کون کس کو مِس کر رہا ہے؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
ابھی تو دیکھا تھا انہیں لیکن کم ہی آئیں گے کہ آج باورچی خانے میں خدمات سر انجام دے رہے ہوں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اوہ ہو، غلطی ہو گئی، میں تو قیصرانی کی بات کر رہا تھا جبکہ تم فرذوق کا پوچھ رہی ہو۔

ہاں واقعی وہ بھی کافی دنوں سے غایب ہے۔
 
جیا شمشاد نے کبھی مانا ہے پہلے جو اب مانیں گے کہ وہ بوڑھے ہو رہے ہیں۔

ندا ماورا بس آتی ہی ہوگی ابھی۔

آج میں کسے مس کر رہا ہوں ، یہ بتانا بھی مشکل اور نہ بتانا اس سے بھی زیادہ مشکل

آج مجھے مس ماہ رخ یاد آ رہی ہیں ، میری اسکول ٹیچر تھیں انہیں میں بہت یاد رہتا تھا۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی
آپ نے " کون کس کو مِس کر رہا ہے؟ "
میں " مِس" کے لیے اردو لفظ کیوں استعمال نہیں کیا؟
ہمیں تو آپ کہتے ہیں. ہمیشہ اردو لکھو
چلیں باجو تو لڈو نہیں کھا رہیں آپ کھا لیں

:p

تفسیر بھائی مجھے اس کی کوئی ایسی جچتی ہوئی اردو نہیں آ رہی تھی تو مجبوراً یہی لفظ لکھنا پڑا۔

مجھے خوشی ہے کہ آپ نے یہ نقطہ اٹھایا۔ اب یہ بھی بتا دیں کہ اس کے بدلے میں کون سا لفظ ہونا چاہیے؟ میں مدون کر دوں گا۔
 

تفسیر

محفلین
تفسیر بھائی مجھے اس کی کوئی ایسی جچتی ہوئی اردو نہیں آ رہی تھی تو مجبوراً یہی لفظ لکھنا پڑا۔

مجھے خوشی ہے کہ آپ نے یہ نقطہ اٹھایا۔ اب یہ بھی بتا دیں کہ اس کے بدلے میں کون سا لفظ ہونا چاہیے؟ میں مدون کر دوں گا۔

چند مثالیں "
کس کو کس کی یاد آئی﴿ آٓرہی ہے﴾
آج آپ کو کس کس کی یاد ﴿آئی﴾ آرہی ہے
آج آ پ کو کون کون یاد ﴿ آیا ﴾ آ رہا ہے
آج آپ نے کس کس کو یاد ( کیا) کررہے ہیں
کس نے کس کی، کمی محسوس کی
کس نے کس کی ، عدم موجودگی محسوس کی​
کس نے کس کی ، غیر موجودگی محسوس کی​
کس کو کس کی یاد نےستایا
کس کو کس کا ، خیال بار بار آیا
آپ تو نہیں آئےمگر آپ کی یاد آئی
کہاں ہو تم ذرا آٓواز دے لینا
آج مجھے اتنی ہچکیاں کیوں آئیں؟
آج کس کا نام میری زباں پر بار بار آیا
کیا وہ تم تھے جس نے آج مجھے یاد کیا؟
:p
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ تفسیر بھائی، میں نے لکھ لیے ہیں، اگلی دفعہ دھاگہ کھولوں گا تو ان میں سے ہی کوئی نام دوں گا۔ آپ ٹھہرے پروفیسر، پڑھانا آپ کا کام، میں بندہء مزدور۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top