arifkarim

معطل
ویسے یہاں ناروے میں بھی یہی مشہور ہے کہ اگر پاکستان میں ایٹم بم گر بھی گیا تو کچھ نہیں ہوگا کہ سارے پاکستانی تو یہاں (ناروے) میں آگئے ہیں :)
 
اور آخر میں مزاحیہ تحریر کی یاد دہانی آپ نے کروائی وہ بھی بروقت اور بر محل کروائی ہے۔ :) بلکہ اگر "نوٹ" کو "انتباہ" لکھا جاتا تو اور بھی خوب ہوتا۔ :) :)


دراصل اس نوٹ کی وجہ تسمیہ وہ خفت ہے جو ہمیں ایک پچھلے مضمون کے سلسلے میں اٹھانی پڑی۔ ہم نے لکھ دیا تاکہ سند رہے اور بوقتِ ضرورت کام آوے، مبادا جناب Fawad -
کا ماتھا ٹھنکے اور وہ دوڑے دوڑے اس دھاگے میں چلے آئیں اور پی ایل ۴۸۰، یو ایس ایڈ اور دیت برائے قتل کے سلسلے میں تشریحی نوٹ لکھ ماریں؟

واقعتاً وہ کل ہی تین مرتبہ اس فورم میں تشریف لائے لیکن بغیر کوئی تبصرہ کیے ہی واپس لوٹ گئے، گمان غالب ہے کہ نوٹ پڑھ کر لاحول پڑھتے ہوئے واپس تشریف لے گئے ہوں گے۔

 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
اچھی تحریر ہے اگرچہ جس پس منظر میں ہے اس سے میں پوری طرح واقف نہیں۔ یعنی صرف پاکستانیوں کے سمجھنے کی چیز ہے!!
 

arifkarim

معطل
ویسے اس تحریر میں تھوڑی بہت سچائی کا عنصر بھی ہے جیسے یہاں یہ بھی مشہور ہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی برآمداد پاکستانی ہیں :ROFLMAO:
 

یوسف-2

محفلین
پاکستان اور امریکہ

محمد خلیل الرحمٰن​
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: یہ تحریر مزاحیہ تحریر ہے۔
سخت غیر متفق :) یہ تحریر مزاحیہ ہرگز نہیں ہے :)
 
بہت عمدہ تحریر محمد خلیل الرحمٰن بھیا! اور آخر میں آپ کے "نوٹ" نے مضمون کو سمجھنے میں بہت آسانی فرما دی ;)
ویسے آپ اس سروے کی بنیاد پر امریکہ ویزے کے لئے apply کریں تو ۔ ۔ ۔
یقینا ویزہ تو نہیں ملے گا البتہ "حقیقت پسندی" اور "امریکہ دشمنی" کے جرم میں سزا کے قوی امکانات موجود ہیں۔ اللہ پاک آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے (آمین)
 
پاکستان امریکن تعلقات:

دنیا کے بیشتر سامراجی ممالک میں امریکہ نے اپنی فوجیں اتاری ہیں لیکن پاکستان کے لیے اس کے ڈرون اور ‘ ڈو مور ’ کی دھمکیاں ہی کارگر ثابت ہوتی ہیں۔ ہمارے حکمران امریکی آشیر باد محسوس کرتے ہوئے حکمرانی کے جوہر دکھاتے ہیں جبکہ مخالف پارٹیاں اسی کے اشارے پر دھرنے ، دھونس اور ریلا ریلی کی پالیسی اپناتی ہیں۔ مخالف اکثر اسے خفیہ پیغامات بھیج رہے ہوتے ہیں کہ

ہر تیرگی میں تو نے اتاری ہے اپنی فوج
یاں بھی اتر کے آ ، کہ سیہ تر ہے یہ بساط​

ہا ہا واہ جناب بہت عمدہ،

ان تعلقات کے حوالے سے مجھے اپنی بنائی گئی ایک اینیمیشن یاد آ گئی۔

fight2qw7.gif
 
Top