پیرس میں چارلی ایبڈو کے دفتر حملہ: 12 ہلاک

باباجی

محفلین
پھر وہی جھگڑے والی باتیں۔ بات سنیئے! اگر مختلف نقطہ ہائے نظر کے لوگ میری یا آپ کی وجہ سے دنیا میں ہیں تو پھر ہم ہی اِس قضیے کو نپٹا لیتےہیں اور اگر اِن سب کے پیدا کرنے والا بھی وہی ایک خدائے واحد و لاشریک ہے جس نےاِن سب سمیت مجھے اور آپ کو ہماری مرضی اور ارادے کے بغیرپیدا کیااور اُس کی شانِ کریمی کی قسم وہ یہ مخلوق پیدا نہ کرنے پر بھی اِتنا ہی قادر تھا جتنا کہ اِس کے پیدا کرنے پر تو ہمیں خداکی خدائی کو اپنی مرضی کے تابع کرنے کی سعیء لا حاصل سے کیا ملے گا۔ جو اچھا ہے وہ بھی اُسی کا ہے اور جو ہماری نظرمیں اچھا نہیں وہ بھی اُسی کا۔ سوسب کا بھلا سب کی خیر۔
آپ جن حضرت کو جواب دے رہے ہیں
ان کو سمجھانا ایسا ہی ہے جیسے بندر کو ٹائی باندھنا سکھانا :)
یہاں تو ہٹ دھرم کا یہ عالم ہے کہ جب کوئی جواب نہیں بن پڑتا تو پوسٹ ہی ڈیلیٹ کردی جاتی ہے
یہاں اپنی توانائی ضائع مت کیجیئے
 
جب کوئی جواب نہیں بن پڑتا تو پوسٹ ہی ڈیلیٹ کردی جاتی ہے
ہمارا نہیں خیال کہ مراسلہ حذف کرنے والے یہاں کسی سوال جواب میں الجھے ہیں یا اس لڑی میں ہو رہی گفتگو کا حصہ ہیں۔ مراسلے یقیناً کنھیں دیگر بنیادوں پر حذف کیے جاتے ہوں گے مثلاً اشتعال انگیزی، بے ہودہ فقرے، ذاتیات، لڑی کے موضوع سے ہٹنا (یہ ان اسباب کی چند مثالیں ہیں، مکمل فہرست نہیں۔) کئی دفعہ محض اس بات پر بھی ایک یا زائد احباب کے ایک یا زائد مراسلے حذف کر دیے جاتے ہیں کہ ان سے آگے چل کر کسی قسم کے فساد کا خطرہ ہوتا ہے جو کہ مکمل طور پر مدیر کی صوابدید پر منحصر ہے، جبکہ بظاہر وہ مراسلے عمومی ہوتے ہیں اور صاحب مراسلہ کا منشا غلط نہیں ہوتا۔ یہ ادارتی عمل ہے اور کسی پیغام کا حذف کیا جانا محفلین کے لیے تضحیک و توہین کی علامت نہیں۔ :) :) :)
 
ساجد

محفلین
ہمارا نہیں خیال کہ مراسلہ حذف کرنے والے یہاں کسی سوال جواب میں الجھے ہیں یا اس لڑی میں ہو رہی گفتگو کا حصہ ہیں۔ مراسلے یقیناً کنھیں دیگر بنیادوں پر حذف کیے جاتے ہوں گے مثلاً اشتعال انگیزی، بے ہودہ فقرے، ذاتیات، لڑی کے موضوع سے ہٹنا (یہ ان اسباب کی چند مثلایں ہیں، مکمل فہرست نہیں۔) کئی دفعہ محض اس بات پر بھی ایک یا زائد احباب کے ایک یا زائد مراسلے حذف کر دیے جاتے ہیں کہ ان سے آگے چل کر کسی قسم کے فساد کا خطرہ ہوتا ہے جو کہ مکمل طور پر مدیر کی صوابدید پر منحصر ہے، جبکہ بظاہر وہ مراسلے عمومی ہوتے ہیں اور صاحب مراسلہ کا منشا غلط نہیں ہوتا۔ یہ ادارتی عمل ہے اور کسی پیغام کا حذف کیا جانا محفلین کے لیے تضحیک و توہین کی علامت نہیں۔ :) :) :)
اوہ میرے اللہ ، محفل کے موجودہ حالات میں اس سے بڑا لطیفہ کیا ہو سکتا ہے کہ جہاں ہم نے بار بار مذکورہ بالا "سُرخ" رویوں کی نشان دہی اور رپورٹنگ میں اپنی انگلیاں تھکا کر بالآخر کنارے پر بیٹھ پر نظارہ کرنا مناسب سمجھا ۔ ذرا کچھ دھاگوں میں استعمال ہونے والی زبان پر غور تو فرمائیں کہ ان پر سے کس طرح سے صرف نظر کیا گیا ہے ۔
ہاہاہاہاہا ۔۔۔۔۔۔ ہنس ہنس کر پیٹ میں بل پڑنے لگے ہیں اس لطیفے پر :)
 
