زندگی

شمشاد

لائبریرین
زندگی چل کہ ذرا موت کا دم خم دیکھیں
ورنہ یہ جذبہ لحد تک ہمیں لے جائے گا
(احمد راہی)
 

شمشاد

لائبریرین
منسوب تھے جو لوگ میری زندگی کے ساتھ
اکثر وہی ملے ہیں بڑی بے رُخی کے ساتھ
(محسن نقوی)
 

شمشاد

لائبریرین
زندگی کے حسین ترکش میں
کتنے بے رحم تیر ہوتے ہیں
وہ پرندے جو آنکھ رکھتے ہیں
سب سے پہلے اسیر ہوتے ہیں
(عبد الحمید عدم)
 

شمشاد

لائبریرین
دائم پڑا ہُوا ترے در پر نہیں ہُوں میں
خاک ایسی زندگی پہ کہ پتھر نہیں ہُوں میں
(چچا)
 

شمشاد

لائبریرین
ایک بازو بریدہ شکستہ بدن قوم کے باب میں
زندگی کا یقیں کس کو تھا ، بس یہ کہیے ، وہ ا لگ گئی
(پروین شاکر)
 

جاسمن

لائبریرین
زندگی میں زندگی نہ مل سکی
زندگی کو قبر پہ کیوں لائے ہو
زندگی میں زندگی کو چھین کر
زندگی میں تم خدا کہلائے ہو
 

جاسمن

لائبریرین
مجھے زندگی کی دعا نہ دے،مجھے زندگی کی طلب نہیں
کبھی جینا مجھے عزیز تھا،یہ بجا سہی،مگر اب نہیں
 
Top