فونٹ بنانے سے متعلق معلومات اکٹھی کریں!

راج

محفلین
اعجاز صاحب یہ وولٹ کیا ہے-
انگلش میں اسے Walt کہیں گے ؟
اس کا پورا نام کیا ہے - شاید میں تلاش کرسکوں-
 
میری تلاش کے مطابق یہ MS VOLT ہے۔ درج ذیل ربط سے میں نے اسے حاصل کیا:
(ربط حذف)
لیکن اسے استعمال کیسے کرنا ہے؟ اس کی سمجھ نہ آسکی۔
 

الف عین

لائبریرین
درست ہے یہ وو؛ٹ ایم ایس وولٹ ہے اور بڑی ٹھڑھی کھیر ہے یہ۔ اس کے ٹیوٹوریل بھی نیٹ پر دستیاب ہیں اس کے باوجود میں اسے سیکھنے کی اب تک مہلت نہیں نکال سکا۔ مجے تو یہی آسان لگتا ہے کہ کسی وولٹ سے نکلے فانٹ کے گلفس تبدیل کر دئے جائیں ایف سی پی پروگرام میں۔ اور پھر استعمال کر کے دیکھیں کہ اعراب وغیرہ درست بیٹھ رہے ہیں یا نہیں، ورنہ پھر ان کے کنٹورس کو ادھر ادھر کرنا ضروری ہوگا۔ یہ ایف سی پی میں ممکن ہے۔ میرا مشورہ ہے کہ آپ لوگ فجر نستعلیق فانٹ پر تجربات کریں۔ اس کے لئے عباس ملک کو ای میل بھیج دیں ورنہ میں ہی ان کو اطلاع دے دوں گا۔ یہ ان کے لائسینس میں شامل ہے۔ اس فانٹ میں نقاط کی نشست درست نہیں ہے۔ اسور اگر آپ کسی مخصوص خط کا فانٹ تشکیل کرنا چاہتے ہیں تو دوسرے حروف بھی بدل دیں۔ وولٹ میں ہی کام کرنا ضروری ہو تو مھر محسن حجازی کا دامن تھامیں۔۔۔
پہلے نستعلیق فانٹ پروجیکٹ والی فورم کے سارے پیگامات بھی ایک بار پڑھ لیں تاکہ اندازہ ہو جائے کہ کیا کیا کام ہو سکا ہے اس ضمن میں اب تک۔
 

الف نظامی

لائبریرین
محسن حجازی نے کہا:
ایک مختصر کتاب لکھنے کا اردہ ہے۔۔۔ اردو ار انگریزی دونوں میں۔۔۔ پی ڈی ایف میں دستیاب ہوگی۔۔۔ اردو ایریبک فانٹ ڈیویلپمنٹ۔۔۔ ایزی ٹو فالو سٹیپس۔۔۔اے اللہ ہمت عطا فرما۔۔۔
آمین۔۔۔۔
محسن نظامی شدت سے آپ کی کتاب کا انتظار ہے۔
 

حنا فیصل

محفلین
واہ کیا بات ہے

سب سے پہلے تو سب کو مبارک باد
دوسرا انتظار کر رہے ہیں محسن صاحب کی کتاب کا
تیسرا میں نے بھی چھلانگ لگائی اس سیکھنے کے میدان میں
تو چھلانگ میری سوچ سے زیادہ بلند ہوئی جس کا تصور شاید میں کر سکتی ایک خاص دوست کی عنائت خاص ہوئی ۔۔۔۔۔۔۔
نام ہر گز نہ زبان تک لائوں گی مگر جس دیدہ دلیری سے میں نے
ان سے معلومات اکھٹی کی اسی رفتار سے علم کے تھپیڑے میری ان نرم و نازک علم کی متلاشی گالوں پر پڑے
اس اک ملاقات نے ہمیں کر دیا ان کا دیوانہ تو دوسری میں کچھ
عالم اضطراب ہو گا
مبارک مبارک سب کو یہ عظیم کام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چلتی ہوں اس دعا کے ساتھ کہ جب دوبارہ ملوں تو کچھ معلومات فراہم کر سکوں
واسلام
 
