مبارکباد جشنِ آزادی مبارک



خُدا کرے۔۔۔


احمد ندیم قاسمی


خدا کرے میری ارضِ پاک پر اُترے
وہ فصلِ گُل جسے اندیشۂ زوال نہ ہو

یہاں جو پھول کِھلے وہ کِھلا رہے برسوں
یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو

یہاں جو سبزہ اُگے وہ ہمیشہ سبز رہے
اور ایسا سبز کہ جس کی کوئی مثال نہ ہو

گھنی گھٹائیں یہاں ایسی بارش برسائیں
کہ پتھروں کو بھی روئیدگی محال نہ ہو

خدا کرے نہ کبھی خم سرِ وقارِ وطن
اور اس کے حسن کو تشویش ماہ و سال نہ ہو

ہر ایک خود ہو تہذیب و فن کا اوجِ کمال
کوئی ملول نہ ہو کوئی خستہ حال نہ ہو

خدا کرے کہ مِرے اِک بھی ہم وطن کے لئے
حیات جُرم نہ ہو ، زندگی وبال نہ ہو





--- جشنِ آزادی 2007 ----





میری بھی پسندیدہ نظم ہے یہ
 

سارہ خان

محفلین
پہلے بتانا تھا سارہ ۔۔۔ :)

الٰہی خیر۔۔۔ یہ آجکل ہم لوگ ایک جیسا سوچنے لگ گئے ہیں :)

کوئی بات نہیں شگفتہ ۔۔ لکھنا مقصد تھا نہ آپ لکھو یا میں ۔۔:)

اور خیر ہی ایک جیسا سوچ رہے ہیں ۔:)۔ مختلف سوچنے میں خیریت کو خطرہ ہوتا ہے ۔۔۔;):grin:
 

تفسیر

محفلین
pakday001.jpg
 

تفسیر

محفلین
تفسیر بھائی، یہ اس سال کی تصاویر ہیں کیا؟
شہزدای
کل رات کی ہیں۔ یہاں کل ہفتہ تھا۔ تو پاکستان کی 60 سالگرہ منا لی گئی۔ میں نے توجہ نہیں دی کےکوئی مقابلہ ہورہا ہے۔ اگر کہو تو نکال ہوں ۔ یا تم ان کو مقابلہ میں مت شامل کرنا۔
:)
بڑےبھیا

پاکستان کا جشنِ آزادی - لاس انجیلس - پاکستان لنک نیوز
.
 

تفسیر

محفلین
اسی سال کی تصویریں ہوں گی کہ وہاں والے بھی ہماری طرف کی طرح زیادہ ہی ایکٹو ہوں۔ ہماری طرف تو یومِ آزادی فیسٹیول 4 اگست کو ہو چکا۔

زکریا یہ بالکل صحیح ہے ۔
اور پھر لڑکیوں کو دیکھ لیں ( ارر ۔۔۔میرا مطلب ملبوسات سے تھا) اسی سال کا فیشن ہے ۔ آپ کا کیا خیال ہے۔:grin:
 

تفسیر

محفلین

ننھی مننی
آپ نے شروع سے ساری (40) تصویریں دیکھیں ۔۔۔
کباب، چکن تکا ، بریانی ، پلاؤ ، حلیم اور دہی بڑے ۔۔
رس ملائی ، قلفی ، لڈو ( ہاں لڈو بھی تھے) ۔۔۔
رنگ بر رنگ کے کپڑے اور آپ کی بھابھی نے مہندی بھی لگوائی ۔۔۔
گلوکار علی حیدر، سجاد علی، نجم شیراز بھی تھے۔۔۔
بہت مزا آیا۔
سب تھے، اگر آپ بھی ہوتیں تو عید دو ماہ جلد آجاتی۔
:(
بڑے بھیا
 
Top