فونٹ بنانے سے متعلق معلومات اکٹھی کریں!

ایک وضاحت درکار ہے۔ یہ جو فائلز مہیا کی گئی ہیں بنام ’’صدف سوفٹویر کی بائنریز اور سورس کوڈ‘‘۔۔۔ ان کے لیے صرف اتنا طریقہ لکھا ہے کہ TTF کی فائلز کو ونڈوز کی فونٹ ڈائریکٹری میں کاپی کردیں۔۔۔ یہ کرنے کے بعد جب میں اپلیکشن فائلر چلا رہا ہوں تو یہ ایرر آتا ہے:
There are no currently printer installed.
یہ کیا وجہ ہے؟

بھائی ممکن ہے کی کوئی مناسب پرنٹر نا موجود ہو۔ آپ HP Laserjet printer انسٹال کرلیں۔ یہ سوفٹ ویر صرف فونٹ کی لئے مثالیں دینے کے لئے فراہم کیا ہے۔ یہ معمولی سا ایڈیٹر ہے، زیادہ توقع نہ رکھئے گا۔ پرنٹر کے ڈرایور کی اس پروگرام کو ضرورت ہوتی ہے۔ کیونکہ WYSIWYG ڈسپلے کے لئے پرنٹر استعمال ہوتا ہے۔ Open Type اسکی ضرورت نہیں ہوتی۔
 
فاروق، آپ ایک عظیم خدمت سرانجام دے رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ دوستوں کی دلچسپی روز افرزوں بڑھتی جائے گی۔ میں اس موضوع پر نظر رکھے ہوئے ہوں۔ میرا ارادہ اس کو الگ تھریڈ میں علیحدہ کر دینے کا ہے۔ اس کے علاوہ میرا آئیڈیا یہ بھی ہے کہ صدف سوفٹویر کو ڈاٹ نیٹ پر پورٹ کرنے کا آغاز کیا جائے۔ اس میں ہمیں آپ کی رہنمائی کی ضرورت ہوگی۔ اس ایکسرسائز کا فائدہ یہ ہوگا کہ اس طرح ہمارے پاس ایک اردو نستعلیق کمپوزنگ سوفٹویر کی بنیاد فراہم ہو جائے گی۔ اگر ایک مرتبہ یہ کام ہو جاتا ہے تو پھر اسی پیٹرن پر کلک اور میرعماد وغیرہ کے فونٹس بھی اس میں سپورٹ کرنا ممکن ہو جائیں گے۔ بہرحال ابھی تو یہ صرف ایک ویژن ہے اور ابھی اس تک کافی فاصلہ طے کرنے کی ضرورت ہے۔

جی، ڈاٹ نیٹ پر پورٹ کرنے کا آئیڈیا بہت اچھا ہے،
میرا اصل مقصد یہی ہے کہ جب ہم سب مل کر پہلا OpenType فونٹ خط رعنا سے بنائیں تو سب کچھ یہاں درج ہوتا جائے اور اسی طریقہ کار سے پھر نستعلیق مزید فونٹ بنانا ممکن ہو۔ پھر اپنے شاکر صاحب کے کارناے دیکھ کر ہم عش عش کریں گے اور شکربجا لایا کریں‌گے۔ خط رعنا میں کچھ معمولی خامیاں ہیں مثلا ب کے BE اور MM شیپ کچھ مزید چوڑiے ہونے چاہیے، اور تمام MM شیپ کم از کم 2 قط ہونے چاہئیے۔ اس طررح کی اصلاحات سے نتائج بہتر ہوتے چلے جائیں گے۔ اس وقت خط رعنا کے فونٹ، ان کی کنکشن ٹیبلز، صدف کا ایڈیٹر ایک طرف اور میں اکیلا۔ روزگار یعنی دہاڑی اپنی جگہ۔ تو بہت ساری کمی اور خامیاں رہ گئی۔ آب آپ سب کا ساتھ ہے، انشاءاللہ سب کچھ مزید نکھر جائے گا۔ بس میں یہان کچھ دیر سے آیا لیکن دیر آئید، درست آئید - کہ ہر کام کا وقت مقرر ہے۔
والسلامُ
 
بہت شکریہ، ربط 'ذب" کرنے کا۔ یہ ذب کس کا مخفف ہےِ؟
آپ ساتھیوں کے Comments & Questions سے مجھے تفصیلات بہم پہنچانے میں آسانی ہوتی ہے۔ جو نہ سمجھ میں آئے پوچھئے، تاکہ بعد میں آنے والے حضرات کو آسانی ہو۔
 