نستعلیق کی ماہیئت

http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=5344&page=3
یہاں ہم نستعلیق فونٹ بنانے کے concepts ڈویلپ کریں گے۔ ان concpet کی مدد سے نستعلیق فونٹ بنانے میں مدد ملے گی۔ درج زیل فائل ڈاون لوڈ کرلیں، میں اسکی فائلز کو نستعلیق کی لاجک سمجھانے میں استعمال کروں گا۔ اس فائل میں صدف ونڈوز کا ایک معمولی ورژن اور نستعلیق اور نسخ کا سورس کوڈ C لینگیویج میں شامل ہے۔ جو Concepts ہم ڈولپ کریں گے اس سے آپ volt یا کسی دوسرے پروگرام میں نستعلیق پر کام کے قابل ہو سکیں گے۔ بنیادی نظریات Concepts بہر صورت ضروری ہیں۔ امید ہے کے دوسرے حضرات opentype کے بنیادی اور مترادف خیالات و نظریات شامل کرکے اس ٹیوٹوریل کو مزید بہتر بنائیں گے۔
صدف سورس، فونٹ اور بائینری فائلز
اگر آپ اس کوڈ کو کسی پروڈکشن سسٹم میں استعمال کریں تو مجھ سے اجازت لے لیں۔ تعلیمی مقاصد کے لئے کوئی پابندی نہیں ہے۔

میں آرٹیکلز یہاں پوسٹ کرتا رہوں گا۔ اور دعا کرتا ہوں کہ جلد سینکڑوں نستعلیق فونٹ دوڑتی نظر آئیں۔

مخلص،
 
نسخ کیسے لکھی جاتی ہے۔

صاحبو! سب سے پہلے حوصلہ افزائی کا شکریہ پھر ساتھ کام کرنے کی لگن کا شکریہ۔ ذہن میں رکھئے کہ نتائج فوری برآمد نہ ہونگے کہ یہ تمام فونٹس بن جائیں۔ لیکن یہ مجھے یقین ہے کہ تھوڑے دنوں‌میں ہی آپ سب کو نظر آنے لگے گا کہ نستعلیق کا فونٹ کس طرح بنے گا۔ میں یہ ڈسکشن یہاں لے آیا ہوں۔جوکہ زیادہ مناسب ہے۔

تو شروع کرتے ہیں۔
گو کہ آپ سب یہ جانتے ہی ہیں کی نسخ‌ کیسے لکھی جاتی ہے لیکن ہم کو کچھ نئے الفاظ اور تعاریف کی ضرورت ہے جو ہم بعد میں استعمال کریں گے، سب سی پہلے دیکھتے ہیں کی نسخ کیسے لکھی جاتی ہے۔
اردو (یا عرب، فارسی) کی رسم الخط میں حروف کی شکلیں الفاظ میں حرف کی جگہ کہ لحاظ سی بنتی ہے۔ اس کی علاوہ ہر کیریکٹر ہمیشہ ایک ہی بیس لائین پر ہوتا ہے۔ ہر حرف کی 4 عدد اشکال درکار ہیں
1۔ ابتدائی - Begining (BEG) x
2۔ میانی - Middle (MID) x
3۔ انتہائی- End Connected (ECN) x
4۔ یکتا - Stand Alone (SAL) x
ہم BEG, MID, ECN اور SAL بارہا استعمال کریں گے۔ ذرا ذہن میں رکھ لیں
مثال یہ ہے۔
eee.gif

اس امیج میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ حروف کی 4 اشکال کیسی ہیں اور نوٹ کریں کہ ہر شکل ایک ہی بیس لائن پر ہے۔ یہ انفارمیشن ہمیں نستعلیق میں مدد دے گی۔ اب دیکھتے ہیں کے ان کا انتخاب کس طرح کیا جاتا ہے۔

حرف کی اشکال کا انتخاب:
کسی لفظ میں حرف کی شکل کا انتخاب کرنے کی لئے اس سے پچھلے اور اگلے کیریکٹر کو دیکھتے ہیں۔ بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ مناسب اکل معلوم کرنے کے لئے کوئی بہت ہی کمپلکس لاجک استعمال ہوتی ہوگی۔ میری ایک بات یاد رکھئیے نستعلیق اور نسخ دونوں کسی ماہر انجینٌر نے ایجاد کی تھیں۔اس کا ہر پہلو لاجیکل ہے۔ کسی اٹکل پر مبنی نہیں۔ یہ میرے حساب سے دنیا کا اڈوانسڈ ترین رسم الخطوط ہیں۔ میں نے تو صرف ریسرچ کی ہے، اس کے موجدین کی داد دیتا ہوں کہ وہ یقینا جیومیٹری کے ماہرین تھے۔ دیکھتے جائیے میرے ساتھ جب میں اس جیومیٹری اور منطق کو آہستہ آہستہ unfold کرتا ہوں۔ تو اب آپ دیکھئیے فایلز
<group.tab> <shape.tab> <inprtab.tab> اور naskacsd.c
naskacsd = Naskh Automatic Character Shape Determination.
ہر حرف کا شیپ معلوم کرنے کا فارمولا ہے۔

