آپ کے فون میں کون کون سی اپلیکیشنز اور گیمز ہیں؟

ایک ایپ ایسی چاہیئے جو ڈیٹا کنکشن کو دوسری ایپ کے لیے کھول اور بند کر سکے اور ٹیکسٹ تک محدود کر سکے ۔
اینڈروئڈ کے لیے۔
بھیا ویسے مجھے تو کبھی ڈیٹا بند کرنے کی ضرورت بھی نہیں پڑی 4جی unlimited ڈیٹا ہوتا ہے
 
رانا

محفلین
بہت شکریہ تابش بھائی۔ ابھی انسٹال کرکے دیکھا ہے اس میں تو پہلے والے کی نسبت کچھ زیادہ اشتہار ہیں۔ فل پیج کے بھی اور بعض چھوٹے چھوٹے بھی جو نیچے یا اوپر اچانک کہیں ڈسپلے ہوجاتے ہیں۔ اسے تو واپس ان انسٹال کردیا ہے۔ فی الحال ایڈوب ریڈر ہی کرلیتا ہوں ساتھ ساتھ دوسرے بک ریڈرز کو چیک کرتا رہوں گا۔

بہت بہت مبارک ہو بھیا اینڈرائیڈ فون ویسے میں تو Adobe reader ہی استعمال کرتی ہوں بغیر اشتہارات کے اس میں بھی وہی اپشن ہے جہاں سے کتاب پڑھنا چھوڑی تھی وہی سے دوبارہ اوپن ہو گی
بہت شکریہ حمیرا بہنا۔ تو پھر ایڈوب ریڈر ہی فی الحال چلا لیتا ہوں۔
 
بہت شکریہ تابش بھائی۔ ابھی انسٹال کرکے دیکھا ہے اس میں تو پہلے والے کی نسبت کچھ زیادہ اشتہار ہیں۔ فل پیج کے بھی اور بعض چھوٹے چھوٹے بھی جو نیچے یا اوپر اچانک کہیں ڈسپلے ہوجاتے ہیں۔ اسے تو واپس ان انسٹال کردیا ہے۔ فی الحال ایڈوب ریڈر ہی کرلیتا ہوں ساتھ ساتھ دوسرے بک ریڈرز کو چیک کرتا رہوں گا۔
اوہو، معذرت۔ اصل میں کوئی دو سال پہلے استعمال کیا کرتا تھا اور شاید کریکڈ پرو ورژن انسٹال کیا ہوا تھا، اس لئے پتہ نہ تھا۔ :)
 
زیک

مسافر
خاکسار نے ایک عدد اینڈرائیڈ سیٹ لیا ہے اور اس میں کچھ ضروری ایپس تو اس دوست نے ہی انسٹال کردیں جس سے اوپننگ کرائی تھی کچھ پہلے سے انسٹال تھیں جیسے واٹس ایپ اور فیس بک وغیرہ اور کچھ بعد میں خود کی ہیں۔ مزید کے لئے اس دھاگے کو دیکھا جو سمجھ آیا ان کے مطابق مزید ایپس کی ایک لسٹ بنالی ہے جو اب انسٹال کروں گا۔ اس لسٹ کو دیکھ کر دوست احباب مشورہ دیں کہ اگر کوئی مفید ایپ رہ گئی ہے تو بتادیں۔

جو پہلے سے انسٹال کرچکا ہوں:
Google Keep ۔۔۔۔۔۔ نوٹس وغیرہ لینے کے لئے
Google Calender۔۔۔۔۔۔۔۔ ریمائینڈر وغیرہ جیسے کاموں کے لئے
Swift Key
WPS Office
SpeakingPal ...... انگلش لرننگ
Duolingo ۔۔۔۔۔ انگلش لرننگ
Google PDF Viewer
PDF Reader ......... یہ مجھے بہت اچھا لگا کہ اس میں ویژول شیلف بنے ہوئے نظر آتے ہیں مزید جہاں سے کتاب پڑھنی چھوڑی تھی وہیں سے دوبارہ صفحہ نمبر کھلتا ہے وغیرہ لیکن اس میں ایک مسئلہ ہے کہ ہر بار اوپن کرنے پر اشتہار نظر آتا ہے فل اسکرین پر۔ اس کا کوئی اچھا سا بغیر اشتہار کا مفت متبادل کسی کے علم میں ہے تو پلیز شئیر کریں ای بک اور پی ڈی ایف کے لئے جو بطور خاص پڑھنے والوں کی آسانی کو مد نظر رکھ کر بنایا گیا ہو۔

مزید جن ایپس کی اس دھاگے کو پڑھ کر لسٹ بنائی ہے وہ درج زیل ہیں:
Khan Academy
Over photoeditor
Evernote
merriamwebster dictionary
Dewan e ghalib
CamScanner

