اجتماعی انٹرویو آپ کی بکٹ لسٹ

نیرنگ خیال

لائبریرین
مجھے رونا اس بات پر آیا کہ موصوف تو سابقہ مسجد اور موجودہ چرچ میں بھی "پنکھی" پیدا کرنے سے نہیں کتراتے، محلے دارنی کس کھیت کی مولی ٹھہری :)
میں تو ان کے مسجد اور چرچ تک پہنچنے کی باتیں کر رہا ہوں۔۔۔۔ کہ راستے کو بھی وہ سفر نامہ ہی سمجھتے تھے۔۔۔۔ :p
 
arifkarim

معطل
عارف ! ویسے بدیسی تحقیق اس ضمن میں کیا کچھ کہتی ہے ۔ ؟؟؟
کچھ کہتی بھی ہے یا خاموش ہی رہتی ہے۔؟؟؟ :p
بدیسی تحقیق کے مطابق تمام تجربات شادی سے پہلے ہی کر لینے چاہئیں تاکہ تمام زندگی پُر سکون گزرے اور شادی کے بعد مزید تجربات کی ضرورت محسوس نہ ہو :)

یعنی آپ نے پریاں نہیں دیکھیں؟
یہ شاید وہاں پر پرے ڈھونڈ رہی تھیں اسلئے پریاں نظر نہیں آئیں :)

مجھے پہلے ہی شک تھا کہ اس کی ریلیز زندگی کی آخری خواہشات میں شامل ہوگی۔۔۔۔۔
ارے بھائی بس! اب دوستوں پر اتنا بھی شک اچھا نہیں ہوتا :)

ان کو ہر سفر نامے میں ہر جگہ کوئی نہ کوئی پری ضرور مل جاتی ہے۔
اصل میں وہ پریوں پر ہی لکھنا چاہتے ہیں اور درمیان میں سفر نامے آجاتے ہیں :)

اس مقدس جگہ کی زیارت پر منت بھی مانگیں گے۔۔۔
مقدس؟ یہ کس مذہب کا کعبہ و قبلہ ہے؟

اور اس کو ریلیز کرنے والے کے ہاتھ بھی کاٹنے پڑیں گے، کیونکہ یہ ایک شاہکار ہوگا۔ :p
اگر ریلیز کرنے والے کے ہی ہاتھ کاٹنے ہیں تو پھر تاج محل کی ریلیز پر شہنشاہ جہانگیر کے ہاتھ کٹنے چاہئے تھے! :p

آخری اطلاعات کے مطابق اب سڑک بہت بہترین بن گئی ہے۔ اور جیپیں سیدھی سیف الملوک پر جاتی ہیں۔ تاہم صفائی اور ستھرائی کی حالت اب ناگفتہ بہ ہے۔ لوگ آکر کہتے ہیں کتنا گند ہے۔ اور پھر وہیں اپنے حصے کا اضافہ کر کے نکل جاتے ہیں۔
یہ پاکستانی لاجک کا نچوڑ ہے۔ ہر شعبہ زندگی میں ملتا ہے جیسے سر عام اپنے لیڈران کو لٹیرا، ڈاکو، دھوکے باز کہیں گے اور پھر الیکشن میں ووٹ انہی کو دیں گے۔ علماء کرام کو جہالت و دقیانوسیت کا پلندہ کہیں گے لیکن پھر نکاح و تدفین انہی سے جا کر کروائیں گے۔ خوراک و غذاؤں میں ملاوٹ کا ہر وقت ڈھنڈورا پیٹیں گے لیکن پھر یہی ملاوٹی کھانے 24 گھنٹے ڈکار مار مار کر کھائیں گے وغیرہ :LOL:

ڈویلپر کے ہاتھ کاٹنے سے بات نہیں بنتی۔۔۔۔ وہ کوئی وائس سافٹ وئیر نہ استعمال شروع کر دے۔۔۔۔ یہ پورا ہی مارنا پڑتا ہے۔
آپ کیوں ہمارے اکلوتے ڈویلپر کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گئےہیں؟ :ROFLMAO:

