محمد وارث

لائبریرین
وہ گر من باز بینم چہرِ مہر افزائے را
تا قیامت شکر گویم طالعِ پیروز را
(شیخ سعدی شیرازی)

واہ!اگر میں کسی الفت افزا کے چہرے کا دیدار کروں تو تاقیامت اپنی فتح مند قسمت پر شکر کروں۔
پہلا مصرع درست یوں ہے

وہ کہ گر من باز بینم چہر مہر افزائے اُو

"وہ" کلمہ تحسین کے ساتھ ساتھ کلمہ تاسف بھی ہے، اور شعر کے سیاق و سباق میں یہ کلمہ تاسف کے طور پر ہی ہے یعنی کاش کہ اگر میں اُس مہر افزا چہرے کو دوبارہ دیکھ لوں۔ سعدی کا اس سے ملتا جلتا ایک اور شعر بھی ہے،
وہ کہ گر من باز بینم روئے یارِ خویش را
تا قیامت شکر گویم کردگارِ خویش را
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
آسودہ بر کنار چو پرکار می شدم
دوراں چو نقطہ عاقبتم درمیاں گرفت
(حافظ شیرازی)


میں پرکار کی طرح کنارے پر آرام سے ٹہلتا تھا۔ زمانے کی گردش نے بالآخر نقطے کی طرح مجھے درمیان میں لے لیا۔
 

یاز

محفلین
صبر است مرا چارہ ز ہجرانِ تو لیکن
چوں صبر تواں کرد کہ مقدور نماندہ است
(حافظ شیرازی)


میرے لئے تیرے ہجر کا علاج صبر ہے لیکن، صبر کیونکر کیا جائے کہ وہ ممکن نہیں رہا ہے۔
 

حسان خان

لائبریرین
از غمِ فردا هم امروز، ای پسر، بی‌غم شود
هر که در امروز روز اندیشه از فردا کند
(ناصر خسرو)

اے پسر! جو شخص بھی آج کے روز فردا کی فکر کرتا ہے وہ فردا کے غم سے بھی آج بے غم ہو جاتا ہے۔
 
آخری تدوین:

حسان خان

لائبریرین
ای آن که گاه گاه ز من یاد می‌کنی
پیوسته شاد زی که دلی شاد می‌کنی
(سیمین بهبهانی)

اے وہ کہ گاہ گاہ مجھے یاد کرتے ہو؛ ہمیشہ خوش جیو کہ تم ایک دل خوش کرتے ہو۔

گفتی: "برو!" ولیک نگفتی کجا رود
این مرغِ پَرشکسته که آزاد می‌کنی
(سیمین بهبهانی)

تم نے کہہ دیا: "جاؤ!" لیکن (یہ) نہیں کہا کہ کہاں جائے
یہ پَر شکستہ پرندہ، جسے تم آزاد کر رہے ہو

نازک‌تر از خیالِ منی، ای نگاه! لیک
با سینه کارِ دشنهٔ پولاد می‌کنی
(سیمین بهبهانی)

اے نگاہ! (اگرچہ) تم میرے خیال سے زیادہ نازک ہو، لیکن (پھر بھی) تم سینے کے ساتھ فولادی خنجر کا کام کرتی ہو۔
 
آخری تدوین:

حسان خان

لائبریرین
بسا هوشمندا که در کویِ عشق
چو من عاقل آیند و شیدا روند
(سعدی شیرازی)

کتنے ہی ہوشمند ہیں جو کوئے عشق میں میری طرح عاقل آتے اور شیدا جاتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
اے سوئے کعبہ رہ سِپَر، بیں بہ کجاست روئے دل
شاد مشو کہ ہمرہی، قافلۂ حجاز را


شیخ محمد ساغر شیرازی

اے کعبہ کی طرف جانے والے راہی، یہ بھی دیکھ کہ تیرے دل کا رُخ کدھر ہے؟ بس اسی میں خوش مت ہو کہ تُو قافلۂ حجاز کے ہمراہ ہے۔
 

حسان خان

لائبریرین
می‌ترسم از خرابیِ ایمان، که می‌بَرَد
محرابِ ابروی تو حضورِ نمازِ من
(حافظ شیرازی)

میں (اپنے) ایمان کی خرابی سے ڈرتا ہوں کہ تمہاری محرابِ ابرو نماز کے دوران میرا حضورِ قلب و ذہن لے جاتی ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
رُباعی از شیخ ابوسعید ابوالخیر

با دِل گفتم کہ اے دل احوالِ تو چیست
دل، دیدہ پُر آب کرد و بسیار گریست
گفتا کہ چگونہ باشد احوالِ کسے
کو را بمرادِ دیگرے باید زیست


میں نے دل سے پوچھا کہ اے دل تیرا کیا حال ہے؟ یہ سُن کر دل آنکھوں میں آنسو بھر لایا اور بہت ہی رویا اور کہنے لگا کہ اُس کا بھلا کیا بھی حال ہوگا کہ جس کو دوسروں کی مرضی اور مراد کے مطابق جینا پڑے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
دم مسیح کہ گویند روح پرور بود
یقینم آنکہ بہ لب داشت گفتگوئے تو را