ان کے علاوہ اگر کوئی مفید ایپ کسی کے علم میں ہو جو اس دھاگے میں شئیر نہ کی گئی ہو تو دوستوں سے گزارش ہے کہ پلیز شئیر کریں۔
گوگل ڈرائیو کی مختلف ایپس۔
گوگل فٹ
 
رانا

محفلین
گوگل ڈرائیو کی مختلف ایپس۔
گوگل فٹ
بہت شکریہ زیک بھائی۔ ابھی کمپیوٹر پر بیٹھے بیٹھے ہی گوگل فٹ کو پلے اسٹور سے انسٹال کرالیا ہے۔ اور ساتھ ہی گوگل کی مزید ایپس سرچ کیں تو کئی مفید معلوم ہوئیں جن میں گوگل گوگلز، گوگل ہینڈرائیٹنگ، آفس سوئٹ، گوگل اسٹریٹ ویو، گوگل ڈرائیو ، گوگل فوٹوز اور بلاگر شامل ہیں۔ ان پر بھی انسٹال کا بٹن کلک کرتا گیا جو اب انسٹال ہورہی ہیں۔ گوگل کا یہ آپشن بہت عمدہ ہے کہ کمپیوٹر پر بیٹھے بیٹھے ہی ڈیوائس پر ایپس انسٹال کرالی جائیں۔
 
زبیر حسین

محفلین
magicjack
اگر آپ کی فیملی میں سے کوئی امریکہ اور کینیڈا میں ہے تو میجک جیک استعمال کریں کسی بھی نارمل فون پر یا موبائل فون پر بلکل مفت کال کریں کوئی ٹائم کی کوئی پابندی نہیں
میرے سسرال والوں کی تقریباً پوری فیملی امریکہ میں ہے تو میں تقریباً 3 سال سے میجک جیک استعمال کر رہی ہوں :)
سب سے مزے کی بات یہ آپ کو یوایس کا نمبر فراہم کر دیتا ہے اور امریکہ والے بھی آپ کو کال بیک کر سکتے ہیں اسی نمبر پر آواز کی کوالٹی بہترین ہے

آپ 911 پر کال نہیں کر سکتے :)
بہت بہت شکریہ میں نے آپ کی اس پوسٹ سے فائدہ اٹھایا ہے۔ آج امریکہ کال کرنے کی ضرورت پڑی تو میجک جیک انسٹال کرنے کے بعد ایک عدد وی پی این ایپلی کیشن بھی انسٹال کرنا پڑی ۔ آواز واقعی بالکل صاف تھی۔
 
بہت بہت شکریہ میں نے آپ کی اس پوسٹ سے فائدہ اٹھایا ہے۔ آج امریکہ کال کرنے کی ضرورت پڑی تو میجک جیک انسٹال کرنے کے بعد ایک عدد وی پی این ایپلی کیشن بھی انسٹال کرنا پڑی ۔ آواز واقعی بالکل صاف تھی۔
ویسے وی پی این اپلیکیشن کی ضرورت نہیں ہوتی میں تو نارمل ایپ کی طرح استعمال کرتی ہوں
 
نوشاب

محفلین
بچپن میں ہم چاک سے زمین پر یہ نقشہ بنا کر اور پتھروں سے ایک کھیل کھیلتے تھے ،اور اسے" بھر چر " کہتے تھے۔
اپنی ہی چھوٹی بیٹی کی معرفت معلوم ہوا کہ اس کا انگریزی نام نائن مینز مورس ہے ۔اینڈروئڈ پر انسٹال کیا او ر پرانے ساتھیوں سے اہنلائن کھیلنے میں بڑا مزہ آیا۔اگر آپ نے کبھی یہ کھیل کھیلا ہے تو اس کا نام بتائیے۔
آپ بھی دیکھیے۔ایک سیدھی لائن بنانے پر محالف کی ایک گوٹی باہر کر لی جاتی ہے اور اسی طرح سب گوٹیاں ختم کر کے کھیل جیتا جاتا ہے۔
nine men's morris
300px-Nine_Men's_Morris_board_with_coordinates.svg.png
ہم لوگ اسے ’’قطار‘‘ کے نام سے جانتے ہیں۔
میٹرک کی چھٹیوں میں خوب انجوائے کیا تھا اس گیم سے ہم کزنز نے۔۔۔
ہماری خوبی تھی کہ ہم ایک گیم کے پیچھے پڑ جاتے تھے تو پھر جب تک دل اچاٹ نہ ہوجائے اس گیم کا کھیل کھیل کر بھرکس نکال دیتے تھے۔۔
 