بات ریلیز کرنے والے تک ہی محدود رکھیں۔ ڈیولپر تک جانا کوئی عقل مندی نہیں ہے۔ :p
یہ صاحب ڈرنے والوں میں سے نہیں بلکہ ڈرانے والوں میں سے ہیں :)

آپ کے خیال میں اتنا آسان ہے arifkarim کے چنگل سے نکلنا۔ :ROFLMAO:
ارے جناب ہم نے آپ کو کہاں پھنسایا۔ ہم نے بس آپکو کرننگ کی تھوڑی سی مٹھاس دکھائی تھی اور آپ خود ہی جال میں پھنستے بلکہ دھنستے چلے گئے :)
 
زیک

مسافر
مارگیج پیمنٹ ختم کرنا اپنے گھر کی۔۔ یعنی مکمل طور پر گھر کی ادائیگی کرنا
اوہو یہ کام تو بکٹ لسٹ کا نہیں ورنہ ہر ایک کے لئے یہی سب سے پہلے ہو۔

تیمور کے ساتھ ایک مہینہ Maldives میں گزارنا.
مالدیپ ڈوبنے سے پہلے ہو آئیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
بدیسی تحقیق کے مطابق تمام تجربات شادی سے پہلے ہی کر لینے چاہئیں تاکہ تمام زندگی پُر سکون گزرے اور شادی کے بعد مزید تجربات کی ضرورت محسوس نہ ہو :)
یہ بات فاتح بھائی کو کہتاہوں کہ شادی سے پہلے شادی کا تجربہ کا سننے میں آیا ۔۔۔۔ موت سے پہلے مرنے کا پھر بھی نہیں ۔
ویسے عارف کیا ایسی تحقیق پر عمل کرنے سے باقی زندگی پر سکون گزر جاتی ہے ؟؟؟ اس تحقیق کا بدیسیوں نے کیا نتیجہ نکالا ؟؟؟
 
فہیم

لائبریرین
دولت مند بننا بکٹ لسٹ میں تو نہیں لیکن سوچتا ہوں اگر بہت زیادہ دولت مند ہوتا تو آج شاید حالات مختلف ہوتے۔ دولت کی طاقت کا اندازہ اچھے سے جو ہوا:devil:

ساتھ میں ہالی وڈ کی کسی مووی میں کام کرنے کا ارمان ہے:cowboy:
 
دولت مند بننا تو کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ گھر کے باہر نکل کر ہر انسان کو دیکھنا شروع کردو جو اپ سے کم دولت مند ہے۔
دوسرے ہالی ووڈ میں کام کرنے کے لیے وہاں جانا پڑے گا۔ کام ضرور مل جاوے گا یہ یقین دلاتا ہوں۔ مگر کرنا پڑے گا چاہے کوئی بھی ہو
 
arifkarim

معطل
ویسے عارف کیا ایسی تحقیق پر عمل کرنے سے باقی زندگی پر سکون گزر جاتی ہے ؟؟؟ اس تحقیق کا بدیسیوں نے کیا نتیجہ نکالا ؟؟؟
جی کافی حد تک پر سکون گزر جاتی ہے کہ پھر مزید تجربے کرنے کا من نہیں کرتا۔ اسی لیئے یہاں پر اکثر لوگوں کے بچے پہلے ہو جاتے ہیں اور شادی بعد میں ہوتی ہے۔
 