اوشو

لائبریرین
پوپ فرانسس کے بیان کے بعد بغیر کسی قانون اور اصول کے آزادیِ اظہار کے نعرے لگانے والے چوہے بلوں میں نہیں گھس گئے؟ حالانکہ ایک ذرہ برابر بھی عزت نفس ہوتی ان میں تو ان کو چاہیے تھا کہ اپنی عالمانہ تنقید کی کچھ توپوں کا رخ پوپ فرانسس کی طرف بھی موڑتے یا کم از کم ان کو بھی شدت پسندی کا خطاب دے دیتے۔
لیکن کیا کریں نمک خواری بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔
 
اوشو

لائبریرین
ہمارا نہیں خیال کہ مراسلہ حذف کرنے والے یہاں کسی سوال جواب میں الجھے ہیں یا اس لڑی میں ہو رہی گفتگو کا حصہ ہیں۔ مراسلے یقیناً کنھیں دیگر بنیادوں پر حذف کیے جاتے ہوں گے مثلاً اشتعال انگیزی، بے ہودہ فقرے، ذاتیات، لڑی کے موضوع سے ہٹنا (یہ ان اسباب کی چند مثالیں ہیں، مکمل فہرست نہیں۔) کئی دفعہ محض اس بات پر بھی ایک یا زائد احباب کے ایک یا زائد مراسلے حذف کر دیے جاتے ہیں کہ ان سے آگے چل کر کسی قسم کے فساد کا خطرہ ہوتا ہے جو کہ مکمل طور پر مدیر کی صوابدید پر منحصر ہے، جبکہ بظاہر وہ مراسلے عمومی ہوتے ہیں اور صاحب مراسلہ کا منشا غلط نہیں ہوتا۔ یہ ادارتی عمل ہے اور کسی پیغام کا حذف کیا جانا محفلین کے لیے تضحیک و توہین کی علامت نہیں۔ :) :) :)

کیایہ عمل بلا تخصیص کیا جاتا ہے؟
کیا یوزرز کے مراسلات سے متعلقہ ادارتی عمل سے مراد صرف مراسلے کو حذف کرنا ہے؟
یا اگر مراسلے میں کوئی بات محفل کے اصولوں سے ہٹ کر ہو تو پورا مراسلہ حذف کرنے کی بجائے اس بات کو حذف یا ایڈٹ کرنا بھی ادارتی عمل کہلا سکتا ہے؟ جس سے سانپ بھی مر جائے اور لاٹھی بھی نہ ٹوٹے۔
نیز کیا کسی کا مراسلہ حذف کیا گیا ہو تو اسے اس کی غلطی بتانا بھی مدیر کی ذمہ داری اور فورم کے لیے بہتری نہیں ہے؟ یا کم سے کم متنبہ بھی نہیں کیا جا سکتا۔ تاکہ آئندہ غلطی کرنے والا محتاط رہے اس غلطی سے۔
 
اوشو

لائبریرین
1102639275-1.gif
 
آوازِ دوست

محترم ابنِ سعید صاحب مثبت اور تعمیری سوچ کے تحت کی جانے والی قطع برید تہذیب و تربیت کا جزو لازم ہے مگر اِ س کا صحیح حق تبھی ادا ہوپائے گا جب یہ کام سیاق و سباق کی وضاحت کے ساتھ کیا جائےگا۔ اوشوجی کے سوالات اور سفارشات قابلِ قدرہیں۔ باقی آپ کی وضاحت سے معلوم پڑتا ہےکہ آپ خادمِ اعلیٰ کے درجہ کے خادم ہیں سو اُمید ہے مثبت تجاویزکو زیرِ غورلائیں گے۔:)
 
x boy

محفلین
آپ جن حضرت کو جواب دے رہے ہیں
ان کو سمجھانا ایسا ہی ہے جیسے بندر کو ٹائی باندھنا سکھانا :)
یہاں تو ہٹ دھرم کا یہ عالم ہے کہ جب کوئی جواب نہیں بن پڑتا تو پوسٹ ہی ڈیلیٹ کردی جاتی ہے
یہاں اپنی توانائی ضائع مت کیجیئے

