ورلڈ ٹی 20 ۔ پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
:) :) :)

حالانکہ عصرِ حاضر کے اعتبار سے اس جملے میں اچھی خاصی اردو موجود ہے۔ :)
یعنی عصرِ حاضر کے اعتبار سے سوال یوں ہونا چاہیے:

سوال: دیے گئے جملے میں اردو کے جو الفاظ غلطی سے شامل ہو گئے ہیں انھیں غیر اردو الفاظ سے تبدیل کر کے جملہ دوبارہ لکھیے۔
 
یاز

محفلین
اگر یہ جملہ/ بیان امتحانی پرچہ کے لیے منتخب کیا جائے تو سوال کچھ اس طرح ہونا چاہیے:

سوال: دیے گئے جملے میں اردو الفاظ کی نشاندہی کیجیے۔

یعنی نوعیت کے اعتبار سے بیانِ مذکورہ پاکستان کے قومی ترانے سے متماثل ٹھہرا۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
محفل پر بھی پھپولے پھوڑے جا رہے وہ کچھ یوں ہیں
اگر آج بھی ہم کہتے کہ قومی ٹیم آئی ایس آئی کیطرح نمبر ون ہے-
عبداللہ بھائی آپ نے اس مراسلے میں ٹیگ کیا ہوا ہے / کیا تھا؟
میرے پاس ٹیگ کی اطلاع ہے لیکن یہاں اس مراسلے سے کچھ واضح نہیں ہو رہا۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یعنی نوعیت کے اعتبار سے بیانِ مذکورہ پاکستان کے قومی ترانے سے متماثل ٹھہرا۔
پہلے اعتبار واضح کرنا ہو گا "عصرِ حاضر" یا "عصرِ قدیم" کس اعتبار سے یہ معاملہ دیکھا جائے :)
وہاں صرف ایک غلطی تھی جبکہ یہاں ایک سے زائد الفاظ شامل کر دیے گئے ہیں :)
 
یاز

محفلین
پہلے اعتبار واضح کرنا ہو گا "عصرِ حاضر" یا "عصرِ قدیم" کس اعتبار سے یہ معاملہ دیکھا جائے :)
وہاں صرف ایک غلطی تھی جبکہ یہاں ایک سے زائد الفاظ شامل کر دیے گئے ہیں :)
میں یہ عرض کرنا چاہ رہا تھا کہ قومی ترانے کی بابت بھی سوال کیا جاتا ہے کہ اس میں سے اردو کا لفظ ڈھونڈ کے دکھائیں۔
اور یہ کافی مشکل سوال سمجھا جاتا ہے۔
امید ہے کہ اب بات واضح ہو گئی ہوگی :)۔
 
مشکل کہاں ہے، ڈھونڈنے والے ایک لفظ ڈھونڈ ہی لاتے ہیں یاز بھائی، اسی لیے کہا کہ وہاں ایک غلطی تھی جبکہ یہاں ایک سے زائد ہیں :)
امید ہے اب واضح ہو گیا ہو گا :)
 
یاز

محفلین
کچھ نظر اخباروں میں مچی ہاہوکار اور صفہائے ماتم پہ
روزنامہ ایکسپریس سے
1103422495-1.jpg

1103422495-2.gif
 
Top