جی کافی حد تک پر سکون گزر جاتی ہے کہ پھر مزید تجربے کرنے کا من نہیں کرتا۔ اسی لیئے یہاں پر اکثر لوگوں کے بچے پہلے ہو جاتے ہیں اور شادی بعد میں ہوتی ہے۔
شاید وہاں شادی کا مطلب ہر قسم کےاثاثے کی تقسیم ہے ۔ لوگ اس سے بچنا چاہتے ہیں
 
arifkarim

معطل
شاید وہاں شادی کا مطلب ہر قسم کےاثاثے کی تقسیم ہے ۔ لوگ اس سے بچنا چاہتے ہیں
جی نہیں۔ یہاں شادی کا مطلب ساری زندگی ایک ساتھ رہنا ہے۔ انکا نظریہ یہ ہے کہ بجائے بار بار طلاقوں اور نئی شادیوں کے جھنجھٹ میں پڑنے کے جو کرنا ہے شادی سے پہلے کر لو۔ پھر جب ایسا پارٹنر مل جائے جسکے ساتھ پوری زندگی گزارنا ممکن ہو تو اس سے شادی کر لو۔
 
باقی زندگی کتنی بچے گی۔
مان لو اثاثوں کی تقسیم سے بچتے ہیں
ایک ڈچ دوست میرے ساتھ ایک دورہ کررہا تھا شوگر مل کا۔ گیسٹ ہاوس میں میں نے پوچھا کیا شادی کی۔کہنے لگا نہیں۔ پھر کہنے لگا بیٹی کے لیے گفٹ خریدنا ہے۔ پوچھنے پر بتایا کہ 12 سال سے ایک گرل فرینڈ کے ساتھ رہ رہا ہے۔ مزید یہ بتایا کہ شادی کیوں نہیں کی۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
جی کافی حد تک پر سکون گزر جاتی ہے کہ پھر مزید تجربے کرنے کا من نہیں کرتا۔ اسی لیئے یہاں پر اکثر لوگوں کے بچے پہلے ہو جاتے ہیں اور شادی بعد میں ہوتی ہے۔
مذہبی قیود کا لحاظ نہیں کرتے یا اکثریت لا مذہب ہے ؟ جہاں تک میرا علم ہے تو شاید کوئی مذہب بھی اس کی اجازت نہیں دیتا خواہ آسمانی ہو یا غیر الہامی۔
اور اگر مذہب کوئی نہیں تو شادی کیا مقصد سمجھ کر کرتے ہیں کیا کوئی مجبوری ہوتی ہے ؟
 
arifkarim

معطل
باقی زندگی کتنی بچے گی۔
مان لو اثاثوں کی تقسیم سے بچتے ہیں
ایک ڈچ دوست میرے ساتھ ایک دورہ کررہا تھا شوگر مل کا۔ گیسٹ ہاوس میں میں نے پوچھا کیا شادی کی۔کہنے لگا نہیں۔ پھر کہنے لگا بیٹی کے لیے گفٹ خریدنا ہے۔ پوچھنے پر بتایا کہ 12 سال سے ایک گرل فرینڈ کے ساتھ رہ رہا ہے۔ مزید یہ بتایا کہ شادی کیوں نہیں کی۔
ہو سکتا ہے آپکے ڈچ دوست کی نیت خراب ہو۔ جہاں میں کام کرتا ہوں وہاں اکثر نارویجن شادی شدہ ہیں جنہوں نے بچوں کی پیدائش کے کئی سال بعد شادی کی۔
 
arifkarim

معطل
مذہبی قیود کا لحاظ نہیں کرتے یا اکثریت لا مذہب ہے ؟ جہاں تک میرا علم ہے تو شاید کوئی مذہب بھی اس کی اجازت نہیں دیتا خواہ آسمانی ہو یا غیر الہامی۔
اور اگر مذہب کوئی نہیں تو شادی کیا مقصد سمجھ کر کرتے ہیں کیا کوئی مجبوری ہوتی ہے ؟
ظاہر ہے اکثریت لامذہب ہے۔ شادی تو ایک رواج کے تحت کرتے ہیں۔ کیوں کیا جب دنیا میں کوئی مذہب موجود نہیں تھا اسوقت لوگ شادیاں نہیں کرتے تھے؟
 
Top