کلاسیکی شعرا کے کلام سے انتخاب

حسان خان

لائبریرین

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
جب آپ روٹھتے ہیں تو مشکل سے منتے ہیں
اچھا سوار ہو جئے ، ہم اونٹ بنتے ہیں
شاہ نصیر(شاید)
عاطف بھائی ۔ اگر یادداشت دھوکہ نہیں دے رہی تو یہ ایک مرثیے کا شعر ہے اور شاید انیس یا دبیر میں سے کسی کا ہے ۔ یہ شعر اُس واقعہ کی طرف اشارہ کرتا ہے جو بقول شاعر ننھے منھے حسین رضی اللہ عنہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان ہوا ۔ اور بقول شاعر یہ کلام آنحضرت کی طرف سے حسین کے لئے ہے کہ جب وہ ان کو اپنی پیٹھ پر سواری کرارہے تھے ۔ اگر کسی دوست کے علم میں ہو تو اس کی توثیق یا تصحیح کردے۔
 
سید عاطف علی

مجھے یاد پڑتا ہے کہ آزاد کی آب حیات میں پڑھا تھا ۔ اچھی طرح البتہ یاد نہیں ۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
قصۂ شوق کہوں، درد کا افسانہ کہوں
دل ہو قابو میں تو اس شوخ سے کیا کیا نہ کہوں

خود ہے اقرار انہیں اپنی ستمگاری کا
پھر بھی اصرار ہے مجھ سے کہ میں ایسا نہ کہوں

آپ بیٹھیں تو سہی آ کے مرے پاس کبھی
کہ میں فرصت میں حدیثِ دلِ دیوانہ کہوں

(حسرت موہانی)​
 
فرخ منظور

لائبریرین
شبہ ناسخؔ نہیں کچھ میر کی استادی میں
آپ بے بہرہ ہے جو معتقدِ میر نہیں

(شیخ امام بخش ناسخؔ)
 
Top