ن م راشد تعارف از ن م راشد

فرخ منظور

لائبریرین
تعارف

اجل، ان سے مل،
کہ یہ سادہ دل
نہ اہلِ صلوٰۃ اور نہ اہلِ شراب،
نہ اہلِ ادب اور نہ اہلِ حساب،
نہ اہلِ کتاب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نہ اہلِ کتاب اور نہ اہلِ مشین
نہ اہلِ خلا اور نہ اہلِ زمین
فقط بے یقین
اجل، ان سے مت کر حجاب
اجل، ان سے مل!

بڑھو تُم بھی آگے بڑھو،
اجل سے ملو،
بڑھو، نو تونگر گداؤ
نہ کشکولِ دیوزہ گردی چھپاؤ
تمہیں زندگی سے کوئی ربط باقی نہیں
اجل سے ہنسو اور اجل کو ہنساؤ!
بڑھو، بندگانِ زمانہ بڑھو بندگانِ درم
اجل، یہ سب انسان منفی ہیں،
منفی زیادہ ہیں، انسان کم
ہو اِن پر نگاہِ کرم!

(ن م راشد)
 

فاتح

لائبریرین
واہ واہ واہ
حیرت ہے اس قدر خوبصورت نظم اس سے قبل کیوں نہ پڑھی۔ فی الواقعہ انتہائی خوبصورت۔ بے حد شکریہ حضور!
 
بے مثال، آزاد نظم میں نغمگی قائم رکھنا ن م راشد کے ہاں ہے یا کچھ امجد اسلام امجد کے پاس۔

کشکولِ دیوزہ گری
بندگانِ درم کا مطلب بتائیں تو نوازش ہو گی
 

فرخ منظور

لائبریرین
بے مثال، آزاد نظم میں نغمگی قائم رکھنا ن م راشد کے ہاں ہے یا کچھ امجد اسلام امجد کے پاس۔

کشکولِ دیوزہ گری
بندگانِ درم کا مطلب بتائیں تو نوازش ہو گی

کشکول دریوزہ گری یعنی وہ کاسہ یا پیالہ جس میں بھیک مانگی جاتی ہے۔
بندگانِ درم یعنی مال و دولت کے پجاری ۔ درم ایک چاندی کے سکے کو کہتے تھے۔
 
Top