آپ کی خوش خطی کیسی ہے؟

arifkarim

معطل
ایک تحفے والا پین تو میرے پاس بھی پڑا ہوا ہے لیکن سال بھر پہلے چیک کیا تھا تو اس کی سیاہی سوکھ چکی تھی۔ :laughing:
اس میں تو کبھی روشنائی ڈالی ہی نہیں، وہ بھتیجے سے لوں گا.:laughing:
اس دھاگے کی وجہ سے کافی نونہالان اپنی قیمتی اشیاء اچانک غائب ہو جانے کے بعد ڈانٹ کھانے والے ہیں :)
 
arifkarim

معطل
ایک تحفے والا پین تو میرے پاس بھی پڑا ہوا ہے لیکن سال بھر پہلے چیک کیا تھا تو اس کی سیاہی سوکھ چکی تھی۔ :laughing:
ماضی بعید یعنی بچپن میں سوکھے پین کھول کر ان میں پانی کے قطرے ڈالنے اور پھر پین جھٹکنے سے سیاہی "بحال" ہو جایا کرتی تھی۔ زبیدہ آپا کا یہ ٹوٹکا آزما کر دیکھیں۔
 
افضل حسین

محفلین
ایک اور
12185298_1007851805937931_496558507094303966_o.jpg
بہت خوبصورت تحریر ہے. کیا آپ نے خطاطی سیکھی ہے؟
 
جناب! آپ کے ہاتھ میں تو بہت صفائی ہے۔ نوری کیریکٹر کی اشکال آپ خود لکھ سکتے ہیں۔ جنکی بنیاد پر فانٹ بنانا زیادہ مشکل کام نہیں ہوگا۔

A4 سائز پیپر پر دو پنسلوں سے آؤٹ لائن بنا کر لکھا جا سکتا ہے. اسے ویکٹر بنانے کی ذمہ داری کسی کو لینی پڑے گی.
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ماضی بعید یعنی بچپن میں سوکھے پین کھول کر ان میں پانی کے قطرے ڈالنے اور پھر پین جھٹکنے سے سیاہی "بحال" ہو جایا کرتی تھی۔ زبیدہ آپا کا یہ ٹوٹکا آزما کر دیکھیں۔
پانی کے قطروں سے پہلے زبان سے ہلکی سی مدد لی جاسکتی ہے ۔ یہ تو شاید آپا کے ابا کا ٹوٹکا ہو
:ROFLMAO:
۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ہاتھ کی لکھائی، کتابت جیسی اصطلاحات شاید معدوم ہو گئی ہیں جو نئی ایجاد کرنے کی ضرورت پڑی :)
ہاتھ کی لکھائی سے دھیان ہاتھ کی صفائی کی طرف گیا، اور کتابت تو باقاعدہ ایک فن اور پیشہ ہے، سو کچھ مزید کہیے۔
ایک بات دیکھ کر ایک بات ذہن میں آئی تھی ،ذاتی طور پر مجھے "ہینڈ رائٹنگ" سے بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے، میرا مدعا اس لفظ سے بھی بکمال و تمام پورا ہوتا ہے کہ سارے اردو بولنے والے اس لفظ کو بخوبی جانتے اوربرتتے ہیں۔
 
فاتح

ہم تو بچپن میں صرف ایک سادہ سا لفظ "لکھائی" ہی سنتے تھے کہ اپنی "لکھائی" درست کرو۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
السلام علیکم،
کچھ عرصے سے میرے ذہن میں ایک نئے سلسلے کا آئیڈیا گردش کر رہا ہے کہ ارکان محفل تصاویر کے کھیل کی طرز پر اپنی ہاتھ کی لکھائی کا نمونہ شئیر کریں۔ اگر احباب کی نظر میں یہ تجویز قابل عمل ہو تو میں اسے اس طرز پر شروع کرنا چاہوں گا کہ باقاعدہ متن تجویز کرکے اس کو ہاتھ سے لکھا جائے اور اسے سکین کرکے یا اس کی تصویر کھینچ کر اسے اپلوڈ کرکے اسے شئیر کیا جائے۔ یہ سلسلہ اردو اور انگریزی دونوں کے لیے شروع کیا جانا چاہیے۔ ہاتھ کی لکھائی یعنی ہینڈرائٹنگ کا اردو متبادل مجھے خوش خطی ہی معلوم ہے۔ :) یہ کسی مقابلے کی تجویز نہیں ہے، بلکہ ہو سکتا ہے کہ اس سے ہمارے سامنے کچھ دوستوں کا چھپا ہوا ٹیلنٹ سامنے آجائے۔ فورم پر فونٹ سازی کے پراجیکٹس میں زیادہ تر اوپن ٹائپ ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز رہتی ہے جبکہ اشکال کی تیاری پر بہت کم کام کیا گیا ہے۔ خوش خطی کا سلسلہ شروع کرنے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ آئندہ حروف اور ترسیمہ جات کی اشکال کی تیاری پر بھی کام کو ترویج ملے۔ اس سلسلے میں مجھے آپ دوستوں کی تجاویز جاننا چاہوں گا۔
والسلام
نبیل بھائی یہ تو آپ بہت اچھا کام کررہے ہیں ۔ اردو پڑھنے کے ساتھ ساتھ اردو لکھنے کو بھی فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ مجھے اپنے بھانجے بھتیجوں کی لکھائی اور ہجے دیکھ کر اکثر کوفت ہوتی ہے ۔ اگر کھیل کے بہانے لوگ اردو لکھنے لگیں تو اس سے زیادہ اچھی بات کوئی نہیں ۔ جیسا فاتح بھائی نے کہا ہینڈ رائٹنگ کو اردو میں لکھائی یا خط کہا جاتا ہے ۔ چنانچہ میری تجویز ہے کہ اس لڑی کے عنوان کو تبدیل کرکے ’’ آپکی لکھائی کیسی ہے؟‘‘ یا ’’ آپ کا خط کیسا ہے ؟‘‘ کردینا چاہیئے ۔
اگر آپ یا کوئی اور دوست اس بارے میں بھی رہنمائی فرمادیں کہ تصویر کو کس طرح مراسلے میں شامل کیا جاتا ہے تو بہت سوں کا بھلا ہوجائے گا ۔
 
Top