فونٹ بنانے سے متعلق معلومات اکٹھی کریں!

علوی امجد

محفلین
میں محترم فاروق بھائی کی اجازت سے "خط رعنا" کو اوپن ٹائپ میں کنورٹ کرنے کا کام کافی حد تک مکمل کرچکا ہوں۔ انشاء اللہ جلد ھی مکمل نستعلیق فانٹ کے ساتھ یہ تھریڈ پھر زندہ ہوگی۔ انشاء اللہ۔
 
اللہ زندہ رکھے آپ کو امجد علوی بھائی ہم سب کی دعائیں آپ کے ساتھ ہے اور ہمیں یقین ہے کہ آپ جیسے مخلص دوستوں کے رہتے ہوئے ایک دن ہمیں ایک مکمل نستعلیق فانٹ میسر ہوگا انشاءاللہ
 
الف عین

لائبریرین
علوہ امجد اکثر دھماکہ کرتے رہتے ہیں۔
بھئ جلدی سے میدان میں اتاریں اس رعنا فانٹ کو۔۔۔ تو اس سے دو دو ہاتھ کئے جائیں۔
 
فانٹ سازی میں کسی حد تک مبتدی ہونے کے ناتے ایک سوال میرے بھی ذہن میں آرہا ہے۔ علمائے فونٹ سازی سے سوال یہ ے کہ فانٹ بناتے اگر کسی دوسرے فانٹ سے ترسیمہ جات اُٹھا کر ﴿مثلاً ان پیج کے فانٹس کو اگر یونیکوڈ میں تحویل کرتے وقت اگر انپیج فانٹس کے ترسیمہ جات کو کاپی کر کے﴾ ہم اپنے فانٹ فاءل میں پیسٹ کر کے فانٹ تیار کرتے ہیں اور باقی یونیکوڈ پروگرامنگ ﴿مثلا ایم ایس وولٹ کا استعمال﴾ خود کر کے اسے یونیکود فانٹ میں تحویل کر لیا جاءے تو اس میٰں قانونی یا اخلاقی ﴿الکٹرانک معاملات میں﴾ لحاظ سے کیا صورت حال ہے؟ از راہ کرم رہنما فرماءیں۔ کیونکہ نسخ میں اکثر فانٹس تو مجھے ایسے ہی لگتے ہیں جیسے ایک دوسرے کی کاپی پیسٹ ہے ماسواءے چند ایک فانٹس کے۔

جزاکم اللہ خیر الجزا
 
arifkarim

معطل

قانونی مسئلہ تب ہوتا ہے جب آپ پر کیس ہو جائے۔ جب تک کیس نہ ہو، اسوقت تک کوئی مسئلہ نہیں۔
 
باسم

محفلین
صدف اور نستعلیق کا مکمل سورس کوڈ http://pak.net/sfwsrc.zip پر رکھ دیا ہے۔ جو صاحب چاہیں ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں۔ یہ ایک اردو نستعلیق کا ایڈیٹر ہے۔ سورس کوڈ دس سال پرانا ہے اور کچھ فائلیں‌20 سال پرانی ہیں :)
بہرحال یہ کوڈ جدید IDE C compilers میں کمپائیل ہوجانا چاہئے۔ اس میں NSHAPE.C اور nacsd.c ایک نستعلیق رینڈرنگ انجن ہے۔ جو Trutype fonts کی ساتھ کام کرتا ہے۔ یہ انجن مختلف ٹیبلز جو کہ tab.* فائلز میں ہیں۔ کسی پروگرام کی مدد سی کنٹرول کئے جاسکتے ہیں۔ کوئی صاحب لکھیں ایسا پروگرام۔ اس کے علاوہ نقاط لگانے کے طریقے میں Improvements کی ضرورت ہے۔ نقاط کا الگ ایڈیٹر ہو تو بہت اچھا ہو۔ گو کہ اب اوپن ٹائپ سے کافی افاقہ ہے۔ لیکن یہ ایک اوپن سورس نستعلیق انجن ہے۔ کم از کم لوگ اس کو پڑھ کر نستعلیق کو سمجھ سکتے ہیں۔

مزید پرانا کوڈ صرف MS C compiler 1.5.4 میں ہی استعمال ہوسکتا ہے۔ یہ کوڈ صرف عجائب گھر میں رکھے جانے کے قابل ہے۔ یہاں ہے۔
http://pak.net/sfwsrc_c154.zip

اس سے بھی پرانا کوڈ جو DOS 3.1 پر تھا۔ خلیل احمد اقبال صاحب کے پاس ہوتوہو، ایڈیٹر ٹربو پاسکال اور نستعلیق کا کوڈ X86 Assembler میں تھا۔ مجھے کبھی اس کی Diskette مل گئی تو یہاں رکھ دوں گا :)
(جی! عمر کے تعلق سے یہ عرض ہے کہ یاد نہیں کہ پہلے ہزار سال کتنے ہزار سال پہلے گننا چھوڑ دیے- البتہ میری تصویر؟ وہ تازہ ہی ہے) :) :)
کوئی ہے پروگرامر؟
 
میں محترم فاروق بھائی کی اجازت سے "خط رعنا" کو اوپن ٹائپ میں کنورٹ کرنے کا کام کافی حد تک مکمل کرچکا ہوں۔ انشاء اللہ جلد ھی مکمل نستعلیق فانٹ کے ساتھ یہ تھریڈ پھر زندہ ہوگی۔ انشاء اللہ۔

خط رعنا، خط ریما اور اسی طرح صدف کا ونڈوز ، اور ڈوس کا سورس کوڈ اب پبلک ڈومین میں ہے ۔ اردو نیشنل سپورٹ کی اب ضرورت نہیں یہ ۔ اس کے کی بورڈ ، ڈسپلے اور پرنٹر ڈرائیورز اب کسی نا کسی طرح سے بہت سے آپریٹنگ سسٹم کا حصہ ہیں ۔ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ یہی کوڈ استعمال ہوا ہے بلکہ میں فنکشنز کی بات کررہا ہوں ۔
پرانے کام سے نئے کام میں مدد لینے اور کوئی نئی ایجاد کرنے میں کیا برائی ہے۔ میں کسی غیر قانونی یا غیر اخلاقی قدم کی ہمت افزائی نہیں کررہا لیکن آج تک میں نے کوئی عام منادی نہیں دیکھی کہ نوری نستعلیق سے ملتا جلتا کوئی خط نہیں بنایا جاسکتا۔ 1986 میں تو یہ بات سمجھ میں آتی تھی کہ نوری نستعلیق کو کاپی نا کیا جائے لیکن اس سے ملتا جلتا اصل خط تو کوئی بھی لکھ سکتا ہے اور اس کو ڈیجی ٹائز کر سکتا ہے۔ امریکہ کے قانونی اصول یہان درج ہیں کہ پیٹینٹس کب ایکسپائر ہوتے ہیں اور کاپی رائیٹس کب
http://www.stopfakes.gov/faqs/how-long-does-patent-trademark-or-copyright-protection-last
 
Top