ہم رہے یا نہ رہے راہ دکھا دی ہم نے

میری بات کو اس طرح سمجھ لیجیے کہ اگر واقعہ یوں ہوتا کہ آپ نے یہی تبصرہ انہی الفاظ کے ساتھ کسی عام آدمی کے کمنٹ پر کیا ہوتا تو یقینی طور پر آپ کو اس پر وہ مخالفت دیکھنے کو نہ ملتی جو اس وقت مل رہی ہے اور بات آئی گئی ہو جاتی ایسے میں مجھ سمیت کسی کو اتنا گراں نہ گزرتا۔ ہر چند اُس صورت میں بھی آپ کے الفاظ کی تائید تو شائد میرے لیے مشکل ہو ہی جاتی مگر میں آپ کی شعر فہمی، پسندیدگی اور جذبہِ خلوص کی وکالت کرتے ہوئے اپنے ضمیر پر کوئی بوجھ محسوس نہیں کرتا جو مجھے اس وقت محسوس ہو رہا ہے
 
بہرحال میری مجبوریا تو آپ کے غموں کا مداوا تو نہیں کر سکتیں اور یہ جو محفل میں آتے ہی آپ کی پروفائل ناپسندیدہ ، غیر متفق اور مضحکہ خیز جیسے مارکس سے سرخ ہو چکی ہے اسے میں "ہرا" نہیں کر سکتا ۔ بس آپ سے دست بستہ گزارش ہے کہ آپ بھی پرانے زخموں کو ہرا نہ کریں۔ اور اس بات کو سمجھنے کی کوشش کریں کہ آپ کی لاعلمی کی وجہ سے معاملات کچھ بگاڑ کا شکار ہوئے ہیں بہرحال یہ اختتامِ تعلقات نہیں ہے ۔ معاملات رفتہ رفتہ بہتر ہو جائیں گے ۔ محفلین کے حوالے سے میں آپ پر واضح کر دینا ضروری سمجھتا ہوں کہ یہاں لوگ بہت سلجھے ہوئے اور نفیس ہیں جو بلا وجہ نہیں جھگڑتے اور مثبت طرزِ فکر رکھتے ہیں ( آپ چاہیں تو اس فہرست میں مجھے بھی شامل سجھ سکتے ہیں مگر یہ آپ کا صوابدیدی اختیار ہے ) اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ آپ بھی مثبت فکر کے ساتھ دستِ دوستی دراز کریں گے۔
 
شزہ مغل

محفلین
عینک؟ ارے بھئی اسے کہیں ادھر ادھر تلاش کیجئے ہاتھ مار کر۔ میرے تو اپنے چشمے کا نمبر بڑھ گیا ہے اسی لئے تو غوغا کناں ہوں کہ مِری آنکھیں مجھے دے دو ۔ اب تک وہاں ستر (70) سے زیادہ شذرات آ چکے۔ کبھی چکر کھائیے گا، میرا مطلب ہے چکر لگائیے گا۔
آئیییں،،،
یہ زمین کو کیا ہوا گھومنے کیوں لگی؟؟؟

ارے نہیں زمین نہیں گھومنے لگی آنکھیں واپس لینے گئی تھی اور محمد یعقوب آسی بھیا نے مجھے چکر کھلا دئیے۔۔۔
پھر کبھی آؤں گی چکر لگانے جب آنکھیں مل جائیں گی
 