میرے زیادہ تر تبصرے خذف کر دیے جاتے ہیں کیونکہ سچ کڑوا ہوتا ہے
 
باباجی

محفلین
ہم لبرل ہیں بے شک
لیکن "اتنے" بھی نہیں کہ گائے بھینس کو ہندؤں کی گاؤ ماتا سمجھ کر ان کا دودھ اور گوشت استعمال کرنا چھوڑ دیں
نا ہی دین میں ایسا کوئی ذکر ہے کہ مادی شے کو خدا سمجھ لیا جائے
اور نا ہی کسی مذہب کی توہین کا ذکر یا حکم ہے
اگر کسی کو ایسا لگتا ہے کہ گائے کا دودھ و گوشت کھانے کا مطلب ہندؤں کی مذہبی توہین ہے تو سب سے پہلے وہ یورپ و امریکہ والوں پر کیس کرے جہاں استعمال ہی ہندؤں کی "گاؤ ماتا" کا دودھ و گوشت ہوتا ہے :)
ویسے اس بات پر کسی ہندو کا اعتراض نہیں دیکھا آج تک :)
 
محمد وارث

لائبریرین
جنہوں نے وہ دھاگہ پوسٹ کیا تھا انہیں بھی معطل کردیا گیا ہے
یعنی اب قرآنی آیات بھی پوسٹ کرنا قابل معطل جرم ہے یہاں

سرفراز صاحب آپ سے استدعا ہے کہ جن معاملات کا آپ کو علم نہیں ہے ان پر طبع آزمائی مت کریں، کسی کو قرآنی آیات پوسٹ کرنے کی وجہ پر معطل نہیں کیا گیا اور نہ یہ یہاں جرم ہے۔ آپ نے یہ ایک لایعنی بات کی ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
دوستوں سے استدعا کہ اس تھریڈ کے موضوع پر آپ نے مزید بحث کرنی ہے تو شوق سے کریں۔ اِدھر اُدھر کی فرمانی ہیں یا انتظامیہ کو لتاڑنا ہے تو اس تھریڈ کی بجائے آپ کی شکایات والے زمرے میں اپنے بلیغ ارشادت ارسال فرمائیں۔
 
