اجتماعی انٹرویو آپ کی بکٹ لسٹ

حسن ترمذی

محفلین
مائیں بھی کیا چیز ہوتی ہیں۔ :(
امی مجھ سے کہا کرتی تھیں کہ جب تم سگریٹ چھوڑ دو گے تو میں مٹھائی بانٹوں گی لیکن جب میرے پاس پیسے نہیں ہوتے تھے سگریٹ خریدنے کے تو لیتا بھی امی سے تھا اور وہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ میں سگریٹ لینے کے لیے پیسے مانگ رہا ہوں، دے دیا کرتی تھیں۔
واقعی سر جی
بے روزگاری کے دنوں جب سستی سگریٹ پیتا تھا تو امی کہتی تھی کہ "اے کیہڑی سگٹ پی ریا ایں بو بڑی گندی اے تے کھنگ وی ریا ایں " پھر چپکے سے پیسے دیدیتی تھیں کہ جا اچھے والے پی جو تو پیتا ہے ۔۔ اور اب بھی کبھی ایسا کرتا ہوں جان بوجھ کہتا ہوں کہ امی پیسے نہیں ہیں سگریٹ کے تو چھوٹے بھائی سے منگوادیتی ہیں :)
 
سعادت

تکنیکی معاون
مرنے سے پہلے میں موت کا تجربہ کرنا چاہتا ہوں یعنی اس کیفیت کا لیکن اس سے یہ نہ سمجھا جائے کہ میں مرنا چاہتا ہوں۔

رچرڈ فائنمن کے آخری الفاظ کے مطابق تو موت ایک بورنگ تجربہ ہے۔ :idontknow:

‪“I’d hate to die twice. It’s so boring.”
‎—last words (15 February 1988‌), according to James Gleick, in Genius: The Life and Science of Richard Feynman (1992), p. 438‬

‪“This dying is boring.”
‎—last words (15 February 1988‌), recalled by sister Joan Feynman, in Christopher Sykes, editor, No Ordinary Genius:‎ The Illustrated Richard Feynman (1994), p. 254‬

(ماخذ)
 
اوشو

لائبریرین
اُس نے مجھے سگریٹ سمیت قبول کیا تھا، سگریٹ تو میں نکاح سے عین پہلے بھی پی رہا تھا اور بعد بھی :)
میرے بہنوئی (میری ایک کزن کے شوہر جو مجھ سے عمر میں کافی بڑے ہونے کے باوجود اچھے دوست بھی ہیں) نے بڑا اچھا گر بتایا تھا۔
جب میں نے ان سے پوچھا کہ آپ شادی کے بعد بھی سگریٹ پی رہے ہیں! باجی نے سگریٹ چھڑوائے نہیں اب تک؟
تو کہنے لگے کہ میں نے اسے جذباتی داؤ پیچ کے ساتھ ہینڈل کر لیا ۔
میری جانب سے تفصیل پوچھنے پر بتایا کہ اس نے تو اصرار کیا تھا سگریٹ نوشی ترک کروانے پر لیکن میں نے اسے کہا کہ دیکھو! یہ ماں کی توہین ہو گی۔۔۔ وہ ماں جس نے مجھے جنم دیا، پال پوس کر بڑا کیا، اس کا حق بہت زیادہ ہے لیکن میں نے اس ماں کے کہنے پر سگریٹ نوشی ترک نہیں کی۔۔۔ آج اگر میں بیوی کے کہنے پر ترک کر دوں تو اول تو میرا ضمیر مجھے تا زندگی ملامت کرتا رہے گا اور دوم میری ماں کے دل پر کیا گزرے گی۔ لہٰذا آج کے بعد سگریٹ چھوڑنے کو مت کہنا۔ میں نہ تمہیں چھوڑ سکتا ہوں اور نہ سگریٹ۔

کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا جیسا ایک لطیفہ میں ہوا ۔

ایک بندے کی شادی ہوئی تو بارات والے دن اس نے ایک شادی شدہ دوست سے ، جس کی بیوی اس سے بہت امپریس تھی، پوچھا۔ "کہ مجھے بھی اپنی بیوی کو امپریس کرنے کا کوئی طریقہ بتاؤ؟"
دوست بولا"ایک ترکیب ہے۔ تم سگریٹ بہت پیتے ہو۔ کمرے میں جاتے ہی سگریٹ لگا لینا۔ اسے برا لگے گا تو تم کہنا"آپ کو سگریٹ پینا برا لگا ہے ؟ کہیں تو میں سگریٹ چھوڑ دوں"
بندے نے ایسا ہی کیا۔ پہلی رات کمرے میں جاتے ہی سگریٹ لگا لیا۔ تو نئی دلہن نے اس کی طرف غور سے دیکھا۔
وہ بولا" جناب! سگریٹ برا لگدا تے حکم کرو سگریٹ چھڈ دیاں؟"
(سگریٹ برا لگتا ہے تو بتائیں سگریٹ چھوڑ دوں؟)
بیوی بولی " نہیں ! میں کہن لگی ساں جے گولڈ لیف اے تے 2 کش مینوں وی لوانا"
(نہیں، اگر گولڈ لیف کا سگریٹ ہے تو 2 کش مجھے بھی لگوا دیں )
:ROFLMAO:
 
قیصرانی

لائبریرین
ننگا پربت کے قریب ایک مقام سیاحت فیری میڈوز موجود ہے۔ میری بکٹ لسٹ میں یہاں کی زیارت شامل ہے:
554b52be6a87d.jpg
برفانی بلندیاں پڑھ لیں مستنصر حسین تارڑ کی
 
مرنے سے پہلے میں موت کا تجربہ کرنا چاہتا ہوں یعنی اس کیفیت کا لیکن اس سے یہ نہ سمجھا جائے کہ میں مرنا چاہتا ہوں
میں کیا پائن اسی گل سوچنا بھی نہیں
میری ممانی کے بھنجے کی نئی نئی شادی ہوئی تھی اپنے ماں باپ کو بولا کے مجھے گاڑی لے کر دو کافی تنگ کر رہا تھا
ماں باپ کو ڈرانے کے لیے گندم میں رکھنے والی آدھی گولی کھائی تھی تاکہ گاڑی مل جائے لیکن گاڑی لیتا لیتا اگلے جہاں پہنچ گیا
 
برفانی بلندیاں پڑھ لیں مستنصر حسین تارڑ کی
بھائی مستنصر حسین تارڑ صاحب بھی لمبی لمبی چھوڑتے ہیں ایک سفرنامے میں جھیل سیف الموک کے بارے میں منظر کشی کرتے ہوئے زمین آسمان ایک کر دیا تھا رات کو پریاں اترتی ہیں اور پتا نہیں کیا کیا بیان کیا تھا۔
لیکن جب اپنی آنکھوں سے منظر دیکھا تو حقیقت بلکل مختلف تھی
 
زیک

مسافر

یعنی آپ نے پریاں نہیں دیکھیں؟
 
قیصرانی

لائبریرین
بھائی مستنصر حسین تارڑ صاحب بھی لمبی لمبی چھوڑتے ہیں ایک سفرنامے میں جھیل سیف الموک کے بارے میں منظر کشی کرتے ہوئے زمین آسمان ایک کر دیا تھا رات کو پریاں اترتی ہیں اور پتا نہیں کیا کیا بیان کیا تھا۔
لیکن جب اپنی آنکھوں سے منظر دیکھا تو حقیقت بلکل مختلف تھی
تارڑ صاحب نے یہ سفر نامے بہت برس قبل لکھے تھے، جب ان جگہوں پر عموماًغیر ملکی جایا کرتے تھے۔ آپ خود سوچیے کہ ایسی جگہ جہاں نہ ہونے کے برابر اور انتہائی صاف ستھرے لوگ جاتے ہوں (جو کوڑا کرکٹ نہ پھیلاتے ہوں) اور جب وہ ایسی جگہ بن جائے جہاں کڑاہی گوشت کے کھوکھے کھلے ہوں اور لوگ ہر طرح سے کوڑاکرکٹ ڈالنے کے عادی ہو گئے ہوں تو ان میں کتنا فرق ہوگا؟
 
یعنی پریاں بھی غیرملکی تھیں؟
 
زیک

مسافر
پریاں تو کیا کوئی پرا بھی دیکھنے کو نہیں ملا ہاں البتہ کئی نسلوں کے جن ضرور نظر آ جائے گئے جو گائڈ کے بہانے سیاحوں کا خون چوستے ہیں
چلیں اسی بہانے جن سے ملاقات ہو گئی۔ اب آپ محفل کی جنات والی لڑیوں میں گواہی دے سکتی ہیں۔

میں کاغان 1994 میں گیا تھا۔ سیف الملوک کے پاس کچھ کوڑا ضرور تھا مگر خوبصورت جگہ تھی
 
Top