آپ کی خوش خطی کیسی ہے؟

شاکرالقادری

لائبریرین
میں نے اپنا خیال ظاہر کیا ہے
دست ۔۔۔۔ ہینڈ
خط ۔۔۔۔۔ رائٹنگ
اور سگنیچر بھی تو ہاتھ سے ہی کیے جاتے ہیں ۔۔۔۔۔ ہر انسان کی ہینڈ رائٹنگ مختلف اور ایک خاص اسلوب لیے ہوئے ہوتی ہیں بینگ بھی سگنیچرز کو اسی بنا پر شناخت کرتے ہیں
تاہم آپ کو اختلاف کا پورا حق ہے
 

سید عاطف علی

لائبریرین
دستخط تو اردو میں signature کے لئے استعمال ہوتا ہے۔
زیک !ویسے شاکرالقادری صاحب کا خیال نیک ہے میرے خیال میں، زیادہ مطابق و مناسب بھی ، اور عین ممکن ہے کہ محاورے کے ڈھلنے کے مرحلے میں رہا بھی ہو ، مگر اصطلاح کے رائج ہو نے کے باعث اب یہ خیال ٹھیک نہیں رہا ۔
ایک رائے
 

شاکرالقادری

لائبریرین
12814067_10208456556162256_189660811962522982_n.jpg


میرا دست خط
 

محمد وارث

لائبریرین
زیک !ویسے شاکرالقادری صاحب کا خیال نیک ہے میرے خیال میں، زیادہ مطابق و مناسب بھی ، اور عین ممکن ہے کہ محاورے کے ڈھلنے کے مرحلے میں رہا بھی ہو ، مگر اصطلاح کے رائج ہو نے کے باعث اب یہ خیال ٹھیک نہیں رہا ۔
ایک رائے
دست خط ، ہینڈ رائٹنگ کے متبادل کے طور رائج ہونے میں یہ مشکل ہو سکتی ہے کہ یہ سگنیچرز کے معنوں میں عام و خاص میں استعمال ہوتا ہے اس کے اولین معنی چاہے کچھ بھی رہے ہوں۔ استعمال میں "کنیفوژن" ضرور پیدا کرے گا۔

خطِ دست بھی ہو سکتا ہے، تھوڑا علیحدہ بھی ہو جائے گا اور مطلب بھی وہی ہے :)
 

زیک

مسافر
ذرا کچھ ہمت باندھتا ہوں کہ حصہ لوں گا تو کوئی خطاط آ کر چار قلموں اور چھ طریقوں سے لکھنے کا ذکر کر کے حوصلے پست کر دیتا ہے۔
 

صالحہ سراج

محفلین
خوبصورت اور کارآمد خیال ہے۔۔
ہماری خوش خطی میں تو خاندانی اہلیت کا دخل ہے۔۔ مزید نکھار خطاطی کی معلمہ کی جانفشانی کا ثمر ہے جو فقط کچھ دنوں پر ہی محیط رہا، ہماری جانب سے۔۔ وگرنہ یہ خوبی اوج کمال تک پہنچتی۔
 

arifkarim

معطل
دیگر احباب کی طرح خوشخطی نہ ہونے کے باعث ہی ہم فانٹ سازی کے میدان میں آئے تھے۔ اور بقول امی جان کے: تمہاری لکھائی تو تمہارے ابا بھی نہیں پڑھ سکتے، جو پیشہ کے لحاظ سے طبیب ہیں۔
 

arifkarim

معطل
ویسے میرے خط پر اشکال بنانا کافی دقت طلب کام ہو گا۔
میری لکھائی سے جس نے ترسیمہ جات بنا لئے اس کو فونٹ سازی کا آسکر یا نوبیل انعام ملنا چاہئے۔
میری اردو لکھائی تو انتہائی بےکار ہوتی تھی ، پھر میٹرک امتحانات سے پہلے لکھائی پر کچھ محنت کی تو کسی حد تک بہتر ہوگئی۔
خوشخطی کے معاملہ میں ڈاکٹربرادری خوامخواہ بدنام ہے۔ یہاں تو ماشاءاللہ انجینئرز احباب بھی نکمے ہی نکلے! :applause:
 

arifkarim

معطل
لکھنے سے چھٹکارا پانے کے لیے ہی تو صدف اردو نستعلیق ایجاد کی تھی ۔
صدف نستعلیق کے گلفس کہاں ملیں گے؟ شاید انہیں ہم اوپن ٹائپ فانٹ میں کنورٹ کر سکیں۔

کوئی بات نہیں جن کا خط بد ہے ان کیلیے بھی ایک پراجیکٹ ہے میرے پاس
کیا تختی اور قلم دوات کا انتظام بھی آپ خود کریں گے؟ :grin:

جناب! آپ کے ہاتھ میں تو بہت صفائی ہے۔ نوری کیریکٹر کی اشکال آپ خود لکھ سکتے ہیں۔ جنکی بنیاد پر فانٹ بنانا زیادہ مشکل کام نہیں ہوگا۔
 

arifkarim

معطل
مجھ جیسے شخص کو تو بلا مبالغہ گھر میں ایک عام سا پین بھی کہیں سے ڈھونڈ ڈھانڈ کر ہی نکالنا پڑے گا یا کسی سٹور سے جا کر خریدنا پڑے گا کیونکہ کبھی ضرورت ہی نہیں پڑتی تو موجود بھی نہیں ہے۔
بیٹی سے پنسل ادھار لے سکتا ہوں۔ ایک آدھ بال پوائنٹ بھی گھر سے نکل آئے گا۔ موٹے قلم کے لئے کیا شارپی لینا پڑے گا؟
چلیں اس دھاگے کی بدولت ہی سہی اسٹیشنری بیچنے والوں کی وقتی عید تو ہو جائے گی۔ :LOL:
 

arifkarim

معطل
میرے خیال میں ہینڈ رائٹنگ کا اردو متبادل دستخط ہونا چاہیئے
خطِ دست بھی ہو سکتا ہے، تھوڑا علیحدہ بھی ہو جائے گا اور مطلب بھی وہی ہے :)
ہاتھ کی لکھائی، کتابت جیسی اصطلاحات شاید معدوم ہو گئی ہیں جو نئی ایجاد کرنے کی ضرورت پڑی :)
 
Top