوال نہیں ہو گا۔ اپنی فکر کریں اور جو غراری اسلام دشمن اور سازشی عناصر پہ آ کے اڑ گئی ہے اسے درست کریں اور آگے بڑھیں۔

بھائی ان صاحب کو ایک میمبر مفتی کہہ کر مخاطب کر رہے تھے۔ میں نے پوچھا تو کہہ دیا کہ ان کی چھیڑ ہے لیکن کل ان کا ایک مضمون پڑھا تو لگا کہ شاید یہ واقعی عالم ہیں؟ کیا آپ کو اس بارے میں کچھ علم ہے؟
 
فہد مقصود

محفلین
میں نیت کر کے جاتا ہوں کہ پھر نہیں آؤں گا دیواروں سے ٹکریں مارنے لیکن دیواروں کی حالت زار دیکھ کر رہا نہیں جاتا۔

بھائی میرے، اگر کچھ کرنا ہی ہے تو جم کر بیٹھو!!! اپنا کام کرتے جاؤ چاہے تبدیلی آئے یا نہ آئے!
 
زاہد لطیف

محفلین
بھائی ان صاحب کو ایک میمبر مفتی کہہ کر مخاطب کر رہے تھے۔ میں نے پوچھا تو کہہ دیا کہ ان کی چھیڑ ہے لیکن کل ان کا ایک مضمون پڑھا تو لگا کہ شاید یہ واقعی عالم ہیں؟ کیا آپ کو اس بارے میں کچھ علم ہے؟
کون سے مضمون کا ذکر کر رہے ہیں آپ تھوڑا واضح کریں تاکہ ہمیں بھی سعادت نصیب ہو۔ مجھے اس بارے بالکل نہیں معلوم کہ صاحب کی علمی قابلیت کیا ہے۔ میری داںست میں ذہنی قابلیت ہی علمی قابلیت پرکھنے کے لیے کافی ہوتی ہے۔ کوئی بھی بندہ ذہن کتنا استعمال کرتا ہے اس سے کافی کچھ اندازہ ہو جاتا ہے۔
 
م حمزہ

محفلین
arifkarim اور جاسم محمد
میں ایک بہترین ارتقا رونما ہوا ہے۔ عارف مضحکہ خیز کی ریٹنگ سے ہر کس و ناکس کو نوازتا تھا (جیسا کہ اس لڑی میں میں نے محسوس کیا) اور جاسم اپنا غصہ ضبط کرتے ہوئے بس پر مزاح کی ریٹنگ دیکر حریف کو بخش دیتا ہے ۔
اچھی تبدیلی ہے۔
 
زاہد لطیف

محفلین
ریاست پاکستان نہ صرف دعوے دار ہے بلکہ اس حوالہ سے آئینی ترمیم کرکے ہمیشہ کیلئے مہر ثابت بھی کر چکی ہے کہ سورہ الاحزاب کی آیت نمبر 40 جو خاتم النبیین سے متعلق ہے کا مین اسٹریم اسلامی مطلب کے علاوہ اور کوئی مطلب نہیں نکلتا۔
image.png

Surah Al-Ahzab [33:40]
image.png

CONSTITUTION (SECOND AMENDMENT) ACT, 1974
اب آگے چلیں :)
میرا سوال آپ نے غور سے نہیں پڑھا یا صرف اپنے تناظر میں پڑھا ہے۔ میں نے ان آیات کا کہا ہے جو صاحب نے اپنے مراسلے میں درج کی ہیں۔

قران کی سورت آل عمران میں اللہ عزوجل فرماتے ہیں۔

هُوَ الَّ۔ذِىٓ اَنْزَلَ عَلَيْكَ الْكِتَابَ مِنْهُ اٰيَاتٌ مُّحْكَمَاتٌ هُنَّ اُمُّ الْكِتَابِ وَاُخَرُ مُتَشَابِ۔هَاتٌ ۖ فَاَمَّا الَّ۔ذِيْنَ فِىْ قُلُوْبِ۔هِ۔مْ زَيْغٌ فَيَتَّبِعُوْنَ مَا تَشَابَهَ مِنْهُ ابْتِغَآءَ الْفِتْنَةِ وَابْتِغَآءَ تَاْوِيْلِهٖ ۗ وَمَا يَعْلَمُ تَاْوِيلَهٝٓ اِلَّا اللّ۔ٰهُ ۗ وَالرَّاسِخُوْنَ فِى الْعِلْمِ يَقُوْلُوْنَ اٰمَنَّا بِهٖ كُلٌّ مِّنْ عِنْدِ رَبِّنَا ۗ وَمَا يَذَّكَّرُ اِلَّآ اُولُو الْاَلْبَابِ (7)
وہی ہے جس نے تجھ پر کتاب اتاری اُس میں بعض آیتیں محکم ہیں وہ کتاب کی اصل ہیں اور دوسری مشابہ ہیں، سو جن لوگوں کے دل ٹیڑھے ہیں وہ گمراہی پھیلانے کی غرض سے اور مطلب معلوم کرنے کی غرض سے متشابہات کے پیچھے لگتے ہیں، اور حالانکہ ان کا مطلب سوائے اللہ کے اور کوئی نہیں جانتا اور مضبوط علم والے کہتے ہیں ہمارا ان چیزوں پر ایمان ہے یہ سب ہمارے رب کی طرف سے ہی ہیں، اور نصیحت وہی لوگ مانتے ہیں جو عقلمند ہیں۔
(سورہ آل عمران - آیت نمبر 7 کا اردو ترجمہ)

