محمد خلیل الرحمٰن
جناب عالی، براہ کرم امریکہ-اسرائیل تعلقات پر بھی ایسی ہی ایک تحریر پیش کر سکتے ہیں تو ضرور کریں :)
میں چاہتا تو بہت ہوں کہ کچھ لکھوں لیکن
خاطرِ بے صبر و تاب تو اپنی جگہ، محفل کے منتظمین بھی ناجائز تعلقات کی تفاصیل دیکھ نہیں پائیں گے اور فورآ وہی ردی کی ٹوکری ہمارے مضمون کا مقدر ٹھہرے گی جس کا شکار ہمارے اندر کا مصنف بہت عرصے سے ہوتا چلا آیا ہے، لہٰذا رہنے ہی دیجیے!
 
اچھی تحریر ہے اگرچہ جس پس منظر میں ہے اس سے میں پوری طرح واقف نہیں۔ یعنی صرف پاکستانیوں کے سمجھنے کی چیز ہے!!
درست فرمایا استادِ محترم ۔ بہت ساری باتیں مقامی سیاست کے پس منظر میں ہوتی ہیں۔ تحریر کی پسندیدگی پر شکریہ قبول فرمائیے
 
ہاہہاہااااا۔۔۔سچی باتوں پر اتنی ہنسی شاید پہلے کبھی نہیں آئی۔ زبردست تحریر سر۔۔۔۔ ماشاءاللہ۔۔۔ انتہائی زبردست

ظالمو۔۔۔۔
کیا بات ہے! کیا بات ہے! ایسے تبصرے ملتے رہیں تو ہم کیونکر کمپیوٹر اسکرین کے سامنے سے ہٹ پائیں گے۔ خوش رہیے
 
پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جو نقشے پر کچھ اورہے ، کتابوں میں کچھ اور، حقیقت میں کچھ اور۔جس کے رہنے والوں میں پاکستانی بہت کم اور سندھی بلوچی پٹھان پنجابی اور مہاجر بہت زیادہ ہیں۔ بعینہ پاک امریکہ تعلقات نقشے پر کچھ اور ہیں، اخباری بیانات میں کچھ اور ہیں ، پس پردہ کچھ اور۔
متفق100 فیصد
پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد مسلمان ہے جن کی دلی خواہش جنت اور امریکن ویزے کا حصول ہے۔ پاکستان کا ہر شہری امریکہ جانے کا خواہش مندہے۔ ہر دوسرے شہری نے امریکن ویزے کے حصول کے لیے درخواست دے رکھی ہے۔ ہر پانچواں شہری امریکہ کا دورہ کرچکا ہے اور ہر دسویں شہری کے عزیز و اقارب امریکہ میں رہتے ہیں ۔
 
Fawad -

محفلین
پاکستان اور امریکہ
مشہور پاکستانی درآمدات میں امریکن ڈالر، امریکن سنڈی ، یو ایس ایڈ ، ریمنڈ ڈیوس اور بلیک واٹر شامل ہیں

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

اس ايشو کے حوالے سے ميں اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ کا موقف پہلے بھی واضح کر چکا ہوں۔

جہاں تک امريکی حکومت کا تعلق ہے تو میں يہ بات پورے وثوق اور يقين کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان ميں امريکی اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ کا يو ايس ٹريننگ سنٹر (جو کہ بليک واٹر کے نام سے جانی جاتی تھی) سے کوئ معاہدہ نہيں ہے۔

اس ميں کوئ شک نہيں کہ امريکی اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ نے عراق ميں حفاظتی سروسز فراہم کرنے کے لیے بعض ديگر نجی سيکورٹی کمپنيوں کے علاوہ بليک واٹر سے بھی معاہدہ کيا تھا۔ ليکن پاکستانی ميڈيا ميں بعض عناصر کی جانب سے ديے جانے والے غلط تاثر کے برعکس يہ کوئ خفيہ معاہدہ يا پارٹنرشپ نہيں تھی۔ کانگريس نے نجی سيکورٹی کمپنيوں کے ساتھ معاہدے کے ليے باقاعدہ فنڈز منظور کيے تھے اور اس سے بھی اہم بات يہ ہے کہ عراقی حکومت ان کی موجودگی سے پوری طرح آگاہ تھی۔

پاکستان کے ضمن ميں تو امريکی حکومت نے بالکل واضح کر ديا ہے کہ بليک واٹر کے ساتھ پاکستان کے اندر ہمارا کوئ معاہدہ نہيں ہے۔

نوٹ - يہ تشريح نہيں تصحيح ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

Shanakht_Parade.jpg
 
قیصرانی

لائبریرین

حیرت ہوتی ہے کہ اس تصویر کے اکثر اراکین بشمول بن لادن اور ظواہری، "سٹریٹجک" اتحادی رہ چکے ہیں۔ افغان جنگ کوئی زیادہ پرانی بھی نہیں :)
 
arifkarim

معطل
حیرت ہوتی ہے کہ اس تصویر کے اکثر اراکین بشمول بن لادن اور ظواہری، "سٹریٹجک" اتحادی رہ چکے ہیں۔ افغان جنگ کوئی زیادہ پرانی بھی نہیں :)
مزاہ تو اس دن آئے گا جب اسرائیل جیسا اتحادی امریکہ کا سب سے بڑا دشمن ہوگا۔ الحمدللہ وہ دن دور نہیں :)
 
نور وجدان

لائبریرین
پہلی دفعہ خارجہ پالیسی پر پڑھ کر لطف محسوس ہوا۔دنیا میں مشکل کام مسکراہٹ بکھیرنا ہے اور آپ کی یہ پہچان ہے ۔۔
 
آوازِ دوست

محفلین
امریکہ کی دوستی سستی ہے نہ دُشمنی یہ تو خود امریکی پالیسی میکرز کہتے ہیں اَ ب ہمارے آپ کے کہنے کے لیے جو بچا ہے ہم تو پھر وہی کہیں گے :)
 
جاسمن

لائبریرین
دراصل اس نوٹ کی وجہ تسمیہ وہ خفت ہے جو ہمیں ایک پچھلے مضمون کے سلسلے میں اٹھانی پڑی۔ ہم نے لکھ دیا تاکہ سند رہے اور بوقتِ ضرورت کام آوے، مبادا جناب Fawad -
کا ماتھا ٹھنکے اور وہ دوڑے دوڑے اس دھاگے میں چلے آئیں اور پی ایل ۴۸۰، یو ایس ایڈ اور دیت برائے قتل کے سلسلے میں تشریحی نوٹ لکھ ماریں؟

واقعتاً وہ کل ہی تین مرتبہ اس فورم میں تشریف لائے لیکن بغیر کوئی تبصرہ کیے ہی واپس لوٹ گئے، گمان غالب ہے کہ نوٹ پڑھ کر لاحول پڑھتے ہوئے واپس تشریف لے گئے ہوں گے۔

ہا ہا ہا ۔مضمون تو واقعی بہت ہی زبر دست ہے۔ لیکن یہ پڑھ کے بھی بہت ہنسی آئی۔ عُنوان دیکھ کے میں نے یہی سوچا تھا کہ فواد صاحب کی ایک لمبی سی پوسٹ اس دھاگے میں انتظار کر رہی ہو گی۔ لیکن آپ بھی بہت دانا ہیں۔
 
آداب عرض ہے۔☺
 
Top