یہاں ہم اپلیکیشنز اور گیمیز کے بارے میں بات کریں گئے
اور نئی نئی اپلیکیشنز جو آپ استعمال کرتے ہیں وہ سب کو بتائیں گے۔
محفل فورم پر تصاویر شئیر کرنے کے لیے میں Photobucket نام کی اپلیکیشن استعمال کرتی ہوں جو آپ کو پانچ جی بی تک فری سپیس دیتی ہے آپ کی تصاویر دیر تک محفوظ رہے گی جس سے آپ اپنی تصاویر کسی بھی جگہ شئیر کر سکتے ہیں :):)

اردو ٹو اردو لغتجس میں سرچ کیا جاسکتا ہو اب تک۔ نہ مل سکی کسی کے علم میں پوےتو ضرور مدد کریں
 
مزمل اختر

محفلین
swiftkey
یہ میرا پسندیدہ کیبورڈ ہے ائی فون اور اینڈرائڈ دونوں میں موجود ہے مختلف کیبورڈ تھیمز استعمال کر سکتے ہیں اور بھی بہت سی آپشنز ہیں جب آپ استعمال کریں گے تو انجوائے کریں گے
SwiftKey%2Bkeyboard%2Bfor%2Bandroid.png
یہ عاجز کا بھی پسندیدہ کیبورڈ ہے ، تقریباً 4 سالوں سے استعمال کر رہا ہوں ، بہت سے کیبورڈ استعمال کیے اسکے علاوہ Go keyboard استعمال کر رہا تھا جو کے اوکے اوکے تھا پھر ایک عزیز نے SwiftKey کی رائے دی اور اب تو اسی کا ہوکر رہ گیا ☺️
 
اس میں اردو ہے؟
 
Truecaller
یہ اپلیکیشن بھی کافی انٹرسٹنگ ہے آپ کے پاس ایک طرح کی فون ڈائریکٹری ہے جب کوئی بند آپ کو کال کرتا ہے یا موبائل کمپنی کی طرف سے کال آتی ہے تو آپ کے کال کرنے والے کا نام یا کمپنی کا نام بتا دیتا ہےاگر آپ کال سننا چائیں تو سنئیے نہیں تو چھوڑ دیں
اور بھی بہت سے فنکشنز ہے جب آپ استعمال کریں گے تو پتا لگ جائے گا :)
tc-device-480x582.jpg
کچھ نمبر تو اس نے واقعی شناخت کرلیے ہیں لیکن کچھ کو شناخت نہیں کر رہا۔ کیا اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ صرف انہی لوگوں کے نمبر شناخت کرتا ہے جو آن لائن ہیں یا پھر کوئی اور وجہ ہے؟
مجھے اس کی ضرورت اس لیے پیش آ رہی ہے کہ سم ڈپلیکیٹ نکلوانے کی وجہ سے میرے سب کانٹیکٹس ڈیلیٹ ہوگئے تھے۔
محمد تابش صدیقی
فاتح
حمیرا عدنان
 
اسامہ احمد

محفلین
یہاں ہم اپلیکیشنز اور گیمیز کے بارے میں بات کریں گئے
اور نئی نئی اپلیکیشنز جو آپ استعمال کرتے ہیں وہ سب کو بتائیں گے۔
محفل فورم پر تصاویر شئیر کرنے کے لیے میں Photobucket نام کی اپلیکیشن استعمال کرتی ہوں جو آپ کو پانچ جی بی تک فری سپیس دیتی ہے آپ کی تصاویر دیر تک محفوظ رہے گی جس سے آپ اپنی تصاویر کسی بھی جگہ شئیر کر سکتے ہیں :):)
بہت خوب۔۔۔۔۔۔ مجھے ایسی ایپلیکیشن کی بہت ضرورت تھی۔۔۔اللہ تعالی آپ کو بہت ہی جزائے خیر عطا فرمائے۔
 
اسامہ احمد

محفلین
Truecaller
یہ اپلیکیشن بھی کافی انٹرسٹنگ ہے آپ کے پاس ایک طرح کی فون ڈائریکٹری ہے جب کوئی بند آپ کو کال کرتا ہے یا موبائل کمپنی کی طرف سے کال آتی ہے تو آپ کے کال کرنے والے کا نام یا کمپنی کا نام بتا دیتا ہےاگر آپ کال سننا چائیں تو سنئیے نہیں تو چھوڑ دیں
اور بھی بہت سے فنکشنز ہے جب آپ استعمال کریں گے تو پتا لگ جائے گا :)
tc-device-480x582.jpg
اس میں تو ہمارا ڈیٹا بھی ایپلیکیشن بنانے والے کے پاس چلا جاتا ہوگا؟
 
Top