پیرس میں چارلی ایبڈو کے دفتر حملہ: 12 ہلاک

زیک

مسافر
www.bbc.co.uk/urdu/world/2015/01/150107_paris_magazine_attack_sq

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں حکام کے مطابق طنز ومزاح کے مشہور رسالے ’چارلی ایبڈو‘ کے دفتر پر مسلح افراد کے حملے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق بظاہر یہ حملہ مسلمان شدت پسندوں نے کیا ہے۔

فرانسیسی صدرفرانسوا اولاند کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ یہ دہشت گردی کا واقعہ ہے۔

حکام کے مطابق کم از کم دو مسلح افراد نے رائفلرز کی مدد سے رسالے کے دفتر میں فائرنگ کی اور ایک گاڑی میں فرار ہونے سے پہلے ان کا پولیس کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے۔

فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق موقعے پر موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے میگزین کے دفتر پر کلاشنکوف کی فائرنگ کی مسلسل آوازیں سنیں۔

پیرس کی پولیس نے شہر اور اس کے نواح میں حملہ آوروں کی تلاش کے لیے بہت بڑی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

فرانس ٹو نیوز چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ رسالے کے دفتر پر مسلح حملہ اس وقت ہوا جب عملہ ہفتہ وار ادارتی میٹنگ کر رہا تھا۔
 
افسوس ناک واقعہ ہے لیکن ان شدت پسند دماغی مریضوں کی حالت دیکھیں۔ # KillAllMuslims کا ٹرینڈ سیٹ کر رہے ہیں۔
28qq5o7.jpg

r729w5.jpg
2mm925y.jpg
517t38.jpg
 
صرف اپنی طرف نظر رکھنے سے ہی تو کام خراب ہوتا آ رہا ہے۔ یہ ملاحظہ فرمائیں۔
10906454_772727666135594_1643388548941406890_n.jpg
ان دو فریڈم آف سپیچ کے مظاہروں اور ان پر ہونے والا ردعمل یقیناً آپ جانتے ہوں گے۔

دیکھیں بات یہ ہے کہ ان کی حکومت اپنی پالیسی پر عمل کرنے میں ازاد ہیں۔
مگر موسلمز اپنے ردعمل کے لیے ایک طرح کے پابند ہیں
 
دیکھیں بات یہ ہے کہ ان کی حکومت اپنی پالیسی پر عمل کرنے میں ازاد ہیں۔
مگر موسلمز اپنے ردعمل کے لیے ایک طرح کے پابند ہیں
اگر فریڈم آف سپیچ پر حکومتیں اپنی پالیسی پر عمل کرنے میں آزاد ہیں تو پھر فریڈم آف ایکشن کے حٖق کو بھی تسلیم کر لیں
 

x boy

محفلین
جسطرح دو پرانے بلڈنگ گراکر دنیا بھر میں گندے لوگوں نے ہولناکی مچائی
اسی طرح اب ادھر بھی ہونے والا ہے فرانس میں مسلمانوں کا جینا حرام کردینگے
پھر ایک نئی تاریخ رقم ہوگی۔
 

x boy

محفلین
فرانس نے الجزائر اور دیگر اس طرح کے ممالکوں پر زمانہ قدیم میں ناجائز قبضہ کیوں کیا تھا
اور مال و دولت لوٹ کر فرانس لے گئے۔ اس کے تعاقب میں الجزائر اور دیگر افریقن فرانس میں
مقیم ہیں
 
Top