نور وجدان

لائبریرین
اللہ آپ کی زبان مبارک کرے۔
جوانی کی شروعات اور بڑھاپے کی ابتداء :ROFLMAO: یعنی درمیان کا عرصہ غزل لکھنے میں مصروف رہا ;)
درمیان کا عرصہ ویسے میں نے سوچا تو کوئی سائنسی کام کریں گے مگر غزل سے بڑا سائنسی کام ہوگا کیا ؟:sneaky:
 
نور وجدان

لائبریرین
بابر وادی فرغانہ میں اندیجان میں پیدا ہوا تھا جو آج کل ازبکستان میں ہے۔
اوپر وارث بھائی نے یہی بتلایا ہے ۔۔۔۔۔۔باقی میں نے جو پڑھا تھا فرغانہ کی وادی اندیجان۔۔۔۔۔۔مجھ سے غلطی یہی ہوئی کہ میں فرغانہ کو افغانستان کا حصہ سمجھی تھی ۔۔۔۔۔ میں نے اس کو تحریر میں درست کرنا مناسب نہیں سمجھا اس لیے ایسے ہی رہنے دیا :)
 
نور وجدان

لائبریرین
معلومات فراہم کرنے کا یہ انداز دلچسپ ہے
تصویروں کو کہاں سے لیا ہے ؟
میں نے پوری دنیا مین ڈھنڈورا پیٹ دیا اور آپ نے پوچھا کہاں سے لیا سب کچھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میرا ایک کزن ہے ۔اس نے دی ہیں ۔۔آج کل کسی سافٹ وئیر کمپنی میں کام کرتا ہے :D:LOL:
 
نور وجدان

لائبریرین
او کڑیے ساڈے نو بٹا دس نمبر.
ویسے مجھے آج پتہ چلیا کہ میری بہنا ہے بڑی ذہین اور چالاک رائیٹر. جتنا بھی لکھا ہے بڑا ای دلچسپ اور ودھیا انداز میں لکھا ہے جی . اب دیکھتے ہیں فیس بک پر مغلیہ خاندان کی طرفوں کیا جوابی پوسٹ آتی ہے.

بھیا۔۔۔۔۔آپ نے آدھے نمبر کیوں کاٹے ۔۔۔۔۔۔ میرے سے اوپر کسی نے نمبر لے لیے تو :) معصوم کو پہلی دفعہ کسی نے چالاک کہا ہے :) آداب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شکر ہے اور بڑکیں نہیں ماریں ورنہ اور غلطیاں بھی ہوتی :D

.
لو سعدی بہنا جی آدھا نمبر اور کٹ گیا.آپ کی دی ہوئی یہ غزل بہادر شاہ ظفر کی نہیں بلکہ بھارتی شاعر جاوید اختر کے دادا حضور، جاں نثار اختر کے والد جناب مضطر خیر آبادی کی ہے. شکر کرو کہ وہ اللہ کو پیارے ہو چکے ہیں ورنہ وہ خود جج صاحب بھی تھے. مقدمہ درج یو جانا تھا.☺

اپنی جلا وطنی کے بارے میں بہادر شاہ ظفر کا ایک مشہور شعر ان کے دیوان سے

بڑا ہے بد نصیب ظفر دفن کے لیے
دو گز زمیں بھی نہ ملی کوئے یار میں

اور ان کا حسرت بھرا کلام ۔۔۔۔۔۔۔۔​
نہ میں مضطر ان کا حبیب ہوں، نہ میں مضطر ان کا رقیب ہوں
جو بگڑ گیا وہ نصیب ہوں، جو اجڑ گیا وہ دیار ہوں

یہ جس '' آبادی'' کی ہے وہ اپنی خانہ آبادی کے ساتھ خاک نشین ہیں :) ویسے اس میں سراسرا میرا قصور نہیں ہے میں نے اس غزل کو سن رکھا تھا نہ کسی کی آنکھ کا نور ہوں ،نہ کسی کے دل کا قرار ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس کو سرچ کیا جو پہلی سائیٹ نکلی وہ کوئی محدث فارم تھا جس میں یہی پہلا مصرعہ غائب تھا اور نیچے نام بہادر شاہ ظفر لکھا ہوا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ نے رہی سہی کسر بھی پوری کردی ۔۔۔۔۔یہ واحد شے جو سرچ کی تھی وہ بھی غلط:barefoot:
 