سورۃ القمر کی آیت 17، 22، 32، 40 میں اللہ عزو جل فرماتے ہیں۔

وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِل۔ذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ (17)
اور البتہ ہم نے تو سمجھنے کے لیے قرآن کو آسان کر دیا پھر کوئی ہے کہ سمجھے۔
(سورہ القمر - عربی متن اور اردو ترجمہ)

اب جس آیت کا آپ تذکرہ کر رہے ہیں اس کی تائید میں مستند احادیث موجود ہیں۔ اس لیے اگر کوئی قادیانی خاتم النبین کا اپنی مرضی کا مفہوم اخذ کرے تو یہ خیانت ہو گی۔ اس کا گواہ تو خود مرزا کا کردار ہے۔ ایک سچے نبی کے کردار اور مرزا کے کردار میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ قادیانیوں نے اپنی ایک الگ سے برانچ کھول لی لیکن مسئلہ یہ ہے کہ یہ ظلم صرف قادیانیوں نے ہی نہیں کیا۔ اگر قادیانیوں نے ایک الگ نبی (نعوذ باللہ) بنا کر اس کی اتباع کر شروع کر دی تو کم و بیش اسی طرح کے کام تو برصغیر پاک و ہند کے سنیوں اور شیعوں نے بھی کیے ہیں۔ ان کی کتابیں پڑھیں تو آپ کے چودہ طبق روشن ہو جائیں گے۔ جعل سازی صرف قادیانیوں نے نہیں کی بلکہ یہ سارے ہی ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی دوڑ میں ہیں۔ بلکہ میں تو یہ بھی کہوں گا کہ ہماری مذہبی ٹریڈ مارکہ برادری نے شخصیت اور علماء پرستی اس قدر پھیلا دی کہ لوگوں نے جعلی نبی کو بھی نبی مان لیا۔ قادیانی سنیوں سے ہی نکلی ہوئی برانچ ہے کوئی یورپ سے نہیں آئی۔ اس میں دیسی علماء کا قصور اول ہے۔ شخصیت پرستی سے جس طرح کے مسائل ابھرتے ہیں وہ آج قوم کے سامنے ہیں۔ کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر لینے سے یا دوسروں کو مورد الزام ٹھہرانے سے وہ مسائل حل نہیں ہو جاتے یا وہ غیر کی ذمہ داری نہیں بن جاتے۔
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
ویسے میری یاد داشت کے مطابق 2028 تک کئی چاند کے مشن مقرر ہو چکے ہیں جن میں دو تین مشن انسانوں کے ساتھ بھی ہیں ۔ ذرا انتظار کرلو تو کافی چیزیں خود سامنے آجائیں گی ۔ 1969 میں تو فیس بک واٹسیپ نہیں تھا مگر اب تو یہ تمام واقعات لائیو نشر بھی ہوں گے ۔ اور چاند کونسا دور ہے جو پہنچنے میں طویل عرصہ لگے ۔فراٹے بھرتا ہوا راکٹ جائے گا ۔ البتہ یہ امید رکھیں کہ انڈیا والے مشن کی طرح بے قابو ہو کر پھوٹ نہ جائے ۔
خواہش ہے کہ خلانوردوں کی سرگرمیاں بھی (چند سیکنڈ کے ڈیلے کے ساتھ ہی سہی ) عوام کے لیے لائیو نشر کی جائیں ۔
 
سید ذیشان

ویسے 1969 میں بھی لائیو پوری دنیا میں نشر ہوا تھا۔ جس نے نہیں ماننا اسے آپ اور میں نہیں منوا سکتے۔ :)
 
سید ذیشان

محفلین
69 میں کس کس کے پاس ٹی وی تھا ۔ اس بحث میں تو "عمر رسیدہ" محفلین کو دعوت دینی پڑے گی ۔ :)
جن کے پاس تھا انہوں نے دیکھا تھا۔ بڑے بوڑھے اس کی تصدیق کریں گے۔ اب بھی اس زمانے کی وڈیوز موجود ہیں۔ ایک مرتبہ گئے ہوتے تو لوگ شک بھی کر سکتے تھے۔ لیکن وہ تو 6-7 مرتبہ گئے۔ چاند پر بہت تجربات کئے، وغیرہ۔ اس سب کو جھوٹ ثابت کرنا بہت ہی مشکل کام ہے۔
 