کیایہ عمل بلا تخصیص کیا جاتا ہے؟
کوشش تو یہی ہوتی ہے اور دعویٰ بھی یہی ہے، لیکن ہر کسی کو ایسا لگے اس بات کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ ہمارا تو یہ بھی ماننا ہے کہ ضرورت پڑنے پر انتظامیہ کے مراسلے بھی حذف کیے جاتے ہیں۔ :) :) :)
کیا یوزرز کے مراسلات سے متعلقہ ادارتی عمل سے مراد صرف مراسلے کو حذف کرنا ہے؟
اس کے علاوہ بھی کافی کچھ ہوتا ہے، مثلاً املا وغیرہ کی درستگی کے لیے مراسلوں کی تدوین، درست زمروں یا لڑیوں میں مراسلوں کو منتقل کرنا، لڑی یا مراسلے ضم کرنا، غلط بات پر متنبہ کرنا۔۔۔ وغیرہ! اور ہمارا نہیں خیال کہ آپ خود ادارت اور نظامت کے دائرہ کار کا فرق نہیں جانتے جبکہ ہماری معلومات کی حد تک آپ خود ایک اردو فورم کے اسٹاف کا حصہ ہیں، لہٰذا ان سوالات کا کیا مطلب ہے؟ اردو محفل کی انتظامیہ کا احتساب مقصود ہے تو متعلقہ زمروں میں بات کریں۔ :) :) :)
یا اگر مراسلے میں کوئی بات محفل کے اصولوں سے ہٹ کر ہو تو پورا مراسلہ حذف کرنے کی بجائے اس بات کو حذف یا ایڈٹ کرنا بھی ادارتی عمل کہلا سکتا ہے؟ جس سے سانپ بھی مر جائے اور لاٹھی بھی نہ ٹوٹے۔
کسی کے مراسلے کو اس کے مرسل کی مرضی کے بغیر مدون کرنا، ایسے کہ اس کا مفہوم و مقصود ہی بدل جائے یہ عمل ہمارے خیال میں بد دیانتی ہے اور ادارتی قوت کا غلط استعمال۔ ہاں چھوٹی موٹی املا وغیرہ کی اصلاح کرنا اور بات ہے۔ ایسی تدوین اراکین کے لیے مراسلوں کی تحذیف سے کہیں زیادہ پریشان کن اور نا قابل برداشت ہوگی۔ اور پھر مدیران کے لیے یہ ممکن بھی نہیں کہ ہر رکن کے منہ میں الفاظ ڈالتے پھریں۔ :) :) :)
نیز کیا کسی کا مراسلہ حذف کیا گیا ہو تو اسے اس کی غلطی بتانا بھی مدیر کی ذمہ داری اور فورم کے لیے بہتری نہیں ہے؟ یا کم سے کم متنبہ بھی نہیں کیا جا سکتا۔ تاکہ آئندہ غلطی کرنے والا محتاط رہے اس غلطی سے۔
کسی رکن کے مراسلوں میں کوئی غیر مناسب بات ہو تو اس کو اس سے آگاہ کرنا یقیناً مفید ہوتا ہے لیکن یہ کیسے مان لیا گیا کہ ایسا نہیں کیا جاتا؟ البتہ یہ عمل ہر کسی کے ساتھ نہیں دہرایا جا سکتا، جہاں ضروری ہو وہاں ایسا کیا جاتا ہے۔ جو اراکین عرصہ دارز سے محفل کا حصہ ہیں ان سے توقع رکھی جاتی ہے کہ اب وہ سن بلوغت کو پہنچ چکے ہوں گے اور اچھے برے کی تمیز ان میں خود آ گئی ہوگی۔ اگر کبھی جذباتی دباؤ میں اپنے ہوش کھو بھی بیٹھیں تو ان کے مراسلوں کے ساتھ کاروائی ہونے پر خود احساس ہو جانا چاہیے، نہ کہ کوئی ان کو انگلی پکڑ کر چلائے کہ ایسا کیجیے، ایسا مت کیجیے۔ یہاں تو لوگ اس بات سے بھی خفا ہو جاتے ہیں کہ ہمیں زیادہ سکھانے کی کوشش مت کیجیے، آپ کو پتا نہیں کہ ہم کون ہیں اور آپ کی ہمارے سامنے حیثیت کیا ہے۔ اس سے بڑی بات یہ ہے کہ ہر حذف کردہ مراسلہ رکن کی کسی غلطی کا نتیجہ نہیں ہوتا۔ ایک مثال لیجیے، کوئی رکن کسی وقت آپے سے باہر ہو جائے اور فحش کلامی پر اتر آئے۔ ایک دوسرا رکن آ کر نیچے لکھے کہ آپ کو ایسا نہیں کہنا چاہیے۔ کوئی مدیر آ کر پہلے رکن کا مراسلہ حذف کر دے اور دوسرے کا مراسلہ اس کی جگہ پر قائم رہنے دے اور بعد میں کوئی پڑھے تو اسے یہ بات جملہ معترضہ ہی لگے گی یا اس سے پہلے والے پیغام پر تبصرہ تصور کیا جائے گا۔ ایسی صورت میں ایک اچھے بھلے مراسلے کو بھی حذف کرنا ہی بہتر ہوتا ہے کہ اس کا جواز اور سبب ہی باقی نہیں رہتا۔ آپ کا کیا خیال ہے ایسے میں مدیران کو چاہیے کہ وہ دوسرے رکن کو بھی متنبہ کریں کہ خبر دار آئندہ کسی فحش کلامی پر اپنا درس مت جھاڑیے گا! :) :) :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
مجھے انٹرنیٹ کے فورمز کا بہت زیادہ تجربہ نہیں مگراپنی محفل کی یہ بات مجھے اور محافل یا فورمزز سے ممتاز کر تی نظر آتی ہے کہ یہاں ایڈمنز فعال ہیں ۔اختلاف رائے بہر حآل ایک لازمی امر ہے ۔اپنی اپنی رائےا کا اظہار ہر کوئی کرتا ہے۔لیکن طریقے سے کیا جائے تو ہر بات پہنچائی جاسکتی ہے۔
 
عثمان

محفلین
اردو محفل کی مقبولیت کا ثبوت یہ ہے کہ لوگ شکایات کے باوجود بھی اس کا حصہ رہنا چاہتے ہیں۔ جتنا فکری تنوع اس محفل میں ہے نیٹ پر اردو کے اور کسی فورم پر نہیں۔ :)
 
باباجی

محفلین
سرفراز صاحب آپ سے استدعا ہے کہ جن معاملات کا آپ کو علم نہیں ہے ان پر طبع آزمائی مت کریں، کسی کو قرآنی آیات پوسٹ کرنے کی وجہ پر معطل نہیں کیا گیا اور نہ یہ یہاں جرم ہے۔ آپ نے یہ ایک لایعنی بات کی ہے۔
ٹھیک ہے وارث بھائی میں اپنی یہ بات واپس لیتا ہوں کہ انہیں قرآنی آیات پوسٹ کرنے کی وجہ سے معطل کیا گیا ۔ بہرحال مجھے اس بات سے بھی کوئی غرض نہیں کہ کیوں معطل کیا گیا لیکن ایک بات ضرور کہوں گا کہ کچھ عرصہ سے یہاں کی جانے والی باتیں یا بحث کچھ کچھ ناقابل برداشت ہوتی جارہی ہیں ساتھ ہی ساتھ انتظامیہ کا رویہ بھی کچھ کچھ جانبدار سا رہا ہے ۔ میری گذارش ہے کہ قوائد و ضوابط پہ نظر ثانی کی جائے
ورنہ شاید یہاں کا ماحول ابتر ہوتا چلا جائے گا
 
Top