شاطر صبوحی۔
مسیح کا دم ، جو کہتے ہیں کہ جان ڈال دیتا تھا۔
مجھے یقین ہے کہ وہ تیرے ہی بول بولتا تھا۔
 

حسان خان

لائبریرین
امیر خسرو دہلوی کے ایک فارسی شعر کی خوبصورت نعتیہ تضمین:
جبریل سے معراج میں تھے پوچھتے شاہِ اُمم
تم نے تو دیکھا ہے جہاں بتلاؤ تو کیسے ہیں ہم
روح الامیں کہنے لگے اے مہ جبیں حق کی قسم
آفاق ہا گردیدہ ام مہرِ بتاں ورزیدہ ام
بسیار خوباں دیدہ ام لیکن تو چیزے دیگری

(غلام امام شہید)
 

طارق حیات

محفلین
تو اے ناخوردہ جام عشق ہشیاری مکُن دعوی
کہ من ہم خویش را ہشیار می پنداشتم روزے

اے وہ شخص جس نے عشق کا جام نہیں پیا۔ اُس کو چاہیے کہ وہ زیادہ ہوشیار نہ بنے کیونکہ کبھی ایک روز میں بھی خود کو ہوشیار سمجھتا تھا۔(جب سے دل لگایا ہے، ساری ہوشیاری جاتی رہی ہے۔)

امیر خسروؔ​
 
السلامُ علیکم!
بہت ہی عمدہ کام لیکن میں خود فارسی سیکھنا چاہتا ہوں ایم اے اُردو کیا ہوا ہے براہ کرم مجھے کسی اچھی کتاب یا پھر کوئی اچھا لنک بھیج دیں تاکہ میں آسانی سے سیکھ سکوں۔۔۔۔۔
 

حسان خان

لائبریرین
السلامُ علیکم!
بہت ہی عمدہ کام لیکن میں خود فارسی سیکھنا چاہتا ہوں ایم اے اُردو کیا ہوا ہے براہ کرم مجھے کسی اچھی کتاب یا پھر کوئی اچھا لنک بھیج دیں تاکہ میں آسانی سے سیکھ سکوں۔۔۔۔۔
وعلیکم السلام!
مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ آپ فارسی زبان سیکھنا چاہتے ہیں۔ :)
اردو زبان کے ذریعے فارسی قواعد کی آگاہی حاصل کرنے کے لیے یہ تین کتابیں دیکھیے:
https://archive.org/details/FarsiGrammarJadeed-QaziMeerAhmadShahRizwani
https://archive.org/details/TarjumanEParsYaFarsiGrammarJadeedHissaEAwwal-AbulHaq
https://archive.org/details/JameUl-Qawaaid-ShamsUl-UlamaMaulanaMuhammadHusainAzad
اور اگر آپ انگریزی میں فارسی سکھانے والا مواد چاہتے ہیں تو گوگل کی مدد لیجیے، آپ کو بہت کچھ مل جائے گا۔ :)
 

طالب سحر

محفلین
انصافِ سخن بستدم و دادِ ہنر داد
انصاف دہم گر تو ز انصاف کنی یاد

-- امیر خسرو

اے مخاطب! میں تجھ سے حقِ ہنر کے مطابق انصاف اور داد کا خواہش مند ہوں- اگر تو واقعی انصاف کرے گا تو میں بھی ہدیہ شکر پیش کروں گا-

(ترجمہ: پروفیسر لطیف اللہ)
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
پرسی تو چہ حالِ دل بد روز کہ بہرت
از زلفِ تو و رنجِ شبِ تار کشیدہ است
(حافظ شیرازی)


اس بدقسمت دل کا حال کیا پوچھتا ہے جس نے تیری خاطر۔۔۔تری زلف اور تاریک رات کا رنج برداشت کیا ہے۔
 

طالب سحر

محفلین
ندہم از انصاف خود ایںجا تمام
نا تمامم، نا تمامم، نا تمام

-- امیر خسرو

انصاف کی رو سے میں یہاں خود کو کامل قرار نہیں دیتا
(بے شک) میں ادھورا ہوں، ناقص ہوں، ناتمام ہوں

(ترجمہ: پروفیسر لطیف اللہ)
 

محمد وارث

لائبریرین
رُباعی از صُوفی سرمد شہید

صد شُکر کہ دلدار ز من خوشنُود است
ہر دم بہ کرم و ہر نفَس در جُود است
نقصاں بہ من از مہر و محبت نہ رسید
سودا کہ دلم کرد، تمامش سُود است


صد شکر کہ دلدار مجھ سے خوش ہے۔ اور ہر دم اور ہر لحظہ اُس کا جوُد و کرم مجھ پر ہے۔ اس مہر و محبت میں مجھے ذرہ بھر بھی نقصان نہیں پہنچا کہ میرے دل نے جو سودا کیا تھا وہ تمام کا تمام منافع ہی منافع ہے۔
 

حسان خان

لائبریرین
دل همچو پرستویی هر دم به دیاری شد
آخر چه شدش حاصل زین دربدری عمری؟
(سیمین بهبهانی)

(میرا) دل کسی ابابیل کی طرح ہر لمحہ کسی دیار کی جانب روانہ ہوا۔۔۔۔ اُسے اِس ایک عمر دربدری سے آخر کیا حاصل ہوا؟
 
Top