ہمارے لیے تو چاند کے وہ خلا نورد جنگل کے مور تھے اتنی خراب وڈیو میں ان کا ناچ بالکل بیکار نظر آیا ۔ امید ہے کہ اب کے خلا نورد مور اچھا ناچ ناچیں گے اور کیمرے بھی چار کے والے ہوں گے ۔ اب ہو گا اصل تماشا تو !!!
 
فرقان احمد

محفلین
ہالی ووڈ کے مایہ ناز فلم ڈائریکٹر سٹینلے کبرک کی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا۔ اس ویڈیو میں انہوں نے تسلیم کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے چاند پر مشن بھیجنے کا دعویٰ جعلی اور جھوٹ پر مبنی تھا۔ میں ہی وہ شخص ہوں جس نے اس جھوٹ کو فلم بند کیا تھا۔ آج تک کوئی انسان چاند کو تسخیر ہی نہیں کر سکا ہے۔

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) دنیا بھر کے افراد نے وہ منظر یقینا دیکھا ہوگا جب چاند پر بھیجے گئے امریکی مشن اپالو 11 میں شامل نیل آرمسٹرانگ نے اس سیارے پر پہلا قدم رکھا تھا۔ برسوں گزر جانے کے بعد بھی اس مشن پر سوالیہ نشانات ہیں کہ کوئی انسان کبھی چاند پر گیا ہی نہیں تھا۔ اب پتا چلا ہے کہ یہ سب کچھ جعلی تھا جو ہالی ووڈ کے ایک سٹوڈیو میں تیار کیا گیا تھا۔

Moon.jpg

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایک خفیہ ویڈیو ریلیز کی گئی ہے جس میں ہالی ووڈ کے آنجہانی ہدایتکار سٹینلے کبرک نے تسلیم کیا ہے کہ 1969ء میں چاند پر کوئی مشن نہیں گیا تھا بلکہ انہوں نے اس کی فلم بندی کی تھی۔ ہالی ووڈ کے ہدایتکار کی اس خفیہ ویڈیو کو 15 سال قبل فلم بند کیا گیا تھا۔ ان کی ویڈیو بنانے والے رپورٹر نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اس ویڈیو کو ان کی وفات کے 15 سال بعد افشاء کرے گا۔ اس کے چند ہی دن بعد سٹینلے کبرک کا انتقال ہو گیا تھا۔ اس خفیہ ویڈیو میں انہوں نے تسلیم کیا کہ چاند کی تسخیر پر اٹھائے جانے والے تمام سوالات درست ہیں۔ یہ سب کچھ امریکی خلائی ادارے ناسا اور امریکی حکومت کی ایماء پر کیا گیا تھا۔ اس وقت کے امریکی صدر جان ایف کینیڈی کو اس تمام معاملے کا علم تھا۔

Apollo.jpg

سٹینلے کبرک کا کہنا تھا کہ وہ امریکی عوام سے معذرت خواہ ہیں کیونکہ انہوں نے ان سے دھوکہ دہی کی ہے۔ میں تسلیم کرتا ہوں کہ میں نے امریکی حکومت اور ناسا کے کہنے پر مصنوعی چاند پر فلم بندی کی تھی۔ میں اس فراڈ پر امریکی عوام کے سامنے شرمسار ہوں۔

- See more at: Dunya News: صفحہ اول

دراصل، یہ ویڈیو جعلی ہے اور ٹائٹل پر لکھا ہوا بھی ہے۔مسٹر سٹینلے نے ایسا کوئی اعتراف نہیں کیا۔
 
زاہد لطیف

محفلین
اگر ایک منٹ کے لیے ورسٹ کیس سینیریو میں یہ فرض بھی کر لیا جائے کہ امریکہ چاند پہ نہیں گیا تو میری سمجھ میں یہ نہیں آتا کہ اس میں ہماری کامیابی کہاں ہے؟
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اگر ایک منٹ کے لیے ورسٹ کیس سینیریو میں یہ فرض بھی کر لیا جائے کہ امریکہ چاند پہ نہیں گیا تو میری سمجھ میں یہ نہیں آتا کہ اس میں ہماری کامیابی کہاں ہے؟
لیکن یہاں ہماری کامیابی کا دعوی تو شاید کسی نے نہیں کیا۔
البتہ بہت سے دوسرے بھی اس میں شامل ہو سکتے ہیں ۔۔۔ صرف '' ہم '' ہی نہیں ۔:unsure:
 
Top