بچپن کی باتیں

بڑے بھائی کو میں نے پڑوائی۔۔۔ چھوٹے نے سارے بدلے مجھ سے لے لیے :rollingonthefloor:
مجھے دیکھو بڑوں کے بھی نشانے پر میں ہی رہی اور چھوٹے کے بھی نشانے پر
کبھی کبھی میں امی سے پوچھا کرتی تھی میں سچ میں آپ کی بیٹی ہوں نا کہیں کسی کوڑا دان سے تو نہیں اُٹھایا مجھے :rollingonthefloor:
 
محمدظہیر

محفلین
بچپن میں ہم نے بھی ایسی بہت سی کہانیاں سنیں۔ مثلاً سیٹھ داؤد ابراہیم نے پاکستان کی حکومت کو آفر کی تھی کہ مجھے ہیروئن کا ایک شپ پاکستان کی بندرگاہ سے لے جانے کی اجازت دے دو تو میں پاکستان کا تمام قرضہ ادا کر دوں گا۔ :laughing:
میں تو سمجھا تھا صرف ہمارے یہاں اس قسم کی باتیں چھوڑی جاتی رہی ہیں
 
مقدس

لائبریرین
مجھے دیکھو بڑوں کے بھی نشانے پر میں ہی رہی اور چھوٹے کے بھی نشانے پر
کبھی کبھی میں امی سے پوچھا کرتی تھی میں سچ میں آپ کی بیٹی ہوں نا کہیں کسی کوڑا دان سے تو نہیں اُٹھایا مجھے :rollingonthefloor:
ویسے تمہیں کبھی بھائیوں نے کہا تھا کہ تم ان کی سگی بہن نہیں ہو بلکہ آڈاپڈ ہو۔۔۔۔ بڑا رلایا ہے مجھے چھوٹے والے نے
 
بچپن کا کوئی کارنامہ بھی تو بتائیں محمود بھائی
کارنامے تو بے شمار ہیں لیکن ان سب کا ماحصل یہی ہے کہ میں خاصا سوہانِ روح قسم کا بچہ تھا۔۔۔اپنے ہم عمر بچوں کی نسبت زیادہ چالاک ( پنجابی لفظ میسنا زیادہ مناسب ہے) اور شرارتی تھا۔۔۔چالاکی یہی تھی کہ سب شیطانیاں کر گذرنے کے باوجود گھر میں محلئے میں اور کلاس میں مجھے بے ضرر اور شریف بچہ ہی سمجھا جاتا تھا;););)
 
ویسے تمہیں کبھی بھائیوں نے کہا تھا کہ تم ان کی سگی بہن نہیں ہو بلکہ آڈاپڈ ہو۔۔۔۔ بڑا رلایا ہے مجھے چھوٹے والے نے
بڑے بھائی مجھے اکثر کہا کرتے تھے ہم ایک شادی سے آ رہے تھے کالی رات تھی آسمان پر چاند نکلا ہوا تھے جس کی روشنی میں کوئی تم ہمارے گھر کے دروازے پر پڑی ہوئی تھی امی نے کہا چلو لے چلو اسے اندر میں نے امی کو کہا تھا پتا نہیں کس کی بچی ہے پڑی رہنے دو لیکن امی کو تم پر ترس آگیا اور تم ہمارے ساتھ رہنے لگی:rollingonthefloor:
 
مقدس

لائبریرین
کارنامے تو بے شمار ہیں لیکن ان سب کا ماحصل یہی ہے کہ میں خاصا سوہانِ روح قسم کا بچہ تھا۔۔۔اپنے ہم عمر بچوں کی نسبت زیادہ چالاک ( پنجابی لفظ میسنا زیادہ مناسب ہے) اور شرارتی تھا۔۔۔چالاکی یہی تھی کہ سب شیطانیاں کر گذرنے کے باوجود گھر میں محلئے میں اور کلاس میں مجھے بے ضرر اور شریف بچہ ہی سمجھا جاتا تھا;););)
:rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
 
مقدس

لائبریرین
بڑے بھائی مجھے اکثر کہا کرتے تھے ہم ایک شادی سے آ رہے تھے کالی رات تھی آسمان پر چاند نکلا ہوا تھے جس کی روشنی میں کوئی تم ہمارے گھر کے دروازے پر پڑی ہوئی تھی امی نے کہا چلو لے چلو اسے اندر میں نے امی کو کہا تھا پتا نہیں کس کی بچی ہے پڑی رہنے دو لیکن امی کو تم پر ترس آگیا اور تم ہمارے ساتھ رہنے لگی:rollingonthefloor:
:rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: اور مجھے کہا گیا تھا کہ امی کو بیٹی کا بہت شوق تھا اس لیے تمہیں کئیر ہوم سے اڈاپ کیا گیا تھا :rollingonthefloor:
 
محمدظہیر

محفلین
کارنامے تو بے شمار ہیں لیکن ان سب کا ماحصل یہی ہے کہ میں خاصا سوہانِ روح قسم کا بچہ تھا۔۔۔اپنے ہم عمر بچوں کی نسبت زیادہ چالاک ( پنجابی لفظ میسنا زیادہ مناسب ہے) اور شرارتی تھا۔۔۔چالاکی یہی تھی کہ سب شیطانیاں کر گذرنے کے باوجود گھر میں محلئے میں اور کلاس میں مجھے بے ضرر اور شریف بچہ ہی سمجھا جاتا تھا;););)
میں کلاس میں پیچھے بیٹھنے والوں کے ساتھ گپے لگاتا تھا اور جب ہوم ورک بتانے کی باری آتی تو ہوم ورک بھی بتا دیتا تھا جس کی وجہ سے دوستوں کو مجھ پر غصہ آتا تھا ;)
 
فاتح

لائبریرین
ماحصل یہی ہے کہ میں خاصا سوہانِ روح قسم کا بچہ تھا۔۔۔اپنے ہم عمر بچوں کی نسبت زیادہ چالاک ( پنجابی لفظ میسنا زیادہ مناسب ہے)
اس پر کیا کہا جائے کہ ہونہار بروا کے چکنے چکنے پات یا پوت کے پاؤں پالنے میں ہی نظر آ جاتے ہیں؟
 
باباجی

محفلین
:rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: اور مجھے کہا گیا تھا کہ امی کو بیٹی کا بہت شوق تھا اس لیے تمہیں کئیر ہوم سے اڈاپ کیا گیا تھا :rollingonthefloor:
ہاہاہاہاہاہاہاہاہا
مجھے بچپن میں اپنے گہرے رنگ سے بہت چڑ تھی
باقی سب بہن بھائی گورے اور میں اکیلا
تو چھوٹے بہن بھائی مجھے چڑاتے تھے کہ امی نے ترس کھاکر مجھے گود لے لیا
بہت روتا تھا اسٹور میں چھپ کر
:)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کارنامے تو بے شمار ہیں لیکن ان سب کا ماحصل یہی ہے کہ میں خاصا سوہانِ روح قسم کا بچہ تھا۔۔۔اپنے ہم عمر بچوں کی نسبت زیادہ چالاک ( پنجابی لفظ میسنا زیادہ مناسب ہے) اور شرارتی تھا۔۔۔چالاکی یہی تھی کہ سب شیطانیاں کر گذرنے کے باوجود گھر میں محلئے میں اور کلاس میں مجھے بے ضرر اور شریف بچہ ہی سمجھا جاتا تھا;););)
محمود احمد بھائی، اس دھاگے میں قدم رکھنے کے بعد ثبوت دینا لازمی ہے :)
 
408577_10151434479467523_74372487_n.jpg
 
Top