الف عین

لائبریرین
آج میں نے بھی صدر ڈاؤن لوڈ کر لیا لیکن بعد میں یہاں دیکھنے سے معلوم ہوا کہ فانٹ انسٹال کرنے کے بعد یہ کام کرتا ہے، سو ابھی اسے کام کرتا بھی دیکھ لیا ہے۔ ان پیج کے صوتی سے مختلف کی بورڈ ہے۔ اب اس رعنا فانٹ کے ساتھ کل دو دو لہاتھ کر کے دیکھتا ہوں۔
 
اعجاز صاحب، خوشی ہوئی یہ جان کر۔
صدف اور رعنا فونٹ ہو سکتا ہے موجودہ معیار پر نہ پورے اتریں۔ بس مقصد یہ ہے کہ نستعلیق فونٹ بنانے کی ٹکنالوجی عام ہوجائے۔ آپ سب کی بیش قیمت آرا مجھے ممد و معاون ہوتی ہیں خیالات یکجا رنے میں۔
 
اعجاز صاحب۔ آپ نے Pak Nastaleeq کا volt work کا لنک فراہم کیا تھا۔ مجھے پاک نستعلیق کا Font جو کہ اس volt work کے ساتھ کاہو، درکار ہے۔ کیا آپ بتا سکتے ہیں کے وہ لنک کہاں ہے؟ کیا آپ دون کا لنک فراہم کر سکتے ہیں؟ پیشگی شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
فاروق، پاک نستعلیق کا وولٹ سورس ابھی عام دستیاب نہیں ہے۔ اس پر محسن حجازی کام کر رہے ہیں اور یہ کام مقتدرہ کے مرکز فضیلت میں ہو رہا ہے۔ میں محسن حجازی سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ آپ سے رابطہ کریں تاکہ کوئی مفید معلومات کا تبادلہ ہو سکے۔
 

الف عین

لائبریرین
فاروق نبیل کی بات درست ہے۔ اس کا وولٹ ورک مل جائے تو کچھ ممکن ہے۔
میں نے فانٹس دیکھے رعنا در اصل دو فانٹس سے بنا ہے، اور وولٹ کے بغیر ممکن نہیں اس کے ساتھ کچھ کرنا۔ لے آؤٹ ٹیبل بنائیں تو بات بن سکتی ہے کہ ایک نستعلیق فانٹ بن جائے۔ بغیر وولٹ کے کوشش می‫‫ں وقت لگے گا اور مکمل نستعلیق شاید نہ بن سکے۔
 
اب میں کچھ چھوٹے چھوٹے سے سوالات کرنا چاہتا ہوں جو میری عقل میں سما نہیں سکے۔
یہ ٹیبل بنانے کا تذکرہ کئی بار ہوا ہے۔ یہ ٹیبل کہاں بنے گا؟ فونٹ ایڈیٹر میں یا پھر صدف کے سورس کوڈ میں جو C files اور H files موجود ہیں، ان کو کسی طرح بنانا ہوگا۔۔۔؟
 
ایک بات اور جو مجھے اب سمجھ آئی، وہ یہ کہ نستعلیق فونٹ بنانے کے لیے ہلکی پھلکی پروگرامنگ اور کوڈنگ کی ضرورت بھی پڑتی ہے۔ نسخ کی طرح کسی فونٹ ایڈیٹر پر صرف شکلیں اٹھانے کا کام نہیں کرنا پڑتا۔۔۔ ٹھیک؟
 
ایک جگہ پر آپ نے یہ تحریر فرمایا تھا:
ہم نے دیکھا کہ لفظ ع کے نسخ میں 4 ممکنہ اشکال ہیں۔

ابتدائی Beg or B
درمیانی Mid or M
iانتہائی End Connected or E
یکتا Stand Alone or S

جب آپ کی بورڈ پر ٹائپ کرتے ہیں تو لفظ ع کے لئے صرف ایک ہی حرف Character داخل ہوتا ہے، اور یہی لفظ محفوظ ہوتا ہے۔ یہ عموما حرف کی S form ہوتا ہے۔ حروف سے ترسیمہ بنتا ہے، لیکن حرف کی باقی شکلیں --- ععع --- صرف دکھانے کے لئے ہوتی ہیں ان کو محفوظ نہیں کیا جاتا ہے، تو جو حرف کی بورڈ پر ہوتے ہیں انکی مجموعے کو کوڈ پیج کہتے ہیں - اس طرح‌ ہر حرف کا صرف ایک کوڈ ہوتا ہے۔

اس میں لفظ کے محفوظ ہونے کا جو ذکر ہے اس کی بھی کچھ مزید وضاحت فرمادیں۔ خاص طور پر اس جملہ کی کہ:

جب آپ کی بورڈ پر ٹائپ کرتے ہیں تو لفظ ع کے لئے صرف ایک ہی حرف Character داخل ہوتا ہے، اور یہی لفظ محفوظ ہوتا ہے۔ یہ عموما حرف کی S form ہوتا ہے۔ حروف سے ترسیمہ بنتا ہے، لیکن حرف کی باقی شکلیں --- ععع --- صرف دکھانے کے لئے ہوتی ہیں ان کو محفوظ نہیں کیا جاتا ہے،
 
فی الحال یہی سوالات۔ شاید یہ بڑے بے تکے سوالات ہوں لیکن میں چونکہ ابتدائی درجہ کا طالبعلم ہوں اس لیے سمجھنے میں زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے۔ امید ہے، زحمت نہ ہوگی!
 
فاروق، پاک نستعلیق کا وولٹ سورس ابھی عام دستیاب نہیں ہے۔ اس پر محسن حجازی کام کر رہے ہیں اور یہ کام مقتدرہ کے مرکز فضیلت میں ہو رہا ہے۔ میں محسن حجازی سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ آپ سے رابطہ کریں تاکہ کوئی مفید معلومات کا تبادلہ ہو سکے۔
کوئی بات نہیں۔مجھے یقین ہے کہ ہم انشاء اللہ بنا لیں گے۔ اس کے علاوہ volt work سے شرف ابتدائی مدد ملتی۔ اس لئے کےپاک نستعلیق کے کیریکٹر کم ہیں۔ میں نے دیکھا کہ volt فونٹ ایڈیٹر نہیں ہے۔ یہ کسی حرف کی شکل نہیں بدل سکتا۔ لیکن بہت سے دوسرے کام کر سکتا ہے۔ یہ تھوڑے دن کے بعد دیکھیں گے، اس Open Source Nastalique Font میں ہم کوئی ایسا کام نہیں کریں گے جو قابل اعتراض‌ہو۔
 
فاروق نبیل کی بات درست ہے۔ اس کا وولٹ ورک مل جائے تو کچھ ممکن ہے۔
میں نے فانٹس دیکھے رعنا در اصل دو فانٹس سے بنا ہے، اور وولٹ کے بغیر ممکن نہیں اس کے ساتھ کچھ کرنا۔ لے آؤٹ ٹیبل بنائیں تو بات بن سکتی ہے کہ ایک نستعلیق فانٹ بن جائے۔ بغیر وولٹ کے کوشش می‫‫ں وقت لگے گا اور مکمل نستعلیق شاید نہ بن سکے۔
جس وقت میں نے یہ فونٹس بنائے اس وقت TrueType ایڈیٹرز صرف 256 کیریکٹرز ایڈٹ کر سکتے تھے۔ اس لئے دو فونٹس بنانے پڑے۔ پاک نستعلیق میں‌کم کیریکٹرز ہیں اور نفیس نستعلیق میں زیادہ۔ خط رعنا میں 400 کے قریب شیپس ہیں۔ ہم اس میں سے کچھ شیپس کم کرسکتے ہیں اور کریں گے۔ دونوں فونٹس کو آپس میں merge کر دینا بہت ہی آسان ہے اب۔ FontoGrapher ہو سکتا ہے۔ Volt میں دیکھنا پڑے گا۔
open Type میں مکمل نستعلیق بنانا ہی ہمارا مقصد ہے۔ لیکن ان concept کی آپ دیکھ رہے ہیں کہ ضرورت ہے۔ volt work میں Kerning & connection انفارمیشن ہے اور نقطوں کی ہینڈلنگ ہے۔ اس کی باری ابھی آرہی ہے۔ سٹیپ بائی سٹیپ
 
اب میں کچھ چھوٹے چھوٹے سے سوالات کرنا چاہتا ہوں جو میری عقل میں سما نہیں سکے۔
یہ ٹیبل بنانے کا تذکرہ کئی بار ہوا ہے۔ یہ ٹیبل کہاں بنے گا؟ فونٹ ایڈیٹر میں یا پھر صدف کے سورس کوڈ میں جو C files اور H files موجود ہیں، ان کو کسی طرح بنانا ہوگا۔۔۔؟

بہت ہی اچھا سوال ہے۔ یقینا اس قسم کی لاجک کی ضرورت ہوتی ہے لیکن OpenType میں یہ logic موجود ہے۔ ہم کو صرف ٹیبلز بنانے ہونگے ، میں جلد ہی single shape anatomy لکھنے جارہا ہوں۔ آپ کو اس وقت اندازہ ہوگا کہ ہر شیپ میں کیا کیا انفارمیشن ہوتی ہے۔ سوالات کا سلسلہ جاری رکھیں۔ مجھے اندازہ رہتا ہے کہ کس بات کی مزید وضاحت کرنی ہے۔
 
Top