خان اکادمی کی اردو تعلیمی ویڈیوز !

الف نظامی

لائبریرین
الحمد للہ ، گلوبل سائنس کو وہ واحد پاکستانی ادارہ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے جو اب تک مشہور زمانہ " خان اکیڈمی" کی لگ بھگ سات سو تعلیمی ویڈیوز ، اردو میں ترجمہ کر کے یو ٹیوب پر اپ لوڈ بھی کر چکا ہے۔ یقین نہ آئے تو یو ٹیوب پر KhanAcademyUrdu نامی چینل ملاحظہ کر لیجیے۔
وہاں آپ کو مذکورہ سات سو ویڈیوز اس ناچیز ( علیم احمد ، مدیر اعلی ماہنامہ گلوبل سائنس ) کی آواز میں بزبانِ اردو سنائی دے جائیں گی۔
جن احباب نے ہماری آواز سن رکھی ہے ، انہیں ہمارا لب و لہجہ پہچاننے میں دشواری نہیں ہوگی تا ہم نئے سننے والوں کو اشارتا بتاتے چلیں کہ خان اکیڈمی کے جن اردو تراجم میں بولنے والے کی آواز میں اُتار چڑھاو ہو ، جذبات ہوں ، تاثرات ہوں اور کہیں کہیں ہنس پڑنے کا انداز بھی ہو ، بس وہی آواز ہماری (علیم احمد) کی ہے۔ اگر اب بھی نہیں سمجھ پائے تو بتاتے چلیں کہ حیاتیات ، کیمیا ، نامیاتی کیمیا ، طبیعات ، جیومیٹری اور احتمالیات و شماریات کی زیادہ تر ویڈیوز ہم نے ہی خان اکیڈمی کے لیے اردو میں ترجمہ کر کے اپنی آواز میں ریکارڈ کی ہیں۔ یہ کام کتنا معیاری ہے؟ اس کا فیصلہ آپ خود کیجیے اور ہمیں بھی آگاہ کیجیے۔

"ماہنامہ گلوبل سائنس ستمبر2013 سے لیا گیا اقتباس"
 
نبیل

تکنیکی معاون
یہ تو واقعی تاریخی اہمیت کا کام ہے۔ مجھے حیرانی ہے کہ اتنے عرصے تک اس پر میری نظر نہیں پڑی۔ جن لوگوں نے بھی اس کام میں حصہ لیا، سب تعریف کے مستحق ہیں۔ :applause:
 
تجاویز:

1۔ اس سمت میں مزید کام کی ضرورت ہے۔ اس کے لئے خان اکیڈمی کی اپنی ویب سائٹ پر بہت ساری تجاویز موجود ہیں۔ جو یہاں دیکھی جاسکتی ہیں
https://www.khanacademy.org/contribute

2۔ گلوبل سائنس کی مدد کے لئے فنڈ اکٹھا کرنے کی مہم چلائی جائے ،
3۔ ان تمام ویڈیوز کو خان اکیڈمی کے تحت آرگنائز کرنے میں محفلین ہاتھ بٹائیں۔
4۔ اس لنک پر https://ur.khanacademy.org/ لسٹ کو اردو میں ترجمہ کرکے خان اکیڈمی اور گلوبل سائنس کی مدد کی جائے
 
تجویز نمبر 4 بہت مفید ہے!
 
زیک

مسافر
یہ ویڈیوز دیکھ کر خوشی بھی ہوئی اور دکھ بھی۔

جن لوگوں نے محنت کر کے یہ اردو میں بنائی ہیں وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

مگر یہ چیک کریں کہ ان ویڈیوز کو کتنی بار دیکھا گیا ہے۔ سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو بھی ایک سال میں ۴۰۰ سے کم مرتبہ دیکھی گئی یعنی دن میں اوسط ایک بار اور زیادہ تر ویڈیو سو سے کم بار دیکھی گئی ہیں۔
 
شاید اس کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ پاکستان میں یوٹیوب بلاک ہے۔ بہر حال اردو محفل پہ پوسٹ کرنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ اردو لکھنے پڑھنے والے احباب ملاحظہ کرلیں۔
 
arifkarim

معطل
شاید اس کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ پاکستان میں یوٹیوب بلاک ہے۔ بہر حال اردو محفل پہ پوسٹ کرنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ اردو لکھنے پڑھنے والے احباب ملاحظہ کرلیں۔
یوٹیوب کو انبلاک کرنے کے تو انگنت طریقے موجود ہیں:)
 
arifkarim

معطل
مگر یہ چیک کریں کہ ان ویڈیوز کو کتنی بار دیکھا گیا ہے۔ سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو بھی ایک سال میں ۴۰۰ سے کم مرتبہ دیکھی گئی یعنی دن میں اوسط ایک بار اور زیادہ تر ویڈیو سو سے کم بار دیکھی گئی ہیں۔
یہ کیا اردو "معیار تعلیم" پر طعنہ ہے؟ :)
 
براہ مہربانی اس بات سے مطلع کیجئے کہ یہ کس سافٹ وئیر میں لکھاجاتا ہے۔ یعنی ان ویڈیوز میں کس سافٹ وئیر کو استعمال کیا جاتا ہے
 
Top