شزہ مغل

محفلین
عزیزہء من۔ ایسا ہو جانا بعید از قیاس بھی نہیں۔ کواکب کی جھلملاہٹ میں کبھی کبھی اصلی آنکھیں بھی دھوکا دیتی محسوس ہوتی ہیں، چشمے ہوں نہ ہوں، کچھ خاص فرق نہیں پڑتا۔ اور کبھی یوں بھی لگتا ہے کہ ۔۔۔ "میں خود آیا نہیں لایا گیا ہوں"۔ واللہ اعلم۔ بندے کو حسنِ ظن رکھنا چاہئے۔ بقول متَشاعر ۔۔۔۔۔۔
حسن آخر حسن ہے ہو حسنِ ظن یا حسنِ زن
تو اگر اپنا نہیں بنتا نہ بن اس کا تو بن
۔۔۔
بھیا معذرت کے ساتھ، اس شعر کا پہلا مصرعہ تو یاد نہیں مگر دوسرا مصرعہ کچھ یوں تھا(میرے علم کے مطابق)
تو اگر میرا نہیں بنتا نہ بن، اپنا تو بن
 
شزہ مغل

محفلین
یہ دیکھو شزہ مغل ،
اسی لیے بیٹیوں کو رحمت کہا جاتا ہے ۔ پوری بحث میں آپ کے کمنٹس پڑھتے ہوئے ایسا محسوس ہوتا رہا جیسے چھوٹی سی بٹیا رانی کو جیسے ہی گھر کے ماحول میں معمولی سی تلخی کا احساس ہوا ، انہوں نے فوراً کبھی ایک سے دلار کیا کبھی دوسرے کو ہنس کہ دیکھا ، کوئی شرارت کرکے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی کہ کسی طور یہ ماحول ختم ہو اور بات کسی تلخی کی طرف نہ جائے ۔ سچ پوچھو تو "تمھارے" اس انداز نے احساس کے ان دریچوں پر دستک دی ہے جو ۔۔۔۔۔۔۔۔ خیر ۔

اللہ آپ کو ہمیشہ ہنستا مسکراتا رکھے ۔ اس "تمھارے" کا بُرا مت مانئے گا ۔ یہ سیاق و سباق ، موضوع اور جذبات کا تقاضہ تھا ۔
بھیا آپ نے پھر آخر میں مشکل باتیں کہہ دیں۔۔۔۔ :atwitsend::atwitsend::atwitsend:
ویسے کہتے ہیں منہ آئی بات روکنی نہیں چاہیئے۔ کون سے دریچے؟؟؟؟

جزاک اللہ دعا کے لیے۔
 
شزہ مغل

محفلین
ابن رضا بھائی، میں آپ کی رائے کا دل کی گہرائیوں سے احترام کرتا ہوں، یہ ایک معقول بات ہے۔ تاہم میری گزارشات کی وجہ وہ نہیں جو آپ کو محسوس ہو رہی ہے ۔ اور نہ ہی آپ کا یہ دوست اخلاقی طور پر دیوالیہ پن کا شکار ہے کہ ایسا فسادی کام کرے کہ پہلے خود دعوت دے پھر مکر جائے ۔ وللہ مجھ سے ایسی توقع نہ رکھیں۔

کمال کرتے ہیں ابن رضا بھائی، دوستوں سے بھی کوئی معذرت کرتا ہے بھلا ؟ آپ ہمارے دوست ہیں اگر کہیں ہم سے غلطی ہو تو بجائے اسکے کہ غیر ٹوکیں بہتر یہ ہے کہ دوست ہی ایک دوسرے کو سیدھی راہ پر بلاتے رہیں ۔

بہت نواش ابن رضا بھائی۔
شکر ہے گرمی میں تھوڑی ٹھنڈی ہوا تو آئی
 
شزہ مغل

محفلین
عمران صددیقی بھائی،
قطعاً ایسی کوئی بات نہیں ، کہ آپ سوچیں کہ ایک تو آپ نے میرے کلام کی تعریف کی اور ( اپنے تئیں) میرے خاطر زمانے سے دشمنی مول لی ، اور میں نے بجائے کسی بہتر رویے کہ ، آپ کے لہو سے اپنے لباس پر نقش و نگار بنانا شروع کر دیے۔ یا اپنے مقاصد کی تکمیل کے لیے آپ کی "جرات اظہار" کو پہلے ڈھال اور بعد میں ٹیشو پیپر بنا لیا۔

