موسم کا حال!

حسن علوی

محفلین
اس تھریڈ میں آج سے ہم اپنے اپنے مقام کے موسم کا ایک سرسری سا جائزہ لیا کریں گے۔ تفصیلات بیان کرنے والے پر منحصر ہیں۔
ویسے اسلام آباد کا رہائشی ہونے کے ناطے یہ بتاتا چلوں کے آج کا موسم کافی خوشگوار ہے۔
جبکہ عوام پر خطرات کے سائے مسلسل منڈلا رہے یہں (چند سیاسی عوامل کے باعث)
آپ بھی اپنے متعلقہ موسم سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے گا :) :)
 
کراچی کا موسم۔ حسبِ معمول صبح کے ٹھنڈے ٹھنڈے موسم کے بعد اب گرمی کا زور بڑھتا جارہا ہے۔ موسم گرم ہے، لوگ گرم ہیں اور پھر کے۔ای۔ایس۔سی والے۔۔۔ وہ آج کل دوبارہ گرما گرمی کا مظاہرہ کرنے لگے ہیں۔ کراچی والوں کو قیامت کی گرمی سہنے کی مشق کروائی جارہی ہے۔۔۔۔ ;)
 

ماوراء

محفلین
میں نے ایک ہفتہ گرمی میں اتنا شور مچایا کہ اس کے بعد موسم ایسا بدلا کہ اب گرمی آنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ جولائی کا پورا مہینہ بارش ہوئی یہاں تک کہ کچھ شہروں میں سیلاب آ گیا۔ اور ابھی بھی باہر سے کبھی بارش تیز اور کبھی آہستہ ہونے کی آواز آ رہی ہے۔ مختصر یہ کہ بہت سردی ہے۔:(
 

فاتح

لائبریرین
ہمارے ہاں تو آج کل درجہ حرارت عموماً 45 سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر جاتا ہے اور کم از کم درجہ حرارت بھی 35 ہوتا ہے اور وہ بھی صرف صبح کے 3 یا 4 بجے۔ بلا کی گرمی ہے۔
 

زیک

مسافر
فاتح آپ کی پوسٹ کے بعد سوچا ہ واضح کر دوں کہ جب میں نے کہا کہ یہاں بہت گرمی ہے تو میرا مطلب تھا کہ یہاں درجہ حرارت آج 33 ڈگری تھا۔
 

فاتح

لائبریرین
زکریا صاحب یہ درجہ حرارت تو موسمِ سرما میں ہوتا ہے یہاں یعنی 30 یا 33۔
 

ماوراء

محفلین
کل تو کافی گرمی تھی۔ 22 سینٹی گریڈ۔ سب نے شکر کیا کہ بارشیں ختم ہوئیں۔ لیکن۔۔۔ آج پھر سارا دن بارش ہوتی رہی۔:rolleyes:
 

ماوراء

محفلین
نہیں فاتح صاحب، یہاں کی گرمی بھی عجیب قسم کی ہوتی ہے۔ (یا مجھے لگتا ہے) یہاں کی اتنی گرمی میں بھی بہت زیادہ گرمی ہو جاتی ہے۔ مجھ سے تو پاکستان کی گرمی برداشت ہو جاتی تھی لیکن یہاں کی نہیں ہوتی۔:confused:
 

فاتح

لائبریرین
جی ماورا پاکستان کی گرمی عموماً خشک ہوتی ہے اس لئے قابلِ برداشت بھی ہوتی ہے مگر یہاں ایک تو گرمی شدید اور ستم در ستم یہ کہ ہوا میں نمی کا تناسب بھی 80 فی صد بلکہ بعض‌اوقات اس سے بھی زیادہ ہو جاتا ہے۔ باہر نکلو تو سانس رکنے لگتی ہے۔
 

ساجد

محفلین
فاتح اور ماوراء ، آپ کہاں اور کس خطے کی گرمی کی بات کر رہے ہیں؟
ویسے فاتح عشق کی آشفتہ سری کے اسیر ہیں ان کو تو گرمی کی شکایت کرنا ہی نہیں چاہئیے۔ عشق تو صحراؤں میں بھی گلزار کا مزا دیتا ہے۔:cool:
اور ماوراء کے ڈریم لینڈ میں بھی گرمی کا بول بالا ہے ۔ سنا ہے کہ خوابوں کی دنیا بڑی حسین ہوتی ہے اگر اس دنیا میں بھی گرمی کا یہ حال ہے تو لگتا ہے کہ ان کا ڈریم لینڈ سبی میں واقع ہے۔:)
 

فاتح

لائبریرین
فاتح اور ماوراء ، آپ کہاں اور کس خطے کی گرمی کی بات کر رہے ہیں؟
ویسے فاتح عشق کی آشفتہ سری کے اسیر ہیں ان کو تو گرمی کی شکایت کرنا ہی نہیں چاہئیے۔ عشق تو صحراؤں میں بھی گلزار کا مزا دیتا ہے۔:cool:

ساجد صاحب وہ دراصل ایک شعر تھا سلیم کوثر کا کہ
بس ہمیں عشق کی آشفتہ سری کھینچتی ہے
رزق کے واسطے ہم نے کبھی ہجرت نہیں ‌کی​
اسی شعر کو مقام کے خانے میں درج کر دیا تھا۔ بندہ آپ کا ہمسایہ ہی ہے یعنی متحدہ عرب امارات میں بود و باش ہے ان دنوں۔;)
 

قیصرانی

لائبریرین
ماوراء نے درست کہا۔ یہاں بھی درجہ حرارت 23 ڈگری تھا دن کو۔ ناقابل برداشت ہو رہا تھا :( سوچا کہ سوئمنگ پر نکل جاؤں پر پھر یاد آیا کہ جھیل کافی گہری ہے اور تیرنا ابھی پوری طرح سے نہیں آیا
 

ماوراء

محفلین
فاتح اور ماوراء ، آپ کہاں اور کس خطے کی گرمی کی بات کر رہے ہیں؟
اور ماوراء کے ڈریم لینڈ میں بھی گرمی کا بول بالا ہے ۔ سنا ہے کہ خوابوں کی دنیا بڑی حسین ہوتی ہے اگر اس دنیا میں بھی گرمی کا یہ حال ہے تو لگتا ہے کہ ان کا ڈریم لینڈ سبی میں واقع ہے۔:)
اپنے ڈریم لینڈ کی تو بات ہی کچھ اور ہے۔ جس موسم کو اشارہ کیا، وہی موسم اسی وقت آ گیا۔ میں ذرا امی سے ملنے ان کی دنیا میں آئی ہوئی تھی۔ :)
 

تیشہ

محفلین
:( :mad: کمبخت گرمی کی وجہ سے آج کھڑکیاں کھول رکھی ہیں یہ چھوٹے چھوٹے کیڑے پتنگے کتنا ستا مارتے ہیں
zczcz.gif
آگے میں نے گھنٹہ لگا کر مار کر اڑائے ہیں اب پھر کوئی اس دیوار پر بیٹھا ہوا ہے تو کوئی الماری کے اوپر :( اور میں ہاتھ میں کوئی کتاب پکڑے انکے پیچھے پیچھے ۔ اب تو مجھے بھی چکر آنے لگے ہیں ۔ ۔
cry6.gif
 

زیک

مسافر
یہاں آج 37 ڈگری تھا۔ بہت شدید گرمی اور پورا ہفتہ اسی طرح کے موسم کی توقع ہے۔
 
Top