ورلڈ ٹی 20 ۔ پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا

یاز

محفلین
پاکستان 21 رنز سے میچ ہار گیا۔
صفِ ماتم کا وقت ہوا چاہتا ہے۔ احباب باری باری آ کے اظہارِ افسوس کریں
 
غالب کا پاکستان کی کارکردگی کے بعد اظہارِ خیال

کوئی امّید بر نہیں آتی
کوئی صورت نظر نہیں آتی

آگے آتی تھی حالِ دل پہ ہنسی
اب کسی بات پر نہیں آتی

ہم وہاں ہیں جہاں سے، ہم کو بھی
کچھ ہماری خبر نہیں آتی

مرتے ہیں آرزو میں مرنے کی
موت آتی ہے پر نہیں آتی

کعبہ کس منہ سے جاؤ گے غالبؔ
شرم تم کو مگر نہیں آتی
 
Top