ایسا ہر گز نہیں ہے ، ہر چند آپ کی بات نا مناسب ہو گئی ، مگر اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ نے محترم جناب محمد یعقوب آسی کو مخاطب کر کے کہا اس لیے آپ کی بات اعتدال سے ہٹی ہوئی معلوم ہوئی۔ ورنہ وہ جذبہِ پسندیدگی جوآپ کے کمنٹ کا محرک بنا اس خالص جذبے پر میں آپ کا ممنون ہوں ۔ اور بے حد شکرگزار ہوں ۔
ارے بس بھی کر دیجیئے۔
چلو اچھے بچوں کی طرح ہاتھ ملاؤ
لڑائی لڑائی معاف کرو، اللہ کا گھر صاف کرو
 
شزہ مغل

محفلین
بہرحال میری مجبوریا تو آپ کے غموں کا مداوا تو نہیں کر سکتیں اور یہ جو محفل میں آتے ہی آپ کی پروفائل ناپسندیدہ ، غیر متفق اور مضحکہ خیز جیسے مارکس سے سرخ ہو چکی ہے اسے میں "ہرا" نہیں کر سکتا ۔ بس آپ سے دست بستہ گزارش ہے کہ آپ بھی پرانے زخموں کو ہرا نہ کریں۔ اور اس بات کو سمجھنے کی کوشش کریں کہ آپ کی لاعلمی کی وجہ سے معاملات کچھ بگاڑ کا شکار ہوئے ہیں بہرحال یہ اختتامِ تعلقات نہیں ہے ۔ معاملات رفتہ رفتہ بہتر ہو جائیں گے ۔ محفلین کے حوالے سے میں آپ پر واضح کر دینا ضروری سمجھتا ہوں کہ یہاں لوگ بہت سلجھے ہوئے اور نفیس ہیں جو بلا وجہ نہیں جھگڑتے اور مثبت طرزِ فکر رکھتے ہیں ( آپ چاہیں تو اس فہرست میں مجھے بھی شامل سجھ سکتے ہیں مگر یہ آپ کا صوابدیدی اختیار ہے ) اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ آپ بھی مثبت فکر کے ساتھ دستِ دوستی دراز کریں گے۔
ہاں چلو اب دوستی کر لو اور اسی خوشی میں محمد یعقوب آسی ، محمد عمران صددیقی اور ادب دوست بھیا ہم سب کو ٹریٹ دیں گے۔
تو پھر کون سے ہوٹل میں دے رہے ہیں ٹریٹ؟؟؟؟
 
یہ اسی زمین پر کہا گیا مصرع ہے "توارد"
توارد نہیں حضور، یہ واردات ہے۔ علامہ کا شعر یوں ہے :

اپنے من میں ڈوب کر پاجا سراغِ زندگی
تو اگر میرا نہیں بنتا نہ بن، اپنا تو بن

وہ تو ہم نے (غالباً) محمد خلیل الرحمٰن صاحب کی تحریک پر مصرع سازی کی تھی، کہ:۔
حُسن آخر حُسن ہے، ہو حُسنِ ظن یا حُسن زَن
تو اگر اپنا نہیں بنتا نہ بن اُس کا تو بن

آخری تدوین:
ہاںںںں۔۔۔
یہ والا تھا شعر۔
میں نے دوسرا مصرعہ تو ٹھیک بتایا نا

توارد نہیں حضور، یہ واردات ہے۔ علامہ کا شعر یوں ہے :

اپنے من میں ڈوب کر پاجا سراغِ زندگی
تو اگر میرا نہیں بنتا نہ بن، اپنا تو بن

وہ تو ہم نے (غالباً) محمد خلیل الرحمٰن صاحب کی تحریک پر :bee: مصرع سازی :bee: کی تھی، کہ:۔
حُسن آخر حُسن ہے، ہو حُسنِ ظن یا حُسن زَن
تو اگر اپنا نہیں بنتا نہ بن اُس کا تو بن

