بچپن کی باتیں

408577_10151434479467523_74372487_n.jpg
شکل سے ہی میسنے لگ رہے ہیں بھائی :rollingonthefloor:
 

عثمان قادر

محفلین
یہ تو کچھ بھی نہیں امی نے واشنگ مشین لگائی ہوئی تھی کپڑے دھونے کے لیے ساتھ میں ہی بجلی کا ایکسٹنشن بورڈ رکھا ہو تھا میں اور چھوٹا بھی کھیل رہے تھے ہمیں پتا تھا ایکسٹنشن بورڈ سے کرنٹ پڑتا ہے میں نے اپنے چھوٹے بھائی کو کہا آپ مجھے پکڑ کر رکھنا اور میں ایکسٹنشن بورڈ میں بانسی جھاڑو کا تنکا لگاتی ہوں ہم دونوں جھوٹی موٹھی کا مر جائیں گے۔
جو تنکا میں نےپکڑا تھا وہ فل پانی میں بھیگا ہوا تھا جیسے ہی میں نے تنکا ایکسٹنشن بورڈ میں لگا یا مجھے اور چھوٹے بھائی کو زور دار قسم کا جھٹکا لگا چھوٹے بھائی نے تو ضرور ضرور سے رونا شروع کر دیا مجھے خود جھٹکا لگا تھا لیکن امی کو بتانے سے گریز کر رہی تھی چھوٹے کے رونے کی وجہ سے مجھ قسمت ماری کی پھر سے شامت آ گئی اور پھر سے مار پڑی:cry2::cry2:
بچپن سے ہی خود کش بننے کا شوق تھا ۔۔۔
 

باباجی

محفلین
میں کلاس میں پیچھے بیٹھنے والوں کے ساتھ گپے لگاتا تھا اور جب ہوم ورک بتانے کی باری آتی تو ہوم ورک بھی بتا دیتا تھا جس کی وجہ سے دوستوں کو مجھ پر غصہ آتا تھا ;)
ہاہاہاہا کیا بات یاد دلادی
میں نے فرسٹ ایئر کامرس میں ایڈمیشن لیا تو شروع کے 5 ماہ کالج ہی نہیں گیا
گاؤں میں مزے کرتا رہا آخر امی نے سختی سے واپس آنے کا کہا تو میں واپس آیا اور ڈرتے ڈرتے کالج چلا گیا
کلاس ٹیچر نے بس اتنا کہا آنے والے ٹیسٹس میں تیرا پتا چلے گا
تو جناب ٹیسٹ آئے تو میں اکاؤنٹس اور بزنس میتھس میں پھنس گیا باقی سبجیکٹس آسان تھے ان کا رٹا لگا لیا
اکاؤنٹس اور میتھس میں ایک دوست نے چیٹنگ کروادی اور لطف کی بات یہ کہ اکاؤنٹس میں اس سے 5 نمبر زیادہ لیئے اس کے 82 تھے اور میرے 87
تو جناب ٹیسٹ کے رزلٹ کے بعد سر نے پکڑ لیا کہ تو کیسے پاس ہوگیا بے بھگوڑے
میں خاموش رہا تو سر نے کہا کہ ایک سوال پوچھوں گا تونے بتانا ہے ڈیبٹ ہے یا کریڈٹ میں نے کہا اوکے
اور پیچھے بیٹھے اپنے دوست کی منت کی کہ یار تیری مہربانی تو وہ اللہ کا بندہ راضی ہوگیا اور یہ طے پایا کہ سوال کے بعد جواب لیئے اگر وہ پیر مارے گا میری ڈیسک پہ تو ڈیبٹ اگر نہیں تو کریڈٹ
تو جناب سوال پوچھا گیا اور میرے دوست نے ایک کے بجائے 2،3 مرتبہ پیر مارا ڈیسک پہ تو میرے تو طوطے اڑ گئے کہ اب کیا جواب دوں
خیر کچھ دیر سوچنے کا ڈرامہ کرکے میں نے ڈرتے ڈرتے کہہ دیا کہ ڈیبٹ ہے تو جناب سر نے شاباشی دی اور کہا کہ تو جینئس ہے :)
یہ الگ بات ہے کہ فائنل میں رزلٹس کے بعد مجھے زبردستی انہوں نے فرسٹ ائیر رپیٹ کروائی :ROFLMAO:
 

نور وجدان

لائبریرین
مجھے دیکھو بڑوں کے بھی نشانے پر میں ہی رہی اور چھوٹے کے بھی نشانے پر
کبھی کبھی میں امی سے پوچھا کرتی تھی میں سچ میں آپ کی بیٹی ہوں نا کہیں کسی کوڑا دان سے تو نہیں اُٹھایا مجھے :rollingonthefloor:

یہ تو اکثر میں کہا کرتی تھی :laughing::laughing:
 

مقدس

لائبریرین
ہاہاہاہا اس کا ایسی کو تو بچپن کہتے ہیں :rollingonthefloor:
شرارت کوئی کرے پہلا الزام مجھے پر لگتا تھا
مجھے بھی یہی لگتا تھا کہ شرارت کوئی بھی کرے۔۔ سب دیکھتے میری ہی طرف تھے۔۔۔ یہ اور بات کہ میں ان کی توجہ بھائی کی طرف ڈائیورٹ کر دیا کرتی تھی :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
 

مقدس

لائبریرین
ویسے کیا بچپن تھا رات کو اُٹھ اُٹھ کر امی نے جو کھیر بنائی ہوتی تھی اس کو انگلیوں کے ساتھ کھا کر مکر جانا ہائےےےےے
ہی ہی ہی۔۔۔ ہماری امی سبزی بنا کر ہمیں کھلاتی اور اگر نہ کھائیں تو بھوکا سونے کو بھیج دیتیں۔۔۔ ان کے سونے کے بعد بابا ہمیں پیزا منگوا کر دیتے اور ہم ماما سے چھپ کر کھاتے :rollingonthefloor:
 
ہی ہی ہی۔۔۔ ہماری امی سبزی بنا کر ہمیں کھلاتی اور اگر نہ کھائیں تو بھوکا سونے کو بھیج دیتیں۔۔۔ ان کے سونے کے بعد بابا ہمیں پیزا منگوا کر دیتے اور ہم ماما سے چھپ کر کھاتے :rollingonthefloor:
اگر ہم کبھی بول دیں کے آج گوبھی نہیں کھانی تو یہ ہی الفاظ سننے کو ملتے۔
لیکن اب بچوں کی باری ہمیں ان کی منتیں کرنی پڑتی ہیں بیٹا کچھ کھا لو جو اچھا لے وہ بول دو میں بنا دیتی ہوں
 
Top