نور وجدان

لائبریرین

زیک

مسافر
آپ ذرا پوسٹ پر جائیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔واہ پر لکھا ہے ماخذ۔۔۔۔۔۔۔۔یہ تصاویر میری ہوتی تو کبھی یہ محفل چائے خانہ کے زمرے میں تحریر ہوتی ہی نا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پوسٹ کیا تبصروں میں درج پڑھ لیں
معذرت کہ مس ہو گیا۔ اسی لئے میں پوسٹ کے آغاز میں ماخذ کا لنک دینا زیادہ پسند کرتا ہوں۔
 
نور وجدان

لائبریرین
معذرت کہ مس ہو گیا۔ اسی لئے میں پوسٹ کے آغاز میں ماخذ کا لنک دینا زیادہ پسند کرتا ہوں۔
کوئی نہیں ۔۔قسم سے یہ سب پوری میری ہوتی تو محفل چائے خانہ میں کہاں ہوتی ۔۔۔آپ کی مزاحیہ یا آپ کی تحریروں کے زمرے میں ہوتی ہے ۔۔۔۔۔ خیر ۔۔اچھا کیا سب کو کھل کے پتا چلنا چاہیے :D:p
 
طالب سحر

محفلین
بابر ازبکستان میں پیدا ہوا تھا اور فرغانہ کا حکمران بنا تھا، کابل کا دلدادہ و قتیل تھا اور وہیں دفن ہے۔

جس زمانے میں بابر پیدا ہوا تھا، اس وقت "ازبکستان" معرض وجود میں نہیں آیا تھا اور اس علاقے کا عمومی نام "ترکستان" تھا- چغتائی (منگول) قبضے کے بعد ترکستان کا مشرقی علاقہ "مغلستان" کہلاتا تھا-

ایک ضمنی بات یہ بھی ہے کہ بابر کا تعلق برلاس قبیلے سے تھا، اور اگر مجھے صحیح یاد آ رہا ہے تو وقائع بابری میں اس نے ازبک لوگوں کے لئے غیر ملکی اور غاصب کے الفاظ استعمال کیے ہیں-
 
محمد وارث

درست فرمایا آپ نے، ازبکستان اس وجہ سے لکھا کہ موجودہ زمانے کے حوالے سے واضح ہو جائے، اس کی پیدایش کی جگہ آج کل کے ازبکستان ہی میں ہے۔ بابر کا تعلق برلاس قبیلے ہی سے تھا، وہ باپ کی طرف سے تیموری اور ماں کی طرف سے چنگیزی تھا۔
 
بھیا۔۔۔۔۔آپ نے آدھے نمبر کیوں کاٹے ۔۔۔۔۔۔ میرے سے اوپر کسی نے نمبر لے لیے تو :) معصوم کو پہلی دفعہ کسی نے چالاک کہا ہے :) آداب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شکر ہے اور بڑکیں نہیں ماریں ورنہ اور غلطیاں بھی ہوتی :D

یہ جس '' آبادی'' کی ہے وہ اپنی خانہ آبادی کے ساتھ خاک نشین ہیں :) ویسے اس میں سراسرا میرا قصور نہیں ہے میں نے اس غزل کو سن رکھا تھا نہ کسی کی آنکھ کا نور ہوں ،نہ کسی کے دل کا قرار ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس کو سرچ کیا جو پہلی سائیٹ نکلی وہ کوئی محدث فارم تھا جس میں یہی پہلا مصرعہ غائب تھا اور نیچے نام بہادر شاہ ظفر لکھا ہوا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ نے رہی سہی کسر بھی پوری کردی ۔۔۔۔۔یہ واحد شے جو سرچ کی تھی وہ بھی غلط:barefoot:
ارے بہنا غلطیوں پر نمبر نہ کاٹتا تو لوگ کہتے بہنا کیلیے ڈنڈی ماری ہے۔ او معصوم کڑیے بھائی کا "چالاک" کہنا تو نظر آ گیا لیکن " ذہین" قرار دیا گیا نہیں دیکھا۔ انشاللہ انہیں غلطیوں سے سیکھنے کا جذبہ ہی میری بہنا کو اچھی رائیٹر بنائے گا۔
 
ان شاء اللہ ۔۔۔۔ڈنڈی مار گئے نا۔۔۔۔۔۔۔شاعرہ بھی کہے دیتے نا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دونوں بننا تھا :(
 
آخری تدوین:

نور وجدان

لائبریرین
پڑھ تو میں نے سب تب ہی لی تھی یہ تحریر جب پوسٹ کی تھی لیکن طبعیت ٹھیک نہیں تھی اس لیے داد نہیں دے سکی اس لیے اب داد قبول فرمائیے سعدیہ بہن
 
نور وجدان

لائبریرین
Top