:warzish: :chill:
 
بھیا آپ نے پھر آخر میں مشکل باتیں کہہ دیں۔۔۔۔ :atwitsend::atwitsend::atwitsend:
ویسے کہتے ہیں منہ آئی بات روکنی نہیں چاہیئے۔ کون سے دریچے؟؟؟؟

جزاک اللہ دعا کے لیے۔

دریچوں والی بات پھر مشکل ہو جائے گی اور ہو سکتا ہے اب کی بار آپ "اپنے بال" نہ نوچیں ۔۔۔ :p:p
 
ہاں چلو اب دوستی کر لو اور اسی خوشی میں محمد یعقوب آسی ، محمد عمران صددیقی اور ادب دوست بھیا ہم سب کو ٹریٹ دیں گے۔
تو پھر کون سے ہوٹل میں دے رہے ہیں ٹریٹ؟؟؟؟

دوستی ؟ ہماری دشمنی کب ہوئی تھی ؟
بٹیا، قابلِ احترام بزرگ جناب محمد یعقوب آسی صاحب ، گفتگو سے پہلے بھی انتہائی قابلِ احترام تھے ، اور گفتگو کے اختتام پر بھی آپ کے احترام میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی۔ ہم اپنے خاندان میں بھی تو اپنے بزرگوں کی کسی بات پر کبیدہ خاطر ہو تے ہیں نہ ؟ اور اسی کیفیت میں کبھی کبھی اپنا "احتجاج رکارڈ" کرا دیتے ہیں ، بس اس سے زیادہ اور کوئی بات نہیں ۔ میں اس سے قبل بھی دل کی گہرائیوں سے آپ کی عزت کرتا تھا اور اب بھی کرتا ہوں آپ کی علمی قدرو منزلت کا تہہِ دل سے قائل ہوں آپ کی بزرگانہ شفقت سے بھی مستفید ہوتا رہا ہوں۔ میری دعا ہے کہ اللہ آپ کا سایہ ہمارے سروں پر تادیر سلامت رکھے ۔ آمین ۔

جہاں تک عمران صاحب کی بات ہے تو میں اپنا نقطہء نظر اُن پر بھی واضح کر چکا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ انجانے میں ہونے والی اپنی اس غلطی کا تدارک بھی فرمائیں گے۔
اور جہاں تک ٹریٹ کی بات ہے تو جب کبھی اسلام آباد آیا تو آپ کی ضیافت استاد محمد یعقوب آسی صاحب کی سربراہی میں کرنے کی کوشش کرونگا ان شاءاللہ
 
پہلی اور آخری بات سمجھ آئی۔ باقی کو برگر میں رکھ کر کھا لیتی ہوں کیونکہ آپ نے پتا نہیں کب اسلام آباد آنا ہے اور مجھے ابھی بھوک لگی ہے۔۔۔۔۔
 
شزہ مغل

محفلین
اللہ کا گھر (دل) پہلے ہی صاف ہے شزہ :p
بس مسئلہ زبان کا تھا وہ کیا کہتے ہیں پنجابی میں "کوٹھے تے مصلہ، ساڈی گل لائے اللہ":):)
اپنا دل بھی اور دوسروں کا دل بھی صاف کرنا چاہیئے۔
ویسے تو کوئی اس صفائی کا صلہ نہیں دیتا مگر جس کا گھر ہے وہ بہت خوش ہوتا ہے۔
 
شزہ مغل

محفلین
بھیا ادب دوست! مجھے سمجھ آ رہی ہے بس ماحول کو تھوڑا معتدل کرنے کے لیے ڈرامہ کر رہی ہوں۔
چھوٹی سی تو زندگی ہے۔ دکھ تکلیفیں بنا بتائے آ جاتی ہیں۔ تو کیا ہم جان بوجھ کر خوشیوں کے چند پھول بھی نہیں کھلا سکتے؟؟؟
 
Top