1۔ اگلے پچھلے اور درمیانی حرف کا کوڈ پوائنٹ لیں، ہمارا کوڈ پیج چونکہ ذرا بگڑا ہوا ہے۔ لہذا تھوڑا زیادہ کام کرنا پڑا ہے۔

rch = inprtab[ritch] & 0x7f ;
mch = inprtab[midch] & 0x7f ;
lch = inprtab[lftch] & 0x7f ;
بنیادی طور پر اوپر کا کوڈ صرف مدد کے لئے ہے کی کسی بھی کوڈ پیج کو نارملائز کیا جائے۔
اب ہر کیریکٹر کا ایک گروپ تیبل ہے۔ ےعنی ہر اردو کا حرف 3 مین سے ایک گروپ میں ہے۔ اور right , left حرف کا گروپ یہ بتاتا ہے کہ درمیانے حرف کی شکل کیا ہوگی۔
اس کا فارمولا یہ ہے۔
//NaskACSD begins here
if (grouptab[rch] == 2 ) // pick up a shpae for ritech
shpch = shapetab[(mch )][(((grouptab[lch])+1) | 2)] ;
else
shpch = shapetab[(mch )][((grouptab[lch]) & 1)] ;
آپ کو اتنی تفصیل جاننے کی ضرورت تو نہیں لیکن ہم اس بات کا بار بار تذکرہ کریں گے کہ لفظ کا شیپ معلوم کریں اور یہ concept نستعلیق میں کام آئے گا۔ ذہن میں رکھئے کہ ایک لفظ کا وہ حصہ جو مکمل طور پر جڑا ہو ترسیمہ یا Glyph کہلاتا ہے۔ ہم آئندہ ترسیمہ استعمال کریں گے۔ مثال اس کی یہ ہے۔ لفظ پاکستان میں پا ، ایک ترسیمہ ہے۔ کستا ، ایک ترسیمہ ہے۔ اور ن ایک SAL حرف ہے۔ ہم یہ ٹرمنالوجی استعمال کرتے ہوئے آگے بڑھیں گے۔

تو گویا اب تک ہم یہ سیکھ چکے ہیں کہ نسخ لفظ میں حرف کے 4 شیپ ہوتے ہیں اور ہر شیپ ایک ہی بیس لائن پر ہوتا ہے۔ اور ان شیپ کو معلوم کرنا منطقی ہے، کیونکہ یہ تمام (نسخ اور نستعلیق) کی شکلیں جیومیٹری کے اصولوں اور منطقی طریقہ کار پر مبنی ہیں۔
اب ہم آئندہ آنے والے دنوں میں یہ سمجھیں گے کہ نستعلیق میں حرف کی کتنی شکلیں ممکن ہیں۔ ان کی بیس لائن کس طرح معلوم کی جاتی ہے اور نستعلیق کے حرف میں کیا کیا انفارمیشن ہوتی ہے۔ اور ہر شکل میں کس کس انفارمیشن کی ضرورت ہے۔ اس تمام معلومات کو سمجھنے کے بعد ہم کسی بھی نستعلیق کیریکٹر کی بنیادی انفارمیشن کسی فونٹ ایڈیٹر میں یا اوپن ٹائپ میں داخل کرنے کے لائق ہوجائیں گے۔ اس مرحلے پر ہم VOLT یا ایسے ہی کسی سسٹم کی معلومات کے مطابق ایک فونٹ بنانا شروع کریں گے۔ فونٹ کی تکمیل بذات خود ایک باریک بینی کا کام ہے۔ لیکن ان concept کے بغیر ممکن نہیں۔
اس دوران میں اوپر دی گئی فائلز کو ڈاون لوڈ کر لیں۔ اس میں صدف کا ایک معمولی سا ایڈیٹر اور 2 نستعلیق کے فونٹ ہیں۔ انسٹرکشن دیکھ کر انسٹال کرلیں، ہم اپنی مثالوں میں صدف سے بھی مدد لیں گے، ان concepts کو سمجھنے کے لئے۔
باقی آئندہ۔
تمامتر خلوس کے ساتھ صاحبو اور دوستوں کو سلام۔
 
جزاک اللہ خیرا فاروق بھائی۔ یہ وقت کی اہم ضرورت تھی جس پر آپ نے کام شروع کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو کامیابی دے۔ آمین!
 
غالبا 1994 یا 1995ء کی بات ہے جب ہمارے ڈوس بیسڈ کمپیوٹر 586 پر صدف کا پروگرام استعمال ہوا۔ کراچی میں شاہد بٹ ہوا کرتے تھے جن کے توسط سے یہ پروگرام ملا۔ اس وقت میری عمر کوئی 8،9 سال تھی اس لیے زیادہ تفصیل تو اب یاد بھی نہیں ہے۔ بہرحال! کل ابو سے ذکر کیا تو ابو نے صدف پروگرام کی بے حد تعریف کی۔۔۔ شاید اس زمانے کی ایک گائیڈ بک بھی کہیں رکھی ہوگی۔۔۔!
یہ خوش قسمتی ہے کہ فاروق صاحب اب خود بنفس نفیس یہاں تشریف لاکر ہمیں اپنا علم منتقل کررہے ہیں۔ اللہ انہیں جزائے خیر دے۔۔۔ آمین
 

شاکرالقادری

لائبریرین
صدف سورس، فونٹ اور بائینری فائلز
اگر آپ اس کوڈ کو کسی پروڈکشن سسٹم میں استعمال کریں تو مجھ سے اجازت لے لیں۔ تعلیمی مقاصد کے لئے کوئی پابندی نہیں ہے۔
فاروق بھائی آپ کا اوپر مہیا کیا گیا ربط جو صدف سورس فونٹ اور بائینری فائلز کے ڈائون لوڈ کے لیے ہے
کام نہیں کر رہا اور میں یہ فائلیں ڈائون لوڈ نہیں کر پایا براہ کرم ان کا کوئی اور ربط فراہم ہو سکے تو فراہم کیجیے شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم، فاروق، میں نے یہ ڈاؤنلوڈ تو کر لیا ہے لیکن ایڈیٹر میں ٹیکسٹ کی جگہ جنک ڈسپلے ہو رہا ہے۔ میرے پاس ونڈوز ایکس پی ہے۔ ابھی میں نے سورس کوڈ کمپائل کرکے نہیں دیکھا۔ اسے build کرنے کی کوئی خاص ہدایات ہیں؟
 
ایڈیٹر انگریزی کے لئے درست کام کرتا ہے لیکن اردو کے لئے وہ جنک دکھاتا ہے :(

دیر سے جواب دینے کی معذرت۔
آنسٹالیشن کی ہدایات آپ کو readme file میں مل جائیں گی۔ بہت آسان ہے۔ 2 TTF files آُ‌پ ونڈوز کی فونٹ کی ڈائریکٹری میں‌ copy کرلیں۔ نستعلیق ڈسپلے ہونا شروع ہوجائیگی، کوئی موجودہ فائل کھول کر دیکھ لین۔ ذہن مین رکھیں کہ یہ کام ہم صرف نستعلیق کو سمجھنے کے لئے کر رہے ہیں۔ یہ سمجھیں کہ اس کے بعد آپ کو سینا پرونا ے یعنی ایک فونٹ بنانا تو آجائے گا، لیکن وہ فونٹ کتنی خوبصورت ہوگیِ؟ یہ آپ پر منحصر ہے۔ دوران ہفتہ تو تھوڑا مصروف رہتا ہوں، لیکن سنیچر اور اتوار کو زیادہ وقت ہوتا ہے۔
کوشش رہے گی کے دوران ہفتہ جوابات دے سکوں تاکہ سلسلہ نا ٹوٹے۔
والسلام
 
السلام علیکم، فاروق، میں نے یہ ڈاؤنلوڈ تو کر لیا ہے لیکن ایڈیٹر میں ٹیکسٹ کی جگہ جنک ڈسپلے ہو رہا ہے۔ میرے پاس ونڈوز ایکس پی ہے۔ ابھی میں نے سورس کوڈ کمپائل کرکے نہیں دیکھا۔ اسے build کرنے کی کوئی خاص ہدایات ہیں؟

گذشتہ ہدایات پر عمل کریں۔ XP میں چیک کرچکا ہون،
unzip کرنے کہ بعد TTF files کو c:\windows\fonts میں کاپی کردیں
آور جس ڈائری میں صدف انسٹال کیا ہے، فی الحال اسی ڈائریکٹری سے چلالیں۔ میں نے ابتدا میں صرف نسخ اور نستعلیق کا مکمل سورس رکھا ہے کہ آپ کو صرف تھوڑی سی فائلز ہی دیکھنی ہوں اور آپ باقی سورس کوڈ میں‌ کھو نا جائیں۔

ٰمیں مکمل سورس کوڈ اتوار کو ہی رکھ پاؤں‌ گا۔ کیونکہ میں کام کے سلسلے میں کیلیفورنیا میں ہون، اور سورس کود گھر (ہیوسٹن) پہ ہے۔ واپسی سنیچر تک ہوگی۔
والسلام
 
فاروق بھائی آپ کا اوپر مہیا کیا گیا ربط جو صدف سورس فونٹ اور بائینری فائلز کے ڈائون لوڈ کے لیے ہے
کام نہیں کر رہا اور میں یہ فائلیں ڈائون لوڈ نہیں کر پایا براہ کرم ان کا کوئی اور ربط فراہم ہو سکے تو فراہم کیجیے شکریہ

کوئی صاحب ہمارے شاکر بھائی کی مدد کریں اور فائلز یہاں رکھ دیں
والسلام
 
Top