تعارف فقیر ِ راہ ہوں اور جستجو نگاہ کی ہے

اردو محفل کی بزم سخن کے دوستوں کی طرف سے تعارف کی فرمائش کی بدولت محفل میں موجود بزرگوں بھائیوں اور بہنوں بیٹیوں کو السلام و علیکم اور آداب عرض کرنے کا موقع ملا ہے۔ نام سعید الرحمن اور تخلص سعید ہے ، تعلق کے پی کے کے کوہساری خطے اور سید احمد شہید اور سید اسماعیل شہید کی نگری تحصیل بالاکوٹ سے ہے۔ بزنس ایڈمنسٹریشن اور اردو ادب میں ماسٹرز کے بعدگذشتہ بارہ برس سے متحدہ عرب امارات میں اپنا چھوٹا سا کاروبار کرتا ہوں۔
کر بھلا سو ہو بھلا۔ انت بھلے کا بھلا
 
آخری تدوین:

محمدظہیر

محفلین
وعلیکم السلام
اردو محفل میں خوش آمدید سعید صاحب
آپ کے نام اور چہرے میں پاکستانی کریکٹر سعید انور کی شباہت